Breaking News

آئی بی ایم کے ادارے اسپیرا کی ایک ماہ میں دنیا بھر کے 33 ملین صارفین کو خاص وڈيو مواد کی فوری فراہمی کے لیے وکی کو مدد

– اسپیرا آن ڈیمانڈ وکی کو ذیلی عنوان کی حامل وڈیوز کو کلاؤڈ کے ذریعے فراہم کرنے کے طریقے بدلنے میں مدد دیتا ہے

آرمونک، نیو یارک، 3 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — آئی بی ایم (این وائی ایس ای: IBM) نے آج اعلان کیا کہ عالمی وڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ وکی نے 100 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے اپنے وکی مواد فراہم کنندگان کی تمام وڈیو اپلوڈز کے لیے تیز رفتار فائل منتقلی حل کی حیثیت سے خصوصی فراہم کنندہ کے طور پر آئی بی ایم کے ادارےاسپیرا کا انتخاب کرلیا ہے۔ وڈیو کی حرکت کو تیز کرکے – جو بڑے ڈیٹا کی سب سے غالب قسم ہے – اسپیرا وکی کو فوری طور پر خاص وڈیو مواد کو اپنے متنوع عالمی صارفین کے لیے حاصل کرنے، اس کو ذیلی عنوان دینے اور تقسیم کرنے کے قابل ہوگا۔

IBM%20Corporation%20logo. آئی بی ایم کے ادارے اسپیرا  کی ایک ماہ میں دنیا بھر کے 33 ملین صارفین کو خاص وڈيو مواد کی فوری فراہمی کے لیے وکی کو مدد

IBM Corporation logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20090416/IBMLOGO

وکی سرفہرست نشریات کاروں اور دیکر مواد فراہم کنندگان کے ساتھ شراکت داری رکھتا ہے تاکہ وہ معروف ٹی وی شوز، موویز اور دیگر خصوصی مواد حاصل کرسکے، جسے رضاکار برادری کی جانب سے ذیلی عنوان (سب ٹائٹل) دیے جاتے ہیں اور 200 سے زیادہ زبانوں میں 33 ملین صارفین کے لیے اسٹریم کیا جاتا ہے۔ فائل منتقلی کی سستی کی وجہ سے محدود وکی کو دنیا بھر کے نشریات کاروں  کی جانب سے بھیجے گئے مواد کو تیزی سے حاصل کرنے کی ضرورت تھی تاکہ وہ اپنی تیز ترقی کو مسلسل رفتار دے سکے اور صارفین کو تازہ ترین ذیلی عنوان شدہ پروگرامنگ پیش کرسکے۔

اسپیرا آن ڈیمانڈ کے ذریعے وکی نے عالمی پیمانے پر کلاؤڈ کے ذریعے مواد حاصل اور تقسیم کرکے اپنی عالمی رسائی کو پھیلا دیا ہے۔ جاپان میں بننے والے ایک انیمے کارٹون سے لے کر ہالی ووڈ میں بننے والے ایک کرائم شو تک یا ایک کوریائی ڈرامے تک ، اسپیرا وکی کو فاصلے اور فائل کے حجم سے قطع نظر ممکنہ حد تک تیز ترین منتقلی کی رفتار فراہم کرتا ہے، جو ادارے کو اپنی بین الاقوامی صارفی بنیاد کو مسلسل مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے۔ وکی کو اسپیراآن ڈیمانڈ کے ذریعے فوری طور پر مواد قبول کرنے کے قابل بنا نے کے بعد اب بین الاقوامی صارفین ان پروگراموں کو دیکھ سکتے ہیں جو بصورت دیگر وہ مقامی زبان میں نہیں دیکھ پاتے اور خاص مواد کے نئے ذخیرے سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔

پروڈکٹ مینیجر، انٹرنل ٹولز اینڈ پارٹنرشپس، وکی دپیکا مورتھی نے کہا کہ “ہمارے لیے وقت بہت اہم ہے کیونکہ ہمارے پرجوش پرستار اپنے پسندیدہ شو کے ہماری ویب سائٹ پر آنے کا شدت سے انتظار کرتے ہیں تاکہ اس کا ترجمہ کیا جائے اور اسے اپنی پسندیدہ زبان میں دیکھا جائے۔ تمام میڈیا اسپیرا آن ڈیمانڈ کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے، جو ہمیں خاص مواد کو پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے وصول اور شائع کرنے اور قیمتی وقت بچانے دیتاہے۔”

وکی عالمی مواد فراہم کنندگان کی جانب سے وڈیو حاصل کرنے کے لیے کلاؤڈ-تیار اسپیرا آن ڈیمانڈ استعمال کرتا ہے، بسا اوقات شائع کرنے سے پہلے، اور اس کے بعد اسے مختلف ٹیلی وژن اور ڈیوائس فارمیٹس اور حجم میں پروسس اور ٹرانس کوڈ کرتا ہے۔ پیٹنٹ یافتہ ایف اے ایس پی ٹیکنالوجی سے لیس وکی فوری طور پر، بھروسہ مندی اور محفوظ طریقے سے ان بڑی وڈیو فائلز کو– جو 40 سے 50 جی بی فی فائل ہوتی ہیں – براہ راست کلاؤڈ پر  شامل کرتا ہے۔ فائل اپلوڈ وقت کو 50 فیصد تک  کم کرکے وکی نئے مواد کی فراہمی کے لیے تیاری کے وقت کو کم کرتا ہے جو اصلی نیٹ ورک نشریات کے ایک گھنٹے کے اندر اندر ہوتی ہے۔

“جدید مواد سروسز جیسا کہ وکی نئی مارکیٹوں اور عالمی پیمانے پر رکاوٹوں کو عبور کرنے میں مدد کے لیے اسپیرا کی جانب دیکھتی ہیں،” جے مگلیاچیو، ڈائریکٹر آف کلاؤڈ سروسز، اسپیرا نے کہا “اسپیرا آن ڈیمانڈ وکی کو ترقی کی راہ پر رفتار پکڑنے میں مدد دیتا ہے، اس کے ساتھ ہم ان کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھیں گے جبکہ وہ دنیا بھر میں خاص مواد کے ساتھ نئے ناظرین تک پہنچیں گے۔”

اسپیرا آن ڈیمانڈ کا جدید ویب انٹرفیس اور براؤزر پلگ ان وکی کے نشریات کار شراکت داروں کو محدود تربیت اور تکنیکی تجربے کے ساتھ مواد اپلوڈ کرنےکو آسان بناتا ہے۔ یہ  ضرورت پڑنے کو فائلز کی تلاش اور تیز رفتار منتقلی کو بھی ، برق رفتار اوروکی منتظمین سمیت تمام صارفین کے لیے آسان بھی بناتا ہے۔

اسپیرا کے بارے میں

آئی بی ایم کا ادارہ اسپیرا جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز کا تخلیق کار ہے جو دنیاکے ڈیٹا کو فائل حجم، منتقلی کے فاصلے اور نیٹ ورک حالت سے قطع نظر زیادہ سے زیادہ رفتار پر منتقل کرتا ہے۔ اپنے پیٹنٹ یافتہ ایمی (ر) ایوارڈ یافتہ ایف اے ایس پی ٹی ایم پروٹوکول کی بنیاد پر اسپیرا سافٹویئر موجودہ بنیادی ڈھانچوں کو مکمل استعمال کرتے ہوئے تیز ترین، قابل پیش بینی فائل منتقلی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اسپیرا کی بنیادی ٹیکنالوجی بینڈوڈتھ پر غیر معمولی کنٹرول، مکمل حفاظت اور بے لوچ بھروسہ مندی فراہم کرتی ہے۔ چھ براعظموں میں مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے ادارے اپنے کاروباری اہمیت کے حامل ڈیجیٹل اثاثہ جات کی منتقلی کے لیے اسپیرا سافٹویئر پر بھروسہ کرتے ہیں۔ براہ مہربانی مزید معلومات کے لیے http://www.asperasoft.comملاحظہ  کیجیے یا ہمیں ٹوئٹر @asperasoftپر فالو کیجیے۔

وکی کے بارے میں

وکی ٹی وی شوز، موویز اور دیگر خاص مواد کی حامل ایک عالمی ٹی وی سائٹ ہے، جو متحرک پرستاروں کی ایک برادری کے ذریعے 200 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کی جاتی ہیں۔ ماہانہ 33 ملین صارفین اور 600 ملین ترجمہ شدہ الفاظ کے ساتھ، وکی عالمی پرائم ٹائم تفریح کو نئے صارفین تک لاتا ہے اور نئی مارکیٹیں اور مواد کے مالکان کے لیے کمانے کے نئے مواقع پیش کرتا ہے۔ وکی کو عالمی اقتصادی فورم ٹیکنالوجی پائنیر 2014ء قرار دیا گیا تھا اور اس نے جاپانی انٹرنیٹ سروسز کے عظیم ادارے راکوتین نے ستمبر 2013ء میں حاصل کیا۔ ادارے کے دفاتر سان فرانسسکو، سنگاپور، سیول اور ٹوکیو میں ہیں۔

رابطہ معلومات:
سین اودیت
آئی بی ایم میڈیا ریلیشنز
spaudet@us.ibm.com
1-781-665-5213+

The post آئی بی ایم کے ادارے اسپیرا کی ایک ماہ میں دنیا بھر کے 33 ملین صارفین کو خاص وڈيو مواد کی فوری فراہمی کے لیے وکی کو مدد appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

President, MQM-P delegation discuss law and order situation in Sindh

The MQM-Pakistan delegation headed by Khalid Maqbool Siddiqui called on President Asif Ali Zardari in Karachi today. Matters relating to law and order situation was discussed during the meeting. Source: Radio Pakistan