Breaking News

Gilt.com نے عالمی ای-کامرس پیشکش کا اعلان کر دیا

AsiaNet 47214

نیو یارک، 9 نومبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جدید آن لائن شاپنگ مقام Gilt.com نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ 90 سے زائد ممالک میں اپنی ای کامرس پیشکشوں کو پھیلا رہا ہے۔ صرف اراکین کے لیے سائٹ Gilt.com نے 2007ء میں ریاستہائے متحدہ امریکہ میں “فلیش سیلز” کی داغ بیل ڈالی اور آج دنیا بھر میں صارفین Gilt.comکی معروف مصنوعات-جن میں سے بیشتر رازدارانہ قیمتوں اور 60 فیصد تک بچت کے ساتھ ہیں- تک رسائی رکھیں گے۔ مزید برآں بین الاقوامی صارفین محدود وقت کے لیے مفت شپنگ کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111108/NY02288LOGO)

ہر روز 12 بجے دوپہر بمطابق مشرقی معیاری وقت صارفین Gilt.com کے عورتوں، مرد اور بچوں کے زمرہ جات اور ساتھ ساتھ گھریلو زمرے میں موجودہ موسم کے ملبوسات اور لوازمات کی 20 سے زائد براڈ مخصوص فروخت تک رسائی حاصل کریں گے۔ ہر سیل محدود تعداد میں سامان کی حامل ہوتی ہے اور صرف 36 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔ فروخت ہو جانے والے سامان کی خواہش رکھنے والے خریدار انتظار کر سکتے ہیں۔ تقریباً 50 فیصد سیلز سیلز کے پہلے گھنٹے کے دوران ہوتی ہیں، اس لیے اشیاء کے بہتر انتخاب کے لیے سیلز کے آغاز پر Gilt.com پر لاگ ان ہونے کی اراکین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اگلے ماہ مردوں کے لیے پرتعیش خوردہ سائٹ پارک اینڈ بونڈ (http://www.parkandbond.com) بھی بین الاقوامی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

جلٹ گروپ کے بانی اور سی ای او کیون راین نے کہا کہ “ہم Gilt.com کی عالمی صارفین تک توسیع پر بہت پرجوش ہیں ، ہم ہر روز ڈیزائنر مصنوعات کا انتخاب پیش کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، اور اپنے اراکین کو موسم کی کلیکشنز خریدنے کے لیے خوردہ قیمتوں کے مقابلے میں انتہائی بچت کی سہولت دیتے ہیں۔”

Gilt.com 6 ہزار سے زائد ڈیزائنر برانڈز کے ساتھ کام کرتا ہے۔ خواتین کے لیے ڈیزائنروں میں مسونی، ویرا وینگ، کیرولینا ہیریرا، زیک پوسن، ریگ اینڈ بون اور پروئنزاشولر شامل ہیں۔ مردوں کے ڈیزائنر برانڈز میں ویلنٹینو، الیگزینڈر میک کوئین، تھام براؤن، جان ویرواتوس، ورساچے، پال اسمتھ، بینڈ آف آؤٹ سائیڈرز، ڈولچے اینڈ گبانا، اور رِک اوونز شامل ہیں۔ بچوں کے ڈیزائنرز میں جکاڈی، اسکپ ہوپ، بے بی بیورن، میک لارن، ڈی اینڈ جی جونیئر، ڈیزل اور میری چینٹل شامل ہیں۔ گھریلو برانڈز میں مسونی، اینی چینی، فریتے، ماٹوک، اسپاسیو اور مائیکل ارمارے جلٹ پر تواتر کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔

اگلے ماہ کے آغاز کے ساتھ ہیامریکہ سے باہر مقیم Gilt.com کے اراکین اپنی موبائل ڈیوائسز کے ذریعے جلٹ کی موبائل ویب سائٹ اور ایپلیکیشنز سے خریداری کرنے کے قابل ہوں گے۔ ادارہ دسمبر میں اپنے بین الاقوامی صارفین کے لیے گو آئی فون ایپ، جلٹ برائے آئی پیڈ ایپ، جلد برائے اینڈرائیڈ ایپ اور جلٹ موبائل ویب کے اجراء کامنصوبہ رکھتا ہے۔

Gilt.com بین الاقوامی لین دین، کرنسی تبادلے اور بین الاقوامی فراہمی کے لیے ففٹی ون (FiftyOne) کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ففٹی ون کے پلیٹ فارم کی تکمیل کے ساتھ Gilt.com اپنی ای کامرس پیشکشوں کو عالمی صارفین تک پھیلانے کی صلاحیت دے گا اور ساتھ ساتھ Gilt.com کے امریکی اراکین کے اُس خریداری کے جدید تجربات کو برقرار رکھے گا جس سے وہ اِس وقت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Gilt.com پر رکنیت مفت ہے۔ رکن بننے کے لیے gilt.com/internationalshipping پر لاگ آن ہوجائیے۔

جلٹ گروپ انکارپوریٹڈ کے بارے میں

جلٹ گروپ انکارپوریٹڈ ایک جدید آن لائں خریداری کا مقام ہے جو اپنے اراکین کو متاثر کن ترین اشیاء، کھانے پینے کی پیشکوں اور روز مرہ تجربات تک خصوصی رسائی دیتا ہے، جن میں سے بیشتر خصوصی قیمتوں پر ہوتی ہیں۔ جلٹ مستقل دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب برانڈز اور مصنوعات کی تلاش میں رہتا ، جس میں خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے فیشن؛ گھریلو سجاوٹ؛ دست کاری کے اجزا؛ ہر براعظم پر ہوٹل اور سفری تجربات ؛ اور  شہروں اور مقامات کی بڑھتی ہوئی فہرست میں انوکھی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہر روز متاثر کرنے اور متاثر ہونے کا موقع ہے۔

ذریعہ: جلٹ گروپ انکارپوریٹڈ

رابطہ: جینیفر ملر،

جلٹ گروپ انکارپوریٹڈ،

+1-646-524-9102،

jmiller@gilt.com

Check Also

Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties

Karachi, Deputy Head of Mission from the Embassy of Mongolia Lkhanaajav Munkhtushig expressed eagerness to bolster trade and investment relations with the business community of Karachi through heightened exchange of business delegations between the tw...

The post Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *