Breaking News

‫انڈونیشیائی قومی آبادی و خاندانی منصوبہ بندی بورڈ (بی کے کے بی این) منصوبے بنائے گا، خاندانی منصوبہ بندی، خاندانی ترقی اور خاندانی انتظام کے پروگراموں تک رسائی تیز ہوگی

جکارتا، انڈونیشیا، یکم دسمبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/–

14 ویں بین الاقوامی بین الوزارتی کانفرنس برائے آبادی و ترقی (آئی آئی ایم سی) 28 تا 29 نومبر، 2017ء، یوگیاکارتا، انڈونیشیا میں شروع ہوئی۔ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کے 26 ممالک سے تقریباً 250 شرکاء آبادی، تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی پر تجربات کے تبادلے کے لیے جمع ہوئے۔ نتائج میں یوگیاکارتا اعلامیہ شامل ہے: عملی قدم اٹھانے کا مطالبہ جس کا ہدف خاندانی بہبود و ترقی کو حاصل کرنے کے لیے حقوق کی بنیاد پر خاندانی منصوبہ بندی تک بہتر رسائی کو تیز کرنا ہے۔

مکمل ملٹی میڈیا اعلامیہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے: http://www.prnasia.com/mnr/bkkbn_20171129.shtml

یوگیاکارتا اعلامیہ آبادی میں اضافے، خاندانی منصوبہ بندی اور خاندانی ترقی کے لیے کلیدی سفارشات کی تکمیل کرتا ہے، جن میں بالغان کی تولیدی صحت کی تعلیم؛ شہری و دیہی علاقوں میں خاندانی منصوبہ بندی؛ جدت طرازی کی ترویج میں سرمایہ کاری شامل ہیں جیسا کہ پسے ہوئے طبقے کے لیے مشاورتی مراکز۔

کانفرنس کے نتائج اپریل 2018ء میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کے 51 ویں خصوصی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

14 ویں آئی ایم سی کی میزبانی حکومت انڈونیشیا (بی کے کے بی این)، نے پی پی ڈی اور اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے “ماحول دوست شہر، انسانی تحرّک اور بین الاقوامی ہجرت: ایک جنوب-جنوب نقطہ نظر اور مداخلت کی ضروریات” تھا۔ تقریب کا افتتاح وزارت انسانی ترقی و ثقافتی امور کی شریک وزیر پوان مہارانی نے کیا۔

تقریب کے دوران تمام وفود نے ملانگریجو، این گیمپلاک ضلع، یوگیاکارتا میں کامپونگ کے بی کا دورہ کیا تاکہ انڈونیشیا میں خاندانی منصوبہ بندی کے نفاذ کو دیکھیں۔ کامپونگ کے بی بی کے کے بی این کی جانب سے شروع کیا گیا ایک پروگرام تاکہ وہ انڈونیشیا میں دور دراز علاقوں میں ترتیب دیا جا سکے، صحت کی خدمات، تعلیم اور زندگی گزارنے کے سلیقے تک باآسانی رسائی کو یقینی بنائے۔

2016ء میں شروع کیا گیا کامپونگ کے بی خواتین کو بچوں کو پالنے کی اچھی معلومات، تخلیقی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے اور گھریلو دستکاری کی فراہمی کا شعور دیتا ہے جو انہیں خود انتظامی اور خاندانی بہبود کی طرف رہنمائی دیتا ہے۔ وفود نےنوجوانوں کے لیے معلومات و مشاورت کے مرکز (پی آئی کے-آر) کا دورہ کیا، جو اراکین کے لیے شادی میں تاخیر، زندگی کی مہارتوں اور صنفی برابری پر معلومات کی شیئرنگ کےسیشنزکرتا ہے۔

15 سالوں میں خاندانی منصوبہ بندی کا پروگرام انڈونیشیا میں ثمر آور آبادی میں بڑا اضافہ کرے گا۔ موجودہ انحصار کا تناسب <50 ہے اور 2028ء سے 2031ء کے درمیان یہ مسلسل گھٹتا ہوا اپنی کم ترین شرح 47 تک پہنچ جائے گا۔ یہ انڈونیشیا کی آبادی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کا سنہرا موقع ہوگا۔، ایچ نوفریجل پرنسپل سیکریٹری بی کے کے بی این نے کہا۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
فابیولا ٹی
قومی آبادی و خاندانی منصوبہ بندی بورڈ
فون: 7169-8400-812-62+
ای میل: fabiolatazrina@yahoo.com

Check Also

Pakistan urges Int’l community to hold India accountable for espionage in foreign countries

Pakistan has urged the international community to hold India accountable for espionage in foreign countries that is in violation international law. The call was made by Foreign Office Spokesperson Mumtaz Zahra Baloch while responding to questions at ...