Breaking News

سارھے چار ارب ڈالرز کی توسیع نے ای ایم ای ایل کے عالمی مستقبل کو محفوظ بنا دیا

Asianet 45620

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، 24 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

امارات المونیم (ای ایم ای ایل) نے اعلان کر دیا ہے کہ ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 4.5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی منظوری کے بعد ادارے کے آپریشنل منصوبوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا جائے گا، سرمایہ کاری کا سبب بھٹی کی مکمل پیداوار تک پہنچنے کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل ہے۔ دوسرے مرحلے کی تکمیل پر المونیم کی بھٹی کی سالانہ گنجائش 1.3 ملین میٹرک ٹن تک بڑھ جائے گی، جو ای ایم اے ایل کو دنیا میں بنیادی المونیم کا سب سے بڑا واحد مقام پیش کار بنا دے گی۔

ای ایم اے ایل کے صدر سی ای او سعید فاضل المزروعی نے کہا کہ “یہ ای ایم اے ایل اور متحدہ عرب امارات کے لیے انتہائی اہم موقع ہے۔ صرف تین سالوں میں ای ایم اے ایل المونیم صنعت میں عالمی حریف بن گیا ہے۔ دوسرا مرحلہ ای ایم اے ایل کو موجودہ عالمی صارفین کی بنیاد کو مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔ یہ المونیم کے لیے مستقبل کی مارکیٹ پر اور اپنے صارفین کے لیے ای ایم اے ایل پر اعتماد کا واضح اظہار ہے۔”

ای ایم اے ایل مرحلہ دو منصوبہ کو الطویلہ، ابوظہبی میں ای ایم اے ایل کمپلیکس کے اندر نئی پوٹلائن کی تعمیر کی ضرورت ہوگی۔ لائن 444 ریڈکشن سیلز پر مشتمل ہوگی جو آن سائٹ بجلی پلانٹ کی گنجائش کو 3 ہزار میگاواٹ تک بڑھا دے گا، جس سے 5 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن کی اضافی سالانہ پیداوار کی گنجائش پیدا ہوگی۔ نئی جنریشن ڈی ایکس+ ریڈکشن ٹیکنالوجی (جو دبئی المونیم کمپنی لمیٹڈ میں داخلی طور پر تیار کی گئی) نصب کی جائے گی، جو 420 کے اے پر آپریٹ کرتی ہے اور توانائی کی بچت اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے جوہری فوائد پیش کرتی ہے۔

اسی طرح پہلے مرحلے میں ای ایم اے ایل میں نصب کی گئی ٹیکنالوجی اپ گریڈ کی جائے گی – یہ منصوبہ پیداوار کو موجودہ 756 سیلز (دو پوٹلائنز میں) سے 50 ہزار میٹرک ٹن سے لے کر 2012ء کے اختتام تک 8 لاکھ میٹرک ٹن تک لے جائے گی۔ اس سے ای ایم اے ایل کی کل پیداواری گنجائش 2014ء کے اختتام تک 1.3 ملین میٹرک ٹن کے قریب ہو جائے گی۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

روزلائن فغالی – امارات المونیم

ٹیلی فون: +971-02 509 2290

ای میل: rosine@emal.ae [s.farhat@emal.ae ]

نک لینگ میڈ، امپیکٹ پورٹر نوویلی

ٹیلی فون: +971-04 330 4030

ای میل: n.langmead@ipn.ae

ذریعہ: امارات المونیم

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *