Breaking News

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے آن لائن بینکاری کو موثر بنانے اور نئی مارکیٹیں کھولنے کے لیے اکامائی ٹیکنالوجیز کا انتخاب کر لیا

سنگاپور ، 5 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اکامائی ٹیکنالوجیز 500 گنا تک بہتر ویب رفتار فراہم، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے لیے محفوظ انٹرنیٹ بینکاری کو 100 فیصد تک متحرک اور آن لائن ٹرانسیکشنز میں تقریبا 20 فیصد تک اضافے کو ممکن بناتا ہے

وڈیو، ڈائنامک ٹرانسیکشنز اور انٹرپرائز ایپلی کیشنز آن لائن میں معروف ادارے اکامائی ٹیکنالوجیز، سنگاپور (نیس ڈیک: AKAM) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں تیز تر اور زیادہ محفوظ انٹرنیٹ بینکاری ایپلی کیشنز کی فراہمی کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مدد کر رہا ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100225/AKAMAILOGO)

اکامائی عالمی بینک کو اپنے آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کو ایک مرکز پر لانے کی سہولت دے رہا ہے تاکہ وہ بڑے پیمانے پر معیشتوں کو متحرک کر سکیں، ساتھ ساتھ اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ نیا ہموار نمونہ نئی مارکیٹوں میں صارفین کو نئی آن لائن بینکاری خدمات فراہم اور ترقی کے مواقع تخلیق کرے۔

ایک عالمی بینک کی حیثیت سے، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صارفین کو تیز رفتار، موثر اور محفوظ آن لائن خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنی تمام مارکیٹوں میں رہنما بننا چاہتا ہے۔ اس نمونے کو ہر علاقے میں ڈیٹا سینٹرز کی ضروری ہوتی ہے، جو انتہائی مہنگا اور انتظام سنبھالنے کے حوالے سے پیچیدہ ہے۔ اکامائی ٹیکنالوجیز نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے لیے ممکن بنایا کہ وہ اکامائی  کے دنیا بھر کے 70 سے زائد ممالک کے 1600 مقامات پر موجود 65 ہزار سے زائد سرورز کی مرکزی ویب ہوسٹنگ کو استعمال کرے۔ اس کا مطلب ہے کہ اکامائی کے سرورز کے نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ایشیا میں اپنے پریٹشنز کو واحد ڈیٹا سینٹر کے ذریعے ہموار بنا سکتا ہے، اور ساتھ ساتھ لوکل ہوسٹنگ سے کہیں زیادہ تیز رفتاری اور تحفظ کے ساتھ محفوظ مواد فراہم کر سکتا ہے۔

مزید بر آں، اب جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ایک بنیادی ڈھانچے کے ایک ہموار  نمونے کے ذریعے محفوظ مواد کی منتقلی کی رفتار بڑھانے کے قابل ہے، تو بینک صارفین کو بہتر آن لائن بینکاری خدمات فراہم کر سکتا ہے اور کم اخراجات کے ساتھ تیزی سے نئی مارکیٹیں کھول سکتا ہے۔ مختلف حلوں کا جائزہ لینے کے دوران اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے دریافت کیا کہ اکامائی ٹیکنالوجیز نے بھارتی صارف کے بینکار صارفین کے لیے پانچ مراحل پر مشتمل بینکاری عمل کو مکمل کرنے میں درکار وقت کم کرتے ہوئے 70 سے 20 سیکنڈز پر لے آیا۔ ایشیا میں کارپوریٹ بینکاری صارفین نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی اسٹریٹ2بینک ایپلی کیشن کی آن لائن کارکردگی میں 25 فیصد بہتری ملاحظہ کی۔ یہ بہتریاں عالمی سطح پر بینک کی آن لائن ہول سیل بینکنگ ٹرانسیکشن کے حجم میں 20 فیصد اضافے کا سبب بنیں۔

اکامائی میں گلوبل سیلز، سروسز اینڈ مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر رابرٹ ہوز کہتے ہیں کہ “انٹرنیٹ بینکاری اب کئی صارفین کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کی طلب کی وجہ سے اب بینک اپنی سہولیات میں توسیع کرنا اور بہتر بنانا چاہ رہے ہیں۔ حالانکہ اس شعبے میں تبدیلی کی رفتار بنیادی ڈھانچے پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے، یوں خدمات سست رفتار اور انتظامی طور پر زیادہ مہنگی ثابت ہو رہی ہیں۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اپنے صارفین کو مارکیٹ کی موثر ترین، محفوظ خدمات فراہم کرنے کا عہد کرر رہا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ اکامائی اسے سہارا دے رہا ہے۔”

اکامائی 2007ء سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ساتھ کر رہا ہے۔ اکامائی اسٹینڈرڈ چارٹرز کی عوامی ویب سائٹ اور اسٹریٹ2بین کمرشل بینکنگ ایپلی کیشن فراہم کرتا ہے۔ اس نئے خوردہ بینکاری پلیٹ فارم کو پہلی بار منظر عام پر لانے کے باعث اکامائی کی جانب رخ کرنا فطری امر تھا۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے سربراہ برائے ریموٹ بینکنگ، کنزیومر بینکنگ امن نارائن نے کہا کہ “اکامائی ٹیکنالوجیز کے تیز رفتارحل اپنی کارکردگی اور اخراجات کے فوائد کے باعث ہمارے لیے فطری انتخاب تھے۔ اس کی صلاحیتیں اور وسیع پیمانے پر پھیلا عالمی کمپیوٹنگ پلیٹ فارم اپنی طلب کردہ کارکردگی اور دستیابی کی توقعات پر پورا اترتا ہے۔ اب بہتر دستیابی اور دنیا بھر میں فوری فراہمی کے لیے ہمارا کارپوریٹ ویب سائٹ مواد اکامائی ٹیکنالوجی کے پلیٹ فارم پر ہوسٹڈ ہے۔”

اکامائی ٹیکنالوجیز کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اب اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ہارڈویئر، بینڈوڈتھ، دیکھ بھال اور حادثے کے بعد بحالی پر آنے والے اپنے سالانہ اخراجات کو بڑی حد تک کم کرنے کے قابل ہے، جبکہ ساتھ ساتھ آئی ٹی عملے کو مقصد کے لیے ضروری اہداف پر توجہ مرکوز کرنا ممکن ہوگا۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اب کم اخراجات پر نئی عالمی مارکیٹوں میں برق رفتاری سے خدمات مرتب کر سکتا ہے، جو توسیع کے ساتھ بینک کو واضح مقابلاتی برتری دے رہا ہے۔

اکامائی کے بارے میں

اکامائی (ر) وڈیو، ڈائنامک ٹرانسیکشنز اور انٹرپرائز ایپلی کیشنز آن لائن کو تقویب بخشنے والی مارکیٹ کی معروف منظم خدمات فراہم کرتا ہے۔ ایک دہائی قبل مواد کی فراہمی کی مارکیٹ کی بنیاد رکھنے والے اکامائی کی خدمات کو مختلف صنعتوں سے وابستہ دنیا کے معروف ترین برانڈز نے اپنایا ہے۔ سینٹرلائزڈ ویب انفرااسٹرکچر کے متبادل کے طور پر، لاکھوں تقسیم شدہ سرورز پر مشتمل اکامائی کا عالمی نیٹ ورک آن لائن دنیا میں کامیابی کے لیے کاروباری اداروں کو میزان، بھروسہ مندی، بصیرت اور کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ اکامائی نے انٹرنیٹ کو معلومات، تفریح، تشہیر، رابطہ اور تعاون کے لیے ایک اہم مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔ اکامائی کی لائے جانے والی تبدیلی کا مشاہدہ کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.akamai.com

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (ر) کے بارے میں

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پی ایل سی، جو لندن اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز دونوں میں مندرج ہے، مارکیٹ سرمایہ بندی کے حساب سے ایف ٹی ایس ای-100 کی اولین 25 اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ لندن میں صدر دفتر کا حامل گروپ 150 سے زائد سالوں نے دنیا کی متحرک ترین مارکیٹوں میں کام کر رہے ہیں، اور ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطی میں اس رستے کا رہنما ہے۔

گروپ طویل عرصے سے ایک تحفظ پذیر کاروبار تشکیل دینے سے وابستہ ہے اور دنیا بھر میں کارپوریٹ گورننس، سماجی ذمہ داری، ماحولیاتی تحفظ اور ملازمین کے تنوع کے حوالے سے اعلی معیارات مرتب کرنے پر عالمی سطح پر بھروسہ مندی رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.standardchartered.com

منندر کور/ایڈم کوہ

ویگنر ایڈسٹروم

+65 6303 8465 /+65 6303 8461

mkaur@waggeneredstrom.com

adamk@waggeneredstrom.com

مائیلن چیونگ

اکامائی ٹیکنالوجیز (سنگاپور)

+65 6593 8724

mylinh.cheung@akamai.com

ذریعہ: اکامائی ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ

رابطہ: منندر کور،

+65 6303 8465

mkaur@waggeneredstrom.com

یا

ایڈم کوہ

+65 6303 8461

adamk@waggeneredstrom.com

دونوں برائے ویگنر ایڈسٹروم؛

یا

مائیلن چیونگ از اکامائی ٹیکنالوجیز (سنگاپور)،

+65 6593 8724

mylinh.cheung@akamai.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *