Breaking News

احسان اللہ بیات ریڈیو آزادی کے نوروز سال کی بہترین شخصیت منتخب؛افغانستان میں امن، جمہوریت اور ثقافت کے فروغ کے لیے غیر معمولی خدمات کا اعتراف

کابل، افغانستان، 26 مارچ 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ — ریڈیو فری یورپ / ریڈیو لبرٹی کی افغان سروس، ریڈیو آزادی، نے معروف انسان دوست شخصیت، افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) کے بانی، اور آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو نیٹ ورک (اے ٹی این) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسان اللہ بیات کو 19 مارچ 2014ء کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیا۔ یہ اعزاز جناب بیات کی موبائل ٹیلی فونی، براڈ بینڈ سروسز اور متوازن ریڈیو اور ٹیلی وژن پروگرامنگ کے ذریعے افغانوں کو بحیثیت قوم آپس میں اور دنیا بھر سے منسلک کرنے، اور ساتھ ساتھ اپنے غیر منافع بخش ادارے بیات فاؤنڈیشن کے ذریعے کی گئی فلاح انسانیت کی بہترین کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔

اپنے انتخاب کا علم ہونے پر جناب احسان بیات نے کہا: “مجھے ریڈیو آزادی کی جانب سے سال کی بہترین شخصیت منتخب ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے، جو ایک شاندار ادارہ ہے جو افغانستان کی ثقافت اور سماج کی بامقصد اور گہری سوجھ بوجھ کے لیے مشہور ہے۔ میں خوش قسمت رہا ہوں کہ گزشتہ بارہ سالوں میں نئے اور جدید افغانستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکا اور بیات فاؤنڈیشن، اے ڈبلیو سی سی اور اے ٹی این کے ذریعے میں نے زبان و مقام سے بالاتر ہوکر افغانوں کو قومی مسائل کا سامنا کرنے اور چیلنجز پر گفتگو، حل تعمیر کرنے اور افغان-مرکزی انداز میں کامیابیوں کے جشن  کے لیے تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔”

جناب بیات نے مزید کہا کہ “نوروز اعزاء و اقرباء سے ملنے، پرتکلف ضیافتوں، تحفوں کے تبادلے اور دوسروں کے لیے نیک خواہشات کا وقت ہے۔ ایک دوسرے سے منسلک رہنے کا یہی خیال اب تک میرے منصوبوں کی میراث اور وژن کا بنیادی نکتہ ہے اور میرا ماننا ہے کہ موبائل ٹیلی فونی، انٹرنیٹ اور متوازن ذرائع ابلاغ متحد افغانستان کی ترقی و ترویج کے لیے سہارا بننے کی خاطر تمام افغانوں میں کھلے مذاکروں و مباحثوں میں مدد دیں گے۔ ہم نے اپنی ملکی تاریخ میں کئی چیلنجز کو شکست دی ہے، ہم نے تمام اقوام سے تعلق رکھنے والے افغان شہریوں میں اتحاد، تعمیر نو، تقویت پانے اور قوم کو آگے بڑھانے کی قوت دیکھی ہے۔ اس لیے ریڈیو آزادی کا اس سال کا اعزاز قبول کرنا میرے لیے امتیاز ہے۔”

“سال کی بہترین شخصیت”کا انتخاب ریڈیو آزادی کی جانب سے ہر سال نوروز کے موقع پر کیا جاتا ہے، جو فارسی نیا سال ہے، اورافغانستان  میں امن، جمہوریت اور ثقافت کے فروغ کے لیے غیر معمولی انفرادی کارکردگی دکھانے والے کو تسلیم کرتا ہے۔ جناب بیات کو ریڈیو آزادی کے صحافیوں پر مشتمل ایک کمیٹی کی جانب سے منتخب کیا گیا، جو شہری انجمنوں اور سامعین کی جانب سے نامزد اور تجویز کردہ دیگر شخصیات کی فہرست میں شامل تھے۔

ماضی میں یہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں احمد سرمست، ڈائریکٹر اور بانی افغانستان نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میوزک؛ سابق شہزادی ہندیہ دی’افغانستان؛ افغان موسیقار اور اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر فرہاد دریا؛ قانون ساز رمضان بشردوست؛طبیعیات دان اور انسانی حقوق کی رہنما انارکلی ہنریار؛ اور گورنر صوبہ ننگرہار گل آغا شیرزئی شامل ہیں۔

آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو نیٹ ورک کے بارے میں

2005ء میں جناب احسان اللہ بیات کی جانب سے قائم کردہ آریانہ ٹیلی وژن اینڈ ریڈیو (اے ٹی این) افغانستان کے سب سے بڑے نجی ابلاغی چینلز ہیں، جو 34 میں سے 33 صوبوں کا احاطہ کررہے ہیں اور 25،000،000 تک رسائی کے حامل ہیں۔ اے ٹی این بذریعہ سیٹلائٹ یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ میں دری اور فارسی بولنے والے ناظرین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ معلومات، مواد اور تفریح پر مرکوز اے ٹی این کے پروگرام تعلیم، صحت، بچوں کے پروگراموں، خواتین اور عالمی مسائل پر خصوصی نظر رکھتے ہیں اور اے ٹی این کی ٹیم واقعات کی درست اور غیر متعصبانہ خبریں پیش کرنے میں بہت فخر محسوس کرتی ہے۔

ابتداء ہی سے اے ٹی این کا ہدف شمولیت و تعلیم اور “بہتر کل کے لیے دروازے” پیش کرنا ہے ۔ دو قومی ٹیلی وژن اور دو قومی ریڈیو چینلوں (اے ٹی این اور اے ٹی این نیوز) کی تکمیل کے ساتھ ہمارا ہدف اپنے ریڈیو اور ٹیلی وژن سامعین و ناظرین کو دنیا بھر کی بہترین بین الاقوامی فن و ثقافت سے روشناس کرانا، اور ساتھ مقامی لکھاریوں، پیش کاروں، اداکاروں اور ہدایت کاروں کو افغان برادریوں میں زیادہ مواقع پیش کرنا ہے۔ پروگراموں تک رسائی  اے ٹی این کی ویب سائٹ www.arianatelevision.com یا ہاٹ برڈ اور گلوب کاسٹ سیٹلائٹس کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

افغان وائرلیس کے بارے میں

احسان اللہ بیات کی جانب سے قائم کردہ اور کابل میں صدر دفاتر کا حامل افغان وائرلیس (اے ڈبلیو سی سی) – ٹیلی فون سسٹمز انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (ٹی ایس آئی) اور وزارت مواصلات کا مشترکہ منصوبہ ہے جو افغانستان بھر میں 4،000،000 صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ 5،500 افراد کے لیے براہ راست اور مزید 100،000 کے لیے بالواسطہ روزگار فراہم کرنے والا افغان وائرلیس افغانستان بھر میں سب سے بڑے آجروں میں سے ایک ہے، اور گھریلو اور کاروباری صارفین کے لیے وائرلیس اور براڈ بینڈ مواصلاتی حل پیش کرنے میں رہنما ادارہ ہے۔ مزید معلومات www.afghan-wireless.com پر دستیاب ہیں۔

بیات فاؤنڈیشن کے بارے میں

2005ء سے قائم 501 سی (3) خیراتی ادارہ بیات فاؤنڈیشن افغان عوام کی بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ احسان بیات اور فاطمہ بیات کی جانب سے قائم کی گئی اور ان کی زیر ہدایت کام کرنے والی فاؤنڈیشن نے افغانستان کے نوجوانوں، عورتوں، غریبوں اور بزرگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے سے وابستہ 200 سے زائد منصوبوں میں حصہ ڈالا ہے۔ ان میں ضرورت مند علاقوں میں نئی تنصیبات اور خود انحصار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، اور صحت، تعلیم، معیشت اور ثقافتی منصوبوں کی ترویج  شامل ہیں۔مزید معلومات کے لیے ای میل کیجیے info@bayatfoundation.org۔

 رابطہ: منٹگمری سائمس، m.simus@tsiglobe.com +1 702 809 6772

Check Also

SandP Global and NUST Strengthen Linkages by Signing an MoU

NUST Placement Office is excited to announce a groundbreaking partnership with SandP Global Inc., solidified through a Memorandum of Understanding (MoU) signed on September 14th, 2023.This strategic partnership is set to reshape research, industrial co...