Breaking News

جدت طراز تعلیم و تدریس میں ٹیکنالوجی کے کردار پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اہم تحقیقی منصوبہ

لندن، 13 جنوری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

مائیکروسافٹ پارٹنرز ان لرننگ اہم کثیر القومی تحقیق پر قومی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرے گا

مائیکروسافٹ کارپوریشن نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کا پارٹنرز ان لرننگ پروگرام انوویٹو ٹیچنگ اینڈ لرننگ (ITL) ریسرچ پروجیکٹ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ یہ تحقیق، جس کی قیادت ایس آر آئی انٹرنیشنل کر رہا ہے، وسیع پیمانے پر ان اثرات کی نشاندہی کرے گی جو اسکول اور تعلیمی نظام کی سطح پر تدریس و علم کو تبدیل کرنے والی اطلاعات و مواصلات کی ٹیکنالوجی (ICT) ڈال رہی ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)

مائیکروسافٹ فن لینڈ، انڈونیشیا، روس اور سینی گال کی حکومتوں کی شراکت سے ہونے والی اس کئی سالوں پر محیط طویل تحقیق میں ہر سال ایک ملین ڈالرز (امریکی) کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس تحقیق کی بنیادی توجہ اساتذہ کی جانب سے جدید جماعتی تدریسی عمل اختیار کرنے اور ذاتی تجربات سے سیکھنے کے علاوہ ان عوامل کی اس سطح کو فراہم کرنے پر مرکوز ہوگی جوطلباء میں 21 ویں صدی میں کام کے لیے درکار صلاحیتوں کو فروغ دے گی۔ یہ منصوبہ انجمن اقتصادی تعاون و ترقی (OECD)، یونیسکو، عالمی بینک، بین الاقوامی انجمن برائے ٹیکنالوجی بر تعلیم (ISTE) اور دیگر اداروں کی بیرونی مشاورت سے رہنمائی حاصل کرے گا۔ یہ پیر کو اعلان کی گئی تعین و تدریس از 21 ویں صدی کی مہارت (ACT21S) تحقیق کو مکمل کرے گی جس کی بنیادی توجہ 21 ویں صدی کی مہارتوں کا تعین کرنا اور طلباء کی تشخیص کو نئے طریقے مہیا کر کے ناپنے کی نئی راہیں متعین کرنا ہے۔

ورلڈ وائیڈ ایجوکیشن فار مائیکروسافٹ کے نائب صدر انتھونی سالسیٹو کا کہنا ہے کہ “دنیا بھر میں تعلیمی و سیاسی رہنماؤں نے نوجوانوںکو 21 ویں صدی کے لیے تیار کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے، یہ ایک ایسا ہدف ہے جس کے حوالے سے ہمارا یقین یہ ہے کہ اسے حاصل کرنے کے لیے تعلیمی مواقع کی تبدیلی اور تدریس و تعلیم میں ٹیکنالوجی کی موثر شمولیت کی ضرورت ہے۔ ہم جدید تدریس و تعلیمی تحقیق کے پروگرام میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ اس تبدیلی میں جان ڈالنے اور درست راہ پر ڈالنے کے لیے ضرورت ڈیٹا اور واضح شواہد فراہم کیے جائیں۔”

جامعات، فکر گاہوں (تھنک ٹینکس) اور دیگر اداروں سے کی قومی محققین کی ٹیمیں ایس آر آئی انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر ہر ملک میں تحقیق کریں گی۔

ایس آر آئی انٹرنیشنل میں آئی ٹی ایل ریسرچ پروجیکٹ ڈائریکٹر لنڈا شیئر کا کہنا ہے “ایس آر آئی اس آرزو مندانہ عالمی منصوبے کا حصہ بننے پر بہت زیادہ خوش ہے، جو مختلف ممالک کے سیاق و سباق میں تعلیمی تجدد کو تبادلہ خیال کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم تیار کرنے کا بے مثال موقع پیش کرتا ہے۔” ایس آر آئی ، آئی ٹی ایل کے ریسرچ ڈیزائن مرحلے کی قیادت کرے گا اور عالمی سطح پر جمع کیے گئے ڈیٹا اور تجزیے کو منظم کرے گا۔

کئی سالوں پر محیط تحقیقی پروگرام مختلف ملکوں کے تناظر میں تدریسی عمل کو تشکیل دینے والے قومی و درس گاہوں کی سطح کے عوامل کی عمیق جانچ کے لیے متوازی کیس اسٹڈیز کا استعمال کرے گا۔ اس پروگرام کے حوالے سے مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ مستقبل میں مزید ممالک تک پھیلے گا۔ یہ پروگرام مختلف کیسز کی جانچ کر کے تعلیمی اسٹیک ہولڈرز کو ٹیکنالوجی کی جماعت میں موجودگی کے ذریعے تدریس اور تعلیم کو موثر بنانے کے لیے اطلاعات کا ایک بیش بہا مجموعہ فراہم کرے گا۔

او ای سی ڈی کے نیو ملینیم لرنرز پروجیکٹ کے لیے سینئر تجزیہ کار اور آئی ٹی ایل ریسرچ پروجیکٹ کے مشیر فرانسسک پیڈرو کا کہنا ہے کہ “دنیا بھر کے ممالک کے تعلیمی پالیسی سازوں نے گزشتہ دہائیوں میں آئی سی ٹی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے، اور وہ طلباء کی تعلیم پر اس کے گہرے اثرات دیکھنا چاہتے ہیں۔ آئی ٹی ایل ریسرچ کو عین اسی مسئلے کو پرکھنے کے لیے تیار کیا گیا کہ کون سے عوامل تدریس و تعلیم میں ٹیکنالوجی کی موثر شمولیت میں اپنا کردار نبھا سکتے ہیں اور روز مرہ امور کی مستعدانہ بصیرت کے ساتھ ایک تکمیل کی جانب پیشرفت کو یکجا کر سکتے ہیں۔”

آئی ٹی ایل ریسرچ کی بنیادی توجہ جدید تدریسی طریقہ ہائے کار پر ہے تاکہ طلباء کو ایسا تدریسی تجربہ حاصل ہو جو 21 ویں صدی کی مہارت کی ترویج کرے۔

آئی ٹی ایل ماڈل میں شامل جدید تدریسی طریقہ ہائے کار کو طلبہ مرکزی معلمی، اسکول کی دیواروں سے باہر سیکھنے کے مواقع اور تدریس و تعلیم میں آئی سی ٹی کی شمولیت کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔

طریقہ ہائے کار، ڈیٹا اور رپورٹیں دنیا بھر کے محققین کے لیے کھلی ہوں گی، اور ہر سال مفت اور عوامی طور پر دستیاب ہوں گی۔ مزید برآں یہ تحقیقی منصوبہ اسکولوں اور تعلیمی نظاموں کے لیے قدر پیمائی کے ایسے ٹولز کا مجموعہ تخلیق کرے گا، جسے مذکورہ ادارے اپنی نشوونما کو  جانچنے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ منصوبے کے پہلے سال کے نتائج اور رپورٹیں 2010ء کے موسم گرما تک آنے کی امید ہے جبکہ سالانہ نتائج آنے والے سالوں میں سامنے آئیں گے۔

یونیسکو میں ڈائریکٹر اور گلوبل کوآرڈی نیٹر برائے پارٹنرشپس اور آئی سی ٹی کیپسٹی بلڈنگ پروجیکٹس طارق شوقی کا کہنا ہے کہ “یہ ایک بلند حوصلہ تحقیقی منصوبہ ہے جو اس امر کی بہتر سمجھ دینے میں مدد فراہم کرے گا کہ ٹیکنالوجی سے لیس تدریسی طریقہ ہائے کار کس طرح تدریس و تعلیم کے لیے زیادہ موثر ہو سکتے ہیں۔ یونیسکو اس تحقیق کی اہمیت اور ضرورت کی مکمل توثیق کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والے نتائج آج کے ٹیکنالوجی مشغول اساتذہ و طلباء کی بدلتی ہوئی تعلیمی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے کے لیے تعلیمی پالیسی کی نئی سمتیں متعین کرنے میں مدد دیں گے۔”

منصوبے کے حوالے سے مزید معلومات http://www.itlresearch.com پر دستیاب ہیں۔

مائیکروسافٹ پارٹنرز ان لرننگ کے بارے میں

مائیکروسافٹ پارٹنرز ان لرننگ پروگرام تقریبا 500 ملین ڈالرز کا ایک 10 سالہ منصوبہ ہے جو دنیا بھر میں تعلیمی نظاموںکو بدلنے کے لیے مائیکروسافٹ کا عہد ہے۔ 2003ء میں اعلان کردہ پارٹنرز ان لرننگ پروگرام حکومتوں کو اپنے ممالک میں تعلیم کے نئے مستقبل کے تصور؛ اسکول رہنماؤں کو قیادت اور انتظامی معلومات میں تبدیلی؛ جماعت میں ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے لیے اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے ؛ اور اساتذہ اور طلبہ کو ٹیکنالوجی تک بھرپور رسائی دینے میں مددکر رہا ہے۔ مائیکروسافٹ انفرادی تعلیم کے ذریعے علم کی قوت کو پھیلانےپر یقین رکھتا ہے۔

مائیکروسافٹ کےبارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے، جو افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے ادراک میں مدد دیتے ہیں۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ

رابطہ: اینگ میک لافلن،

+1-425-638-7000،

amclaughlin@waggeneredstrom.com،

یا ریپڈ رسپانس ٹیم،

+1-503-443-7070،

rrt@waggeneredstrom.com،

 

مائیکروسافٹ کارپوریشن  کیلئے  دونوں ویگنر ایڈسٹروم ورلڈ وائیڈ سے۔

ہدایت برائے مدیران: اگر آپ مائیکروسافٹ کے حوالے سے مزید معلومات کے خواہاں ہیں تو مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ انفارمیشن پیجز پر مائیکروسافٹ ویب پیج http://www.microsoft.com/presspass ملاحظہ کیجیے۔ اس اعلامیہ کے اجراء کے وقت تمام ویب روابط، ٹیلی فون نمبر اور خطابات درست کیے گئے تھے، لیکن ان میں تبدیلی کا امکان ہے۔ اضافی مدد کے لیے صحافی اور تجزیہ کار مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/presspass/contactpr.mspx پر موجود روابط میں سے مناسب فرد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

Check Also

بیجنگ ای ٹاؤن نے خود کو اے آئی ٹاؤن بنا لیا

بیجنگ، 03 جولائی 2024،/زنہوا۔ ایشیا نیٹ/– 29 جون کو ، بیجنگ ای ٹاؤن کی اے آئی ٹاؤن انوویشن کانفرنس نیشنل انڈسٹریل پارک فار انفارمیشن ٹیکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ انوویشن میں منعقد ہوئی ، جس میں بیجنگ ای ٹاؤن کا خود کو اے آئی پر مبنی ٹاون میں تعمیر کرنے کا ترقیاتی منصوبہ جاری کیا گیا […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.