Breaking News

‫گلوبل ڈن ااینڈ براڈ سٹریٹ کا ڈیٹا بیس دنیا بھر میں 400 ملین کمپنیوں تک بڑھ گیا

دبئی،متحدہ عرب امارات،23 دسمبر،2020 /پی آرنیوزوائر/ — عالمی سطح کے کاروباری معلومات کے سرکردہ ڈن اینڈ براڈسٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے عالمی ڈیٹا بیس کو 400 ملین ریکارڈ تک بڑھا لیا ہے۔

عالمی رسائی کا اس کا یہ اضافہ،جو کسی بھی کاروباری معلومات فراہم کرنے والے ادارے کا سب سے زیادہ اضافہ ہے،اس کے صارفین کے لیے مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کاذریعہ ہے،اور انھیں معلومات اور تجزیوں کے ایک وسیع ذخیرے تک رسائی فراہم کرتاہے۔اس کمپنی کا کاروباروں کو بہترین کارکردگی کے حصول میں مدد کے لیے ایک سائنسی،ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کے طریقے میں مدد دینے کے فلسفے کے نتیجے میں دنیا بھر میں ابھرتی ہوئی اور شفاف مارکیٹیں بڑھتی جارہی ہیں۔

ڈن اینڈ براڈسٹریٹ ساوٗتھ ایشیا مڈل ایسٹ لمیٹیڈ کے پراڈکٹ منیجر سیبسشن سانشیز کا کہناتھا” 400 ملین کمپنیوں کے ریکارڈ تک پہنچنا ہماری مارکیٹ میں سرکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور ہمیں دنیا بھر کی کمپنیوں کو بہترین کاروباری فیصلوں  کے لیے ایک اہم شراکت دار کی حیثیت سے کام جاری رکھنے میں مدد دے گی۔ہم ترقی جاری رکھیں گے اور معیار اور تجزیے کی بنیاد پر مارکیٹ کی رہنمائی کریں گے۔”

ان 400 ملین ریکارڈز میں درج زیل معلومات شامل ہیں:

  • شناختی اور رابطہ کا ڈیٹا
  • مارکیٹ کی معلومات
  • کمپنی کے مالی معاملات،جن میں مالیاتی تناسب
  • میڈیا
  • قانونی چارہ جوئی
  • انتطامیہ
  • ملکیت اور تجارتی تعلقات
  • تجزیاتی اندازے
  • سرگرمی اور صنعتی معلومات
  • ملازمین
  • رجسٹری معلومات
  • پابندیاں

یہ اہم معلومات کمپنیوں کو اعدادوشمار کی بنیاد پردرج ذیل شعبوں میں بہتر کاروباری فیصلے لینے میں مدد کرے گی :

  • خریدوفروخت اور تشہیر
  • مالی خطرات پر تجزیے
  • تجارتی کھاتے
  • منی لانڈرنگ اور دھوکے کی روک تھام
  • حکمت عملی پر تجزیے

ڈیٹا اینڈ کنٹنٹ انٹیلی جنس—ساوٗتھ ایشیا مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے سربراہ علی عرب کا کہناتھا” ہم اپنے ہر خطے میں کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ہم اپنے صارفین کو قابل بھروسہ معلومات کی فراہمی کے لیے اعلی معیار کو اپنانے کاخاص خیال رکھتے ہیں۔”

ڈن اینڈ براڈسٹریٹ کے بارے میں:

ڈن اینڈ براڈسٹریٹ کے اعدادوشمار اور بصیرت کاروبار کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔آ اعداد و شمار اور بصیرت کے لئے مارکیٹ کا   اہم حل، آمدنی کی  رفتارکو بڑھانے ، خطرات کا سدباب کرنے ، لاگت کو کم کرنے اور کاروبار میں بہتر تبدیلی لانے کے لئے ایک اہم عنصر ہے۔ تمام جسامتوں کے عالمی کاروبار ڈی اینڈ بی کے اعداد وشمار ، بصیرت اور تجزیات پر انحصار کرتے ہیں۔

اکر آپ کو یہ جاننے میں دلچسپی ہے کہ ڈن اینڈ براڈ سٹریٹ ساوٗتھ ایشیا مڈل ایسٹ لمیٹیڈ کس طرح آپ کی کمپنی کی مدد کرسکتی ہے تو آج ہی رابطہ کریں۔

میڈیا رابطہ :

سدھارتھ بسواس
نائب صدر

جنوبی ایشیا
BiswasS@dnbsame.com
971554512880+

Check Also

Duck Creek Technologies Announces New Chief Marketing Officer

Experienced Marketing and Technology Executive Bindu Crandall to Join Duck Creek Technologies BOSTON, May 20, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Today, Duck Creek Technologies, the intelligent solutions provider defining the future of property and casualty (P&C) and general insurance, announces the appointment of Bindu Crandall as Chief Marketing Officer (CMO). As CMO, Bindu is responsible for […]