Breaking News

‫سی آئی آئی ایف 2017ء 7 سے 11 نومبر 2017ء کو شنگھائی میں ہوگی

تصور کیجیے کہ “ساختہ چین 2025ء” میں اگلا قدم کیا ہوگا

شنگھائی، 12 اکتوبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/– چین میں عظیم ساخت گری تجارتی میلے کی حیثیت سے، چائنا انڈسٹریل انڈسٹری فیئر (مختصراً سی آئی آئی ایف) رواں سال 7 سے 11 نومبر تک نیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنونشن سینٹر (شنگھائی) میں ہوگا۔https://photos.prnasia.com/prnvar/20171009/1961287-1

https://photos.prnasia.com/prnvar/20171009/1961287-1

بعنوان “جدت طرازی، اسمارٹ، ماحول دوست” سی آئی آئی ایف دھاتی کام اور سی این سی مشین ٹول، صنعتی آٹومیشن، ماحولیاتی تحفظ کی ٹیکنالوجی، آئی سی ٹی، نیو انرجی آٹو، نیو انرجی، روبوٹکس، نیو مٹیریل، ایروسپیس اور ہوا بازی کے شعبے میں جمع ہو رہی ہے۔ سی آئی آئی ایف بین الاقوامی نیٹ ورکنگ کے لیے اچھوتے مواقع تخلیق کرتی ہے اور “ساختہ چین 2025ء” کے اظہار کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ سی آئی آئی ایف 2017ء کا بڑا راستہ ڈجیٹل اور انٹیلی جینل ٹرمینل کو ضم کرنا ہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ساخت گری کی ٹیکنالوجی کو گہرائی تک مکمل کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ سالانہ نمائش مضبوط صنعتی ساکھ اور حمایت حاصل کرچکی ہے، اور گزشتہ سال 17 فیصد کے اضافے کے ساتھ سب سے زیادہ تیزی سے بڑھتی ہوئی نمائش میں تبدیل ہوچکی ہے۔

سی آئی آئی ایف 2017ء کے بارے میں مزید

سی آئی آئی ایف 2017ء متاثر کن توقع کے ساتھ بڑی کامیابی کا اظہار کرے گی:

– حاضری: کم از کم 82 ممالک اور خطوں سے 15,000 سے زیادہ شرکاء

– 28 ممالک اور خطوں سے 2,500 سے زیادہ اداروں کی شرکت۔ 30 فیصد سے زیادہ دنیا کے سرفہرست 500 اداروں میں سے۔ 70 فیصد نمائش کنندگان سی آئی آئي ایف کو لازمی شرکت نمائش سمجھتے ہیں اور سی آئی آئی ایف نیٹ ورک کے ذریعے نئی مصنوعات کے عالمی اجراء کا انتظام کرتے ہیں

– سی آئی آئی ایف 2017ء نیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنونشن سینٹر (شنگھائی) میں 12 ہالز کے ساتھ 280,000 مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے کا احاطہ کرے گی۔

– سب سے بڑا فرنج پروگرام جس میں 52 سیشنز پیش کیے گئے جو صنعت میں سی آئی آئی ایف کی حیثیت کو مضبوط کرتے ہیں۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس اجتماعی اعلان اور کئی بڑے اداروں کے عالمی سی ای او کی جانب سے صنعتی رحجان کی پیش گوئی بن چکے ہیں۔

– برطانیہ سی آئی آئی ایف میں دوسرے سال کےشرکت دار ملک کے طور پر زیادہ تر آٹوموبائل صنعت اور دیگر ساخت گری صنعتوں کے معروف اداروں کو لائے گا۔

– 300 سے زیادہ ابلاغی شراکت دار اور آن لائن اور آف لائن کاروباری چینلز یقینی بنانے میں مدد دیں گے کہ سی آئي آئی ایف سرخیوں میں جامع طور پر آئے۔

یو ایف آئی (دی گلوبل ایسوسی ایشن آف دی ایگزی بیشن انڈسٹری) کے منظور شدہ ایونٹ کے طور پر سی آئی آئی ایف 2017ء “ساختہ چین 2025ء” اور “ون بیلٹ اینڈ ون روڈ” کی چھ کلیدی ابھرتی ہوئي صنعتوں کی ترویج میں شامل ہے تاکہ نمائش کی بین الاقوامیت کو فروغ دیا جائے۔

مزید معلومات کے لیے رسائی حاصل کیجیے www.ciif-expo.com

مزید سوالات کے لیے رابطہ کیجیے:
فلورا ہو، کمیونی کیشنز، سی آئی آئی ایف برانچ، ڈونگھاؤ لانشینگ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ
ای میل: florahu@shanghaiexpogroup.com

تصویر –https://photos.prnasia.com/prnh/20171009/1961287-1

Check Also

BJP Regime Seizes Properties of Seven Kashmiris Amid Ongoing Freedom Movement

Srinagar, In a recent action that has intensified concerns over civil liberties, the BJP-led Indian government has seized properties belonging to seven individuals in Baramulla district of Indian illegally occupied Jammu and Kashmir. The move is part ...