Breaking News

‫ایکس سی ایم جی نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ممالک کو 400 اعلی مصنوعات بھیج دیں

ژوزہو،چین،2مارچ 2021/پی آر نیوزوائر/–سرکردہ تعمیراتی مشنری تیار کرنے والی کمپنیایکس سی ایم جی (000425.SZ)نے 18فروری کو 400 سے زائد تعمیراتی مشنری کے سازوسامان چین سے روانہ کردیےہیں،جو جلد ہیبیلٹ اینڈ روڈ منصوبے)بی آر آئی( کے ممالک میں  پہنچ جائیں گے جن میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اور  روس شامل ہے۔

اس سازوسامان میں مختلف اقسام کی مصنوعات شامل ہیں جن میں ایکسکیویٹر،لوڈر،گریڈر اور کرینیں شامل ہیں،جو سمندری سلک روڈ کے راستے سفر کے ذریعے ان ممالک میں COVID-19سے مقابلے کے لئے امداد لائیں گےاور معاشی بہتری میں مدد دیں گے۔

ایکس سی ایم جی 2013 میں بی آر آئی منصوبے میں شمولیت کے بعد سے مارکیٹ میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرتارہاہے،اور صارفین کو دنیا بھر میں اعلی مصنوعات اور تکنیکی مدد فراہم  کررہاہے۔

ایکس سی ایم جی کے نائب صدر اور ایکس سی ایم جی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ لمیٹیڈ کے جنرل منیجر لیو جیانسن  کہتے ہیں: “گزشتہ برسوں میں،ایکس سی ایم جی تندہی سے ہمارے بیرون ملک اتحادیوں کو ان کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کی رفتار کو  تیز کرنے میں مدد کررہاہے۔ہم نے ہر خطے کے لیے مختلف حالات سے مطابقت رکھنے والی سہولیات فراہم کیں،جبکہ آلات کی آسان اور قابل بھروسہ کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے پیشہ ور سروس ٹیموں کا تقرر کرکے  مقامی طور پر فروخت کو مزید بہتر کیا ہے۔”

اسی اثنا میں،ایکس سی ایم جی نے فروری میں روس کو 48عدد لاری پر لگی کرینیں حوالے کیں،جو عالمی مارکیٹ میں اپنی اعلی کوالٹی اور قابل اعتماد کارکردگی کی وجہ سے نمایاں رہیں۔2020 میں،ایکس سی ایم جی کی لاری پر لگی کرینوں کی فروخت میں 68فیصد تک اضافہ دیکھاگیا۔

, SQS157ARU, SQ175ARU اور SQS200ARUکے یہ تین ماڈل،سخت سردی کو برداشت کرنے،انتہائی طویل بازووں کی لمبائی اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت کے لیے مشہورہیں۔خود کار ٹیلی اسکوپ ڈرل پائل اور اس سے لٹکتی ٹوکری  کا اضافہ اس کے بیک وقت کئی کام کرنے کی استعداد کو بڑھاتے ہیں۔

مقامی تعمیراتی کام کے پیچیدہ حالات سے مطابقت کے لیے،کرینیں کم درجہ حرارت برداشت کرنے والے آلات اور اسٹیل کی تاروں کی رسیاں استعمال کرتی ہیں۔ایکس سی ایم جی   نے ملٹی سلینڈر کی ترتیب وار پھیلنے اور سکڑنے کی تکنیکی رکاوٹ کو بھی حل کردیا،جو مستحکم اور طاقتور افقی پھیلاؤ اور سکڑنے میں مدد دیتاہے۔اسی دوران،ایکس سی ایم جی  کی تیار کردہ وزن اٹھانے کی صلاحیت کا اندازہ لگانے والی ٹیلی اسکوپ کی  ٹیکنالوجی اوور لوڈ اور زیادہ فاصلے کی مسافت سے کرین کو ہونے والے نقصان  کو کم  کرتی ہے۔

لیو کا کہناتھا”اعلی معیار کی ترقی کے لیے پر عزم ،ایکس سی ایم جی کی تین نکاتی بین الاقوامی حکمت عملی کی بنیادصارفین کو “جدید اور پائیدار” مصنوعات اور سہولیات کی فراہمی ہے۔”

ایکس سی ایم جی کے بارے میں

ایکس سی ایم جی ایک ملٹی نیشنل ہیوی مشنری تیار کرنے والیکمپنی ہے جس کی تاریخ 78 سال پرانی ہے۔یہ اس وقت تعمیراتی مشنری کی صنعت میں دنیا   میں چوتھے نمبر پر ہے۔یہ کمپنی  دنیا بھر میں 187 سے زائد ممالک اور خطوں کو برآمدات کررہی ہے۔

مزید معلومات کے لیے ،برائے مہربانی www.xcmg.comپر جائیے۔

Check Also

Arqit and SoftIron Partner to sell more secure data center deployments

LONDON, May 02, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Arqit Quantum Inc. (Nasdaq: ARQQ, ARQQW) (Arqit), a leader in quantum-safe encryption, and SoftIron, the worldwide leader in true private cloud infrastructure announce a partnership to enable customers to make a seamless migration to quantum safe cloud tasks, with a priority focus on the defense sector. Arqit’s quantum-safe […]