Breaking News

19 ویں یی وو میلے میں ہوں گی کئی تقریبات

یی وو، چین، 8 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

19 ویں یی وو میلے کی انتظامی کمیٹی نے حال ہی میں، مقامی و غیر ملکی خریداروں کے لیے سورسنگ فیئر سمیت، کئی تقریبات کا اعلان کیا  جو مقامی خریداروں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے بیک وقت منعقد ہوں گی۔

یی وو میلے کے اہم ترین حصے کی حیثیت سے کانفرنسز اور فورمز میلے کی مجموعی وضع قطع کو پیش کرنے اور ساتھ ساتھ یی وو شہر کی ترقی و کامیابی کے وسیع تر منظر پر بھی نظریں مرکوز رکھیں گے۔ موضوعاتی سرگرمیوں کا مقصد تجارتی میلے کی موثریت کو بہتر بنانا ہوگا۔ تجارت کو سہارنے والی تقریبات جیسا کہ تیسرا چائنا جیولری فورم، انڈسٹری ٹرینڈ ریلیز کانفرنس اور ٹریڈ میچ میکنگ ساتھ ساتھ منعقد ہوں گی۔ دریں اثناء مذکورہ بالا سورسنگ فیئر کے علاوہ دیگر تقریبات میں تیسرا یی وو سمندر پار چینی کاروباری منتظمین کنونشن اور کمرشل آفیسرز کی جانب سے یی وو کا دورہ: درآمد کے لیے خدشات شامل ہیں – جن کا مقصد میلے کو رونق بخشنا اور معیشت کو بہتر بنانے اور میلے کی موثریت بڑھانے کے لیے میلے میں شرکت کے لیے خریداروں کو مدعو کرنا ہے۔

تمام تقریبات میں سے مقامی و غیر ملکی خریداروں کے لیے سورسنگ میلہ  نمائش کنندگان اور خریداروں کے لیے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔ منتظمین کی ظاہر کردہ معلومات کے مطابق بیشتر خریدار سورسنگ میلے میں شرکت کی جانب مائل ہیں، جو اس یی وو میلے کی بلاشبہ خصوصیت ہوگا اور اہم جھلکیوں میں سےایک بھی۔

جیسا کہ پروموشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی جانب سے بتایا گیا کہ دعوت نامے مقامی و غیر ملکی خریداروں، اہم خوردہ کروپوں اور اسٹورز اور سپر مارکیٹوں کے خریداری نمائندگان کو بھیجے جائیں کے تاکہ وہ سورسنگ میلے میں خریداری کے لیے موجود رہیں، جو ماضی کے مقابلے میں نیا تجارتی نمونہ ہے۔ سورسنگ میلہ زیادہ سرگرم اور پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرے گا، کیونکہ خریداروں اور فراہم کنندگان کو زیادہ اہل اور باقاعدہ تجارتی میچ میکنگ خدمات دی جائیں گی۔

دریں اثناء، پروموشن ڈپارٹمنٹ نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ متعدد سورسنگ میلے جو مختلف پیمانے اور اقسام کی صنعتوں کا احاطہ کر رہے ہیں، یی وو میلے میں منعقد ہوں گے  – جو فراہم کنندگان اور خریداروں کے لیے مرتب کیے جا رہے ہیں جنہیں بہتر امکانات کے لیے روبرو مذاکرات کی خاطر پہلے سے منتخب کیا جا رہا ہے تاکہ خریدار اور فراہم کنندگان مالی لین دین مکمل کر سکیں۔ ہم بھرپور امید رکھتے ہیں کہ سورسنگ میلہ کئی فراہم کنندگان اور خریداروں کے کاروباری تعاون کے لیے پل ثابت ہوگا!

ذریعہ 19 ویں چائنا یی وو انٹرنیشنل کموڈٹیز فیئر آرگنائزنگ کمیٹی

Check Also

Security forces kill three terrorists in Tank operation

Three terrorists were killed in an intelligence based operation of security forces in Tank district today. According to ISPR, the security forces conducted the operation on reported presence of terrorists. During the conduct of operation, after inte...