Breaking News

18 اداروں نے ڈیٹا سینٹر ڈیزائن اور آپریشنز موثریت کے لیے عالمی اعزاز حاصل کرلیا

نیو یارک، 25 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ –

دی 451 گروپ کے آزاد شعبے اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ نے آج پہلے برل ایوارڈز برائے موثر آئی ٹی کے 18 فاتحین کا اعلان کردیا۔

دنیا بھر کے معروف اداروں کی جانب سے پیش کردہ درخواستوں کا جائزہ لینے والے 90  سے زائد صنعتی ماہرین  کے فیصلے کی نظر میں ان منصوبوں نے ڈیٹا سینٹر اور آئی ٹی آپریشنز میں سرمائے کی تقسیم، ٹیکنالوجی، ڈیزائن، آپریشنز اور مجموعی انتظام کے سلسلے میں وسیع تر تناظر میں بہترین موثریت دکھائی۔ برل ایوارڈز پروگرام ان اداروں اور ٹیکنالوجیوں کو سامنے لاتا ہے جو اختتامی صارفین کو قابل تحفظ انداز میں آئی ٹی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں۔

برل ایوارڈز پروگرام ڈائریکٹر کیون ہیزلن نے کہا کہ “برل ایوارڈز نے 19 ممالک سے 100 سے زیادہ شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ ان میں سے بہترین منصوبو ں کو نوازنے سے دیگر اداروں کو آئی ٹی موثریت کو بہتر بنانے کے لیے تحریک ملے گی اور مثالیں پیش ہوں گی۔”

فاتحین:

– کیمیکل ایبسٹریکٹس سروس
– کمپاس
– ڈیجیٹل ریئلٹی
– ڈی ٹی ٹی سی
– ای بے
– اینٹیل
– فڈیلٹی
– ایتاؤ یونیبانکو
– کیسر پرمانینٹ
– ایل جی سی این ایس
– مورگن اسٹینلے
– نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا، ڈپارٹمنٹ آف فنانس اینڈ سروسز
– پٹرولیم جیو-سروسز
– پرتگال ٹیلی کام
– ساویس
– سونڈا
– تائیوان موبائل
– ٹیلی فونیکا

برل ایوارڈز اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ کے بانی مرحوم کینتھ برل کی میراث کو جاری رکھے ہوئے مستقلاًآئی ٹی موثریت کی بہترین مشقوں اور نئے خیالات پیش کرنے کے وژن کو فروغ دے رہا ہے۔ برل ایوارڈز نے اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ کے منصوبے جی ای آئی ٹی ایوارڈز کی جگہ لی ہے، جو 2008ء سے 2013ء تک ڈیٹا سینٹر موثریت میں کامیابیوں کو تسلیم کرتا تھا۔

اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ (20 تا 22 مئی، سانتا کلارا، کیلیفورنیا) اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ سمپوزیم 2014: ڈیٹاسینٹر ماہر کو مختیار بنانا میں برل ایوارڈز وی آئی پی عشائیے کی میزبانی کرے گا، جہاں فاتحین اپنے جیتنے والے منصوبوں پر سیشنز یا گفتگو پیش کریں گے۔

فاتحین کے بارے میں مزید  معلومات کے لیے دیکھیں: http://uptimeinstitute.com/brillawards/

اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ کے بارے میں

اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ دی 451 گروپ کا ایک شعبہ ہے جو عالمی ڈیٹا سینٹر صنعت کو آزاد فکری قیادت، تصدیق، تعلیم اور پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرتا ہے۔ اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ نے ڈیٹا سینٹر ڈیزائن، تعمیر اور عملیاتی تحفظ پذیری کے لیے ٹیئر اسٹینڈرڈ کی تخلیق اور عالمی انتظام کی وجہ سے شہرت حاصل کی ہے۔ اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ امریکہ، کوسٹاریکا، برازیل، برطانیہ، ہسپانیہ، دبئی، روس، تائیوان، سنگاپور اور ملائیشیا میں دفاتر رکھتا ہے۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]