Breaking News

اسپٹ کنسلٹ کی ایپ “ریڈیو ایکٹیوٹی-میٹر” اسمارٹ فون کو گائیگر کاؤنٹرز میں تبدیل کردیتی ہے

AsiaNet46919

کونستانس، جرمنی، 21 اکتوبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

-اسپٹ کنسلٹ نے گرد و نواح میں ریڈیو ایکٹو ریڈ ایشن معلوم کرنے کی خاطر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے ایپ کا اعلان کر دیا

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے حامل اسمارٹ فونز اب گرد و نواح میں موجود ریڈیو ایکٹو ریڈی ایشن کو ناپنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔اسپٹ کنسلٹ کی ایپ “ریڈیوایکٹیوٹی-میٹر” ریڈیو ایکٹیوٹی کا کھوج لگانے اور مقدار کا تعین کرنے کے لیے اسمارٹ فون کی کیمرہ چپ میں ریڈیو ایکٹو ریڈی ایشن کی برپا کردہ آواز کو استعمال کرتی ہے۔

فوکوشیما کی آفت کی روشنی میں اسپٹ کنسلٹ نے لوگوں کو چارسو پھیلی ریڈیو ایکٹیوٹی کا اندازہ لگانے کے لیے ایک آسان ذریعہ فراہم کرنے کا سستا ٹول فراہم کیا ہے۔ اسپٹ کنسلٹ کے ڈائریکٹر ہانس شورن نے کہا کہ “کئی لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ریڈیو ایکٹو ریڈی ایشن کی زد میں ہیں یا ہو سکتے ہیں، لیکن سب گائیگر کاؤنٹرنہیں خرید سکتے۔ تو ایک قابل استعمال متبادل بنایا جائے۔”

ایپاسمارٹ فون کی کیمرہ چپ کو استعمال کرتی ہے جو متعدد اقسام کے شورکا اختیار رکھتی مثال کے طور پر حراری شور وغیرہ۔ ریڈیوایکٹو ریڈی ایشن (بنیادی طور پر گیما ریڈی ایشن، اور متعین مقدار میں بیٹا ریڈی ایشن) بیرونی تناسب اور شور کی مقدار میں کمی لاتے ہیں۔ “ریڈیوایکٹوٹی-میٹر” ان تبدیلیوں کو کیمرہ تصویر کے لیے جانچنے میں کامیاب ہوتا ہے اور ان تبدیلیوں سے ہونے والی ریڈی ایشن کا اندازہ لگاتا ہے۔

کیونکہ کیمرہ چپس حساسیت کے اعتبار سے ہیں، اس لیے “ریڈیو ایکٹوٹی-میٹر” کو پہلی مرتبہ اسمارٹ فون کے لیے ترتیب دینا ضروری ہے، جس کے بعد پیمائش کی درستگی کو ریڈیو ایکٹوٹی کی شدت کی تشخیص کرنے کے قابل بنایا جانا چاہیے مثال کے طور پر میدان پر یا 10 ہزار میٹر بلندی پر کسی جہاز میں۔

مزید معلومات http://www.sos-app.info پر موجود ہیں۔ “ریڈیوایکٹوٹی-میٹر” اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ورژن 2.1 یا بہتر چلانے والے اسمارٹ فونز پر چلتا ہے اور اینڈرائیڈ مارکیٹ https://market.android.com پر 4.99 امریکی ڈالرز میں دستیاب ہے۔

اسپٹ کنسلٹ کے بارے میں:

2011ء میں کونستانس، جرمنی میں قائم ہونے والا اسپٹ کنسلٹ پیٹرن ریکگنیشن میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ عالمی مارکیٹ کے اس شعبے میں سافٹ ویئر بناتا اور تقسیم کرتا ہے اور اسپیچ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر جرمن اداروں کو مشاورت فراہم کرتا ہے۔

رابطہ: ڈاکٹر ہانس-یاؤخم شورن

اسپٹ کنسلٹ

بلاررستر، 16

ڈی-78462 کونستانز

جرمنی

فون:  +49-15253954527

فیکس: +49-32121383481

ای میل: info@spitconsult.de

http://www.spitconsult.de

ذریعہ: اسپٹ کنسلٹ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *