Breaking News

آئی ڈی ایف سی رکن بینکوں کا گرین کلائمٹ فنڈ کو مدد دینے کا عہد

AsiaNet 47722

فرینکفرٹ، جرمنی، 13 دسمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

19 معروف ترقیاتی بینکوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے “مل جل کر کام کرنے” کی خاطر گرین کلائمٹ فنڈ کی مدد کا عہد کیا ہے۔ کوپ17 میں متفقہ ‘ڈربن پلیٹ فارم’ کی بنیاد پر مستقبل کے موسمیاتی تبدیلی کے نظام کے لیے خطِ حرکت ترتیب دینے پر رضامندی ظاہر والے دنیا بھر کے 19 معروف ترقیاتی بینکوں کا نیٹ ورک انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کلب (IDFC) گرین کلائمٹ فنڈ اور اس کے منصوبوں کی مدد کے لیے اسمارٹ پارٹنرشپ پیش کریں گے۔ فنڈ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن فار کلائمٹ  چینج (UNFCCC) کے لیے کانفرنس آف دی پارٹیز کا نیا منظور شدہ گورننگ حصہ ہے۔

آئی ڈی ایف سی اراکین اُن حلقوں کو مدد فراہم کرنے سے وابستہ ہوئے ہیں جو گرین کلائمٹ فنڈ کی کوششوں کی ترویج اور وسائل کو قوت بخشنے اور اگلے دو سالوں میں اس کے آپریشنل ہونے کی صلاحیت کی تیاریوں میں جدید ترقیاتی ردعمل تخلیق کرنے کی خاطر خدمت کے ذریعے کررہے ہیں۔

آئی ڈی ایف سی کے نائب چیئرپرسن اور ڈیولپمنٹ بینک آف سدرن افریقہ، DBSA، کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پال بلویی نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “آئی ڈی ایف سی یقین رکھتا ہے کہ فنڈ اور قومی، نیم علاقائی اور بین الاقوامی ترقیاتی بینکوں کے درمیان شراکت داریاں موسمیاتی تبدیلی کے پیدا کردہ چیلنجز سے نمٹنے والی بین الاقوامی کوششوں پر بڑے پیمانے پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔”

ایجنسی فرانسیس دی ڈیولپمنٹ، AFD، کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ژاک موئنے ویے نے کہا کہ “آئی ڈی ایف سی اراکین مجموعی طور پر ترقی پسندانہ اور موسمیات سے متعلقہ اہم و وسیع تجربہ رکھتے ہیں جو وہ پروگرام و پالیسیاں تیار کرنے، طریقہ ہائے کار مرتب دینے اور مالیاتی مصنوعات اور پورٹ فولیو مینجمنٹ منظم کرنے کے لیے جی سی ایف کے عبوری سیکرٹریٹ کو پیش کرے گا۔”

آئی ڈی ایف سی کے چیئرپرسن اور کے ایف ڈبلیو بینکن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اولرِخ شروڈر نے کہا کہ “ہمارے اراکین موسمیاتی تبدیلی کے مسائل اور متعلقہ خطرات کو ترقیاتی احکامات میں شامل کرنے کا کامیاب اور قابل پیمائش ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ اس لیے ہم کسی ملک یا خطے کی بنیاد پر موسمیاتی سرمایہ کاری کو پروگراموں اور منصوبوں میں ڈالنے کے لیے گرین کلائمٹ فنڈ کی مدد پر اثر انداز ہونے کی بہترین پوزیشن میں ہیں۔ اس طرح ہم گرین کلائمٹ فنڈ کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ وہ ترقی پذیر ممالک کی کمی و اختیار میں آنے والی رکاوٹوں سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔”

سی اے ایف، لیٹن امریکہ ڈیولپمنٹ بینک کے ڈائریکٹر برائے ماحولیات لیگیا کاسترو نے کہا کہ “آئی ڈی ایف سی اراکین قومی و نیم قومی پالیسیوں کے ساتھ اپنے مضبوط انضمام، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کی تکمیل میں اپنی تاریخی شمولیت، اور ساتھ ساتھ ترقیاتی شعبہ جات کی وسیع رینج میں اپنے زبردست عملی تجربے کے ذریعے عطیہ دہندہ اور وصول کرنے والے دونوں ممالک کی قبولیت و اعتماد کا لطف اٹھا رہے ہیں۔”

برازیل کے ترقیاتی بینک BNDES کے ڈائریکٹر الویو لیما گاسپر نے کہاکہ “آئی ڈی ایف سی اراکین نفاذ کے لیے مستحکم اور بھروسہ مند نیٹ ورکس کے ذریعے عطیات، قرضہ جات اور تکنیکی مدد کے وسائل کو قوت پہنچانے، ثالثی کرنے اور وسائل ک راستہ فراہم کرنے کے بروقت اور موثر طریقے کے ذریعے موسمیاتی پروگراموں کو نافذ کر سکتے ہیں۔”

پال بلویی نے مزید کہا کہ “آئی ڈی ایف سی اراکین فنڈنگ کے مخلوط طریقوں کی وسیع اقسام کے ذریعےگرین کلائمنٹ فنڈ کے ذریعے دستیاب وسائل کی تکمیل کا مقصد رکھتے ہیں تاکہ موسمیاتی معاملات میں مداخلت کی جانب نجی شعبے کے حصے کو بہتر بنانے کے لیے موثر تقوی؛تقویت بخشنے میں مدد دے سکیں۔”

آئی ڈی ایف سی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.idfc.org ملاحظہ کیجیے۔ آئی ڈی ایف سی کے بارے میں سوالات کے لیے محترمہ ڈاکٹر چارس پوتھک سے charis.poethig@kfw.de، +49-69-7431-4683پر رابطہ کریں۔

ذریعہ: انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کلب (IDFC)

Check Also

PM urges businessmen to accord top priority to welfare of workers

In connection with International Labour Day, Prime Minister Shehbaz Sharif hosted a luncheon in honour of labourers and their families at his residence in Lahore on Wednesday. He also interacted with the families of the workers. On the occasion, th...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *