Breaking News

آرٹ پرائس: بازارِ فن کی سالانہ رپورٹ 2010ء – گزشتہ دہائی کا فاتح چین

AsiaNet 44112

پیرس، 5 اپریل / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

گزشتہ دہائی کے دوران دو مضبوط رجحانات ابھر کر سامنے آئے: اول، جیسا کہ بازارِ فن معلومات کے عالمی راہنما آرٹ پرائس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیئری آہرمین نے کہا کہ ” ہم نے عالمی سطح پر بازارِ فن میں حقیقی انقلاب دیکھا ۔ ۔ ۔ گزشہ 10 سالوں کے دوران چین نویں مقام سے 2010ء میں پہلے مقام پر آکر فائن آرٹ کے لیے دنیا کا سب سے بڑا نیلامی کا بازاری مقام بن گیا اور 1950ء سے بازار کے عظیم حاکموں برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکا پر سبقت حاصل کر لی۔”مسابقت میں سال بہ سال مسلسل زوال پزیر رہنے والا فرانس گزشہ1 دہائی کا بڑا نقصان اٹھانے والا بن کر سامنے آیا جیسا کہ یورپی راہنما کی جانب سے 28 دسمبر 2009ء تک مطلوب نیلامی اصلاحات کے عمل میں تاخیر اور ڈروؤٹ اسکینڈل کے باعث جو ایک جاری عدالتی کہانی ہے، سے ظاہر ہوا ۔

سال 2010ء میں دوسرا مضبوط رجحان بازارِ فن کے کھلاڑیوں کا متفقہ بیان ہے کہ غیر معمولی تبدل سے فن کی تجارت پر اثر ہوا ہے۔انٹرنیٹ کے ارتقاء اور اس کے ڈھائی بلین استعمال کنندگان کے ساتھ بازار کا ڈھانچہ بہت تبدیل ہوگیا ہے جس نے آن لائن فن کے فروخت کی رفتار کو ڈرامائی حد تک متحرک کر دیا ہے۔ ہر سال دنیا بھر میں منعقد کیے جانے والے 260 سے زائد فن میلوں اور سرمایہ کاروں اور بازار میں سرمایہ کاری کی رقم کی اہمیت کے ذریعے مسابقت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے جو مثال قائم کی اور ذرائع ابلاغ کی جو توجہ انہیں ملی وہ ایک نئی سماجی – ثقافتی رجحان فن میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کافی مستحکم تھی۔سرمایہ کاروں کی ایک اقلیت کی جانب سے اقتصادی اثاثے کے لیے فن سے یکسانیت نے واضح طور پر ایک نئے خاکے کو جنم دیا: جو ایک “فنِ مبدل” ہے۔ چین اس شعبے میں سرخیل نظر آرہا ہے جیسا کہ چینی حکومت نے 2009ء میں شینزین کلچرل ایسٹس اینڈ ایکوئٹی ایکسچینج (SZCAEE) کا آغاز کیا۔

سال 2010ء ایونٹس سے بھرپور تھا: 2004ء اور 2008ء کے درمیان قیمتوں میں تیز اضافے کے بعد اور ایک جلد بحالی کے بعد اکتوبر 2008ء سے 2009ء موسم گرما تک شدید بازار دباؤ مارکیٹ کو ایک غیر معمولی بلندی پر لے گیا۔ مختصراً ۔ ۔ ۔ دہائی نے مارکیٹ کی انتہائی ٹھوس رفتار اور اس کے رخ میں ایشیا کی طرف قابل ذکر تبدیلی دیکھی۔

1991ء میں بازار فن کی گزشتہ گراوٹ کے بعد بحالی کی شروعات میں اس نے تحمل کے 4 سال لیے۔اس بار بحالی نے صرف 18 ماہ لیے۔
2008ء میں لہمین برادران کے ٹکرا جانے کے بعد چین عالمی اقتصادی بحالی کا محرک بن گیا۔ ٹھیک اسی وقت چینی حکومت نے ایونٹس جیسے 2008ء میں اولمپک کھیلوں، 2010ء میں شنگھائی میں ورلڈ ایکسپو میں اور وزارت ثقافت و اقتصادیات کی جانب سے چین میں عجائب گھروں کو مفت کرنے کی تارییو کارکردگی کے ساتھ فن اور ثقات سے منسوب اپنی اہمیت کا اظہار کیا۔چینی ثقافت کے فخر عالمی مارکیٹوں میں اس کی قدر سے صاف ظاہر ہوتی ہے۔ چینی محصلین کو مثالی کردار سمجھا جاتا ہے جو قومی کے مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ درحقیقت اسپانسر شپ اور سرمایہ کے پیچھے ان ہی محصلین کی سرپرستی ہے، چینی فنکاروں نے مغربی فنکاروں سے قیمت کے فاصلے کو بہت تیزی سے ختم کر دیا ہے۔

رواں سال آرٹ پرائس کی سالانہ بازارِ فن رپورٹ –دنیا بھر میں موجود 3,600 نیلامی مراکز سے حاصل کردہ 5.4 ملین نیلامی نتائج پر مشتمل اور ہر سال 7 زبانوں میں 6,300 سے زائد خبری انجمنوں اور بین الاقوامی اداروں میں تقسیم ہونے والی – خاص طور پر عالمی بازار فن میں چین کی کامیاب تسخیر پر مرتکز ہوگی۔ ہمارے 2010ء بازارِ فن رجحانات وسیع – اور مختصر اقتصادی تجزیہ رکھتے ہیں جو عالمی نیلامی مارکیٹ میں سالانہ ترقی کی سمجھ کے لیے کنجیاں فراہم کر رہا ہے۔ یہ آرٹ پرائس پریس ایجنسی اور ہمارے اکونومیٹرکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مارکیٹ میں اہم رجحانات پر گفتگو کرتا ہے جس کا ہماری ویب سائٹ پر موجود آرٹ مارکیٹ انسائٹ صفحہ پر سال بھر تجزیہ کیا گیا۔عالمی نیلامی نتائج کے سال کی بنیاد پر بازار فن کی تعریف کے مقصد کی تکمیل کے لیے آرٹ پرائس متعدد حقیقی شماریات جیسے نیلامی محصولات کے اعتبار سے 500 بہترین فنکار اور سال کے 100 بہترین نیلامی نتائج بھی پیش کررہا ہے۔

مکمل دستاویز پی ڈی ایف فارمیٹ (بغیر کسی قیمت) ڈاؤن لوڈ کریں
http://imgpublic.artprice.com/pdf/trends2010_zh.pdf
(چینی زبان میں دوروز کے اندر دستیاب ہوگی)
مواد
اداریہ
رولر کوسٹر
عالمی مارکیٹ میں قبل از جنگ اور دور حاضر کا فن
2010: تجدید مقابلہ
دور حاضر کے سگنیچرز کے لیے مخلوط بحالی: ہرسٹ، موراکامی اور کونز کی “کامیابیاں”۔
چین: نیا عالمی راہنما
نیویارک بمقابلہ بیجنگ
پرانے حاکموں کو جا لینا اور ان کے ہم عصر فنکاروں کا تقرر
فن کی دنیا میں فرانس کا مقام
بازارِ فن اعتمادفہرست – 2010ء ایک مثبت سال
ٹویٹر: 140 حرف میں 2010ء
10 بہترین فنکار
2010ء میں 100 بہترین نیلامی کارکردگیاں
2010ء میں نیلامی محصولات کے اعتبار سے 500 بہترین فنکار

ذریعہ: http://www.artprice.com (c) 1987-2011 تھیئری آہرمین
آرٹ پرائس کی دنیا اور الکیمی کو دریافت کریں: http://web.artprice.com/video/
آرٹ پرائس 27 ملین سے زائد نیلامی قیمتوں اور 450,000 سے زائد فن کاروں پر مشتمل انڈائسز کے ساتھ بازارِ فن معلومات میں عالمی رہنما ہے۔ آرٹ پرائس امیجز (ر) دنیا میں بازارِ فن معلومات کی سب سے بڑی ڈیٹابیس تک لامحدود رسائی پیش کرتا ہے جو 108,000,000 تصاویر اور 1700 سے آج تک کے نقش نگاری فن پاروں کی لائبریری ہے۔ آرٹ پرائس 3,600 بین الاقوامی نیلامی گھروں سے حاصل معلومات کے ساتھ اپنی ڈیٹابیس کو مسلسل اپڈیٹ کر رہا ہے اور دنیا بھر میں مرکزی اقتصادی ابلاغی ایجنسیوں اور 6,300 ابلاغی خطابوں کو بازارِ فن کے رجحانات کی معلومات روزانہ فراہم کرتا ہے۔ آرٹ پرائس اپنے 1,300,000 اراکین (لاگ ان رکن) کو معیاری اشتہارات پیش کرتا ہے اور فن پاروں کی خرید و فروخت کے لیے دنیا کے بازار کا قائدانہ مقام ہے (ذریعہ: آرٹ پرائس)۔

آرٹ پرائس یورونیکسٹ کی جانب سے یورولسٹ میں شامل ہے: یورو کلئیر: 7478 – بلومبرگ: پی آر سی – رائٹرز: اے آر ٹی ایف
آرٹ پرائس اعلامیہ: http://serveur.serveur.com/press_release/pressreleaseen.htm
آرٹ پرائس کی جانب سے ٹویٹر پر رئل ٹائم میں بازارِ فن: http://twitter.com/artpricedotcom/
رابطہ: جوسیٹ مے – فون: +33-(0)478-220-000، ای-میل: ir@artprice.com
ذریعہ: آرٹ پرائس ڈاٹ کام

Check Also

Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties

Karachi, Deputy Head of Mission from the Embassy of Mongolia Lkhanaajav Munkhtushig expressed eagerness to bolster trade and investment relations with the business community of Karachi through heightened exchange of business delegations between the tw...

The post Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *