Breaking News

‫ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس 2021 کے موقع پر مختلف کیٹیگریز میں نئی مصنوعات کی رونمائی- ٹی وی ،آڈیو،موبائل اور جدید گھریلو مصنوعات

ہانگ کانگ،13جنوری، 2021/پی آرنیوزوائر/– ٹی وی انڈسٹری کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک اور صارفین کی سب سے بڑی الیکٹرانکس کمپنی،ٹی سی ایل (1070.HK)نے،آج سی ای ایس 2021 کے موقع پر جدید ٹی سی ایل منی ایل ای ڈی،کیو ایل ای ڈی اور 4K HDR TV ،آڈیو،اور گھریلو مصنوعات  اپنی AIxloTحکمت عملی کے تحت متعارف کرائیں۔

سی ای ایس 2021 کے موقع پر ٹی سی ایل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے https://www.tcl.com/ces2021.html پر جائیے۔

پریس کٹ:http://bit.ly/3nU8k4a

پریمئیم منی ایل ای ڈی،کیو ایل ای ڈی اور 4K ایچ ڈی آر ٹی وی

رواں سال،ٹی سی ایل تین زبردست ٹی سی ایل 4Kمنی ایل ای ڈی ٹی وی C825،ٹی سی ایل کیو ایل ای ڈی 4K ٹی وی C725، ٹی سی ایل 4K ایچ ڈی آر ٹی وی P725 متعارف کروارہاہے جو زبردست تصویر دکھانے کی کارکردگی سے کہیں آگے بڑھ کرنئی نسل کے لیے طرزِزندگی کی خصوصیات کی ایک مکمل رسائی دیتاہے۔

ہائی پرفارمنس آڈیو

ٹی سی ایل TS8132 ساوٗنڈ بار  صارفین کی سمعی ضروریات پوری کرسکتاہے اور گھریلو تفریح کو ایک نئی سطح پر لے جاتاہے۔ٹی سی ایل TS8132 ایک  ڈولبی –اٹمس سے لیس ساوٗنڈ بار ہے اور  3.1.2 چینل کو استعمال میں لاتے ہوئے 350W تک کی آڈیو طاقت پیدا کرسکتاہے۔

یہ گفتگو کو بہتر کرنے  اور بات  کرنے کے عمل کو قابل فہم بنانے کے ساتھ آواز کو صاف رکھنے کا زبردست تجربہ فراہم کرتاہے،اور ہر صارف کے لیے مخصوص مرکزی چینل     اور دو عمودی چینل کے ذریعے موثر طریقے سے،اور طاقتور وائرلیس سبووفر کے ذریعے ہر صارف کو اس عمل کا حصہ بناتاہے۔

ٹی سی ایل TS8132میں اپنا کروم کاسٹ موجود ہے اور یہ معروف وائس اسسٹنٹ ہائے گوگل،ایپل ائیر پلے اور ایمازون ایلکسا  کو بھی چلاتاہے۔

تمام نئے موبائل ڈیوائسیں

سی ای ایس 2021 کی پریس کانفرنس کے موقع پر،ٹی سی ایل کمیونکیشن نے کئی نئے ٹی سی ایل موبائل کی اشیا مختلف کیٹیگریوں میں متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ان میں پہلا کمرشل  طور پر دستیاب  پہننے والا ڈسپلے چشمہ،ٹی سی ایل 20سیریز کے سمارٹ فون ،NXTPAPERکی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ٹی سی ایل کا پہلا ٹیبلٹ،ٹی سی ایل کا ٹیب 10s،پریمئیم MOVEAUDIOS600 ٹرو وائرلیس ائیر بڈز،اور MOVETRACKپیٹ ٹریکر شامل ہیں۔

ٹی سی ایل کے عمودی  مربوط نظام کے اور فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے،ٹی سی ایل نے مخصوص ٹی سی ایل 20سیریز سمارٹ فون،ٹیبلٹ،ٹی وی اور کمپیوٹر کے مابین ملٹی اسکرین  کے اشتراک پر  اپنی مستقبل کی کوششوں کا بھی تعارف کرایا۔

ائیر کنڈیشنر

نیا ٹی سی ایل اوکرینا سمارٹ ٹی وی،فون اور کسی بھی موافق آلات سے ٹی سی ایل ہوم ایپ اور گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے جڑ سکتاہے۔

اوکرینا کی مدہم ہوا  چلتے ہوئے یقینی بناتی ہےکہ ہوا قدرتی طرز کی اور آرام دہ ہو۔

گہری صفائی کا یہ عمل جس میں دھونا،خشک کرنا،اور بیکٹیریا کا خاتمہ ایک اعلی مشترکہ نظام ہے اور یہ ثابت شدہ ہے کہ یہ تمام جراثیم،دھول اور گندگی ختم کردیتاہے۔

واشنگ مشین

ٹی سی ایل کی جدید سمارٹ واشنگ مشین،X10ٹی سی ایل ہوم ایپ کے ذریعے سمارٹ ہوم کوباہم جوڑتی ہے۔وائی فائی کنٹرول کے ساتھ،واشنگ مشین کے صفائی کے عمل میں پوری طرح ردوبدل  کی جاسکتی ہے جن میں چکر کی تعداد اور وقت شامل ہیں۔اس میں تمام کپڑے کی اشیا کے لیے دھلائی کے مختلف پروگرام موجود ہیں۔

ٹی سی ایلX10 واشنگ مشین  دھلائی کی ترتیب میں مدد کرسکتی ہے اس میں ایک سامنے اور ایک اوپر لوڈر ہیں۔

یہ ایک ڈی ڈی موٹر سے لیس ہے،دونوں یونٹ الگ الگ یا ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔

ریفریجریٹر

ٹی سی ایل کے جدید C470 ریفریجریٹر میں 21.5”کی ایل ای ڈی اسکرین کی خصوصیت کچن کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

C470 میں پاور کول کی خصوصیت بھی ہے جو پانی کو صرف پانچ منٹ میں ٹھنڈا کرسکتی ہے،اور پاور فریز جو گوشت کو 10منٹ میں تیزی سے جماسکتی ہے۔

C470 کے دروازے کی گیسکٹ میں دھول سے بچاوٗ کی ایک حفاظتی تہہ لگائی گئی ہے جس میں بیکٹیریا سے بچاوٗ کا ایک مادہ موجود ہے۔

. ائیر پیورفائر

ٹی سی ایل بریوا A3 ٹی سی ایل کا جدید ائیر پیورفائر ہے جس میں “بریوا شیلڈ”کی خصوصیت ہے،یہ شیلڈ UV-C lightاور آئنائزر سے بنائی گئی ہے ،جس کے ذریعے بیکٹیریا اور ہوا میں موجود جرثوموں کو کنٹرول کیا جاتاہے۔اس کے علاوہ ،اس میں 3 مرحلوں پر مشتمل صفائی کانظام ہے جو دھول،زردی،دھواں اور پالتو جانوروں کی بدبو کو فلٹر کرتاہے۔

یہ ہوا کو 32 اسکوائر میٹر تک ہوا کو صاف کرنےکےلیے بنایا گیا ہے اورفی گھنٹہ270کیوبک میٹر تک ہوا کو صاف کرسکتاہے۔اس کے ساتھ،اس میں ہوا کے معیار کی جانچ کے لیے اپنے سینسر ہیں۔

رات کے اوقات میں،اس کا الٹرا کوائیٹ سلیپ موڈ اور ڈسپلے کے بند ہونے کی خصوصیت بیراA3کے صارفین کو سکون سے سونے میں مدد کرتی ہے۔

ویکیوم کلینر

ٹی سی ایل کا روبوٹ ویکیوم کلینر نہایت پتلا 70mm لمبا ویکیوم کلینر ہے جو تمام فرنیچر کے نیچے چلایا جاسکتاہے۔

یہ کمرے میں موجود 20mmتک گندگی صاف کرسکتاہے،اور یہ کسی موٹے قالین یا چھوٹی سیڑھی سے ٹکرانے پر رکتابھی نہیں ۔

ٹی سی ایل کے روبوٹ کلینر میں ایک بہترین سینسر کا نظام ہے جوگھر کی بہترین صفائی فراہم کرتاہے۔

* مصنوعات کی بناوٹ،کارگزاری اور دستیابی مختلف ممالک/ خطوں میں مختلف ہوسکتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے https://www.tcl.com/ces2021.htmlپر جائیے۔

Check Also

ROSEN, A TRUSTED AND LEADING LAW FIRM, Encourages Rivian Automotive, Inc. Investors to Secure Counsel Before Important Deadline in Securities Class Action – RIVN

NEW YORK, May 03, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — WHY: Rosen Law Firm, a global investor rights law firm, reminds purchasers of securities of Rivian Automotive, Inc. (NASDAQ: RIVN) between March 1, 2023 and February 21, 2024, both dates inclusive (the “Class Periodâ€�), of the important June 18, 2024 lead plaintiff deadline. SO WHAT: If you purchased Rivian securities during […]