بل گیٹس کی زیر قیادت نجی شعبہ کی کوشش عوامی شعبے کے مشن انوویشن منصوبے کے ساتھ تعاون کرے گی
پیرس، 29 نومبر 2015/پی آرنیوزوائر– آج پیرس میں جاری ہونے والا بریک تھرو انرجی کوالیشن نجی سرمایہ کاروں کا ایک عالمی گروپ ہے جو خطرات مول لے گا، ابتدائی مرحلے میں موجود ایسی توانائی کمپنیوں کے لیے، جو جدت کو تجربہ گاہ سے باہر نکال کر مارکیٹ تک لانے کی سہولت دیں گی۔ گروپ ایسے اداروں میں سرمایہ کاری کرے گا جو قابل بھروسہ زیرو کاربن انرجی بنانے کا بہترین امکان رکھتے ہوں، جو سب کے لیے مناسب قیمت پر دستیاب ہو۔ بریک تھرو انرجی کوالیشن 10 ممالک کے 25 سے زیادہ سرمایہ کاروں پر مشتمل ہے۔ مشن انوویشن کے ساتھ تعاون میں جاری ہو رہی ہے جو 15 سے زیادہ حکومتوں کی ایک بین الاقوامی کوشش ہے جو ابتدائی مرحلے کی توانائی تحقیق اور ڈیولپمنٹ سے وابستگی کو دوگنا کرنے کےی لیے ہے تاکہ ایسی ٹیکنالوجیز دریافت اور ایجاد کی جائیں جو ان سرمایہ کاروں کو آگے بڑھائے جانے اور مارکیٹ میں پیش کرنے کے قابل حل تیار کرنے میں مدد دے سکیں، اور مستقبل میں مختلف ذریعوں سے توانائی حاصل کرنے کو ممکن بنا سکے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں http://www.breakthroughenergycoalition.com۔