Breaking News

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کا نائیجیریا کے بجلی کے شعبے کے لیے 130 ملین ڈالر کا وعدہ

ایناپولس، میری لینڈ، 5 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج ازورا پاور ہولڈنگز لمیٹڈ (“ازورا”) میں 130 ملین ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کے عہد کا اعلان کیا، یہ ادارہ ریاست ایڈو، نائیجیریا میں ازورا-ایڈو پروجیکٹ کی تعمیر کا ذمہ دار ہے۔ مغربی افریقہ میں بڑا بجلی ترقیاتی ادارہ بننے کے عزم کے ساتھ ازورا اے سی ای آئی کی سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ وہ ازورا-ایڈو منصوبے کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کرسکے، گرین فیلڈ ڈیولپمنٹ پائپ لائن اور مستقبل کے حصول کو جاری رکھ سکے، اپنی ٹیم کو توسیع دے سکے اور اپنی تعمیراتی و آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرسکے۔

ازورا-ایڈو پاور پروجیکٹ ریاست ایڈو میں بینن شہر کے قریب زیر تعمیر 450 میگاواٹ کا مجوزہ اوپن سائیکل گیس ٹربائن پاور اسٹیشن ہے اور 1,000 میگاواٹ کی پاورپلانٹ تنصیب کے پہلے مرحلے کا نمائندہ ہے۔ ازورا ور نائیجیرین بلک الیکٹریسٹی ٹریڈنگ پی ایل سی نے 22 اپریل 2013ء کو بجلی خریدنے کے ایک انقلابی معاہدے پر دستخط کیے، جسے ملک کے دیگر صوبوں  میں سرمایہ کاری کے ذریعے چلنے والے آزاد بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے لیے ایک نمونے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ صدر گڈلک جوناتھن کی جانب سے اس سودے کو نائیجیریا کے بجلی کے شعبے کے اصلاحی عمل کے لیے اہم قرار دیا گیا۔ پلانٹ کا پہلا مرحلہ، جس کا ہدف 2014ء کے اوائل میں مالیاتی اختتام تک تکمیل اور 2016ء/2017ء میں مکمل دھارے میں آنا ہے، ممکنہ طور پر تعمیرات اور آپریشن کے دوران روزگار کے 1.000 سے زیادہ براہ راست مواقع تخلیق کرے گا۔ علاقے کی صنعتی و سماجی بہبود پر منصوبے کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ یہ مزید اقتصادی ترقی اور ملازمت کے مواقع تخلیق کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

اے سی ای آئی کے سی ای او راور شریک بانی جناب پال ہینراہن نے کہا کہ ” ازورا میں اپنی سرمایہ کاری کے اعلان پر ہم بہت زیادہ خوش ہیں، یہ ہمارے زیر ہدف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں زبردست ترقی کے حامل پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کی اقسام کی بہترین مثآل ہے۔ ہماری سرمایہ کاری ازورا کے شریک بانیوں کی جانب سے ازورا-ایڈو پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلے اور نائیجیریائی و مغربی افریقی مارکیٹوں میں ترقی کے مواقع میں زبردست پیشرفت کو تسلیم کرتی اور نائیجیریا کی وفاقی حکومت کی  توانائی کے شعبے میں اصلاح کے منصوبے پر ہمارے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔”

جون 2013ء میں اے سی ای آئی نے امریکی حکومت کے منصوبے پاور افریقہ میں شمولیت اختیار کی جس کا آغاز صدر اوبامہ نے کیا تھا اور اس کی توجہ بجلی تک ماحول دوستانہ  اور قابل بھروسہ انداز میں رسائی کو بڑھانے اور اس کے ذریعے افریقہ میں اقتصادی نمو اور ترقی کو مدد دینے پر مرکوز ہے۔ امریکی حکومت ایتھوپیا، گھانا، کینیا، لائبیریا، نائیجیریا اور تنزانیہ کی حکومتوں اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر براعظم میں ترقی اور سرمایہ کاری کا کام کرچکی ہے۔ صدارتی منصوبے کے شراکت دار کی حیثیت سے اے سی ای آئی افریقہ میں پاور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش میں جتی ہوئی ہے جو مغربی افریقہ، مشرقی افریقہ اور  جنوبی افریقہ میں علاقائی توانائی بنیادی ڈھانچے کو تخلیق  کرنے، اس کی ترقی، سرمایہ کاری اور چلانے میں مدد دے سکے، اور یہ اگلے چار سالوں میں 800 ملین ڈالرز کی کل سرمایہ کاری تک پہنچ سکتی ہے۔

اے سی ای آئی کی ڈائریکٹر برائے افریقہ انوسٹمنٹس لیزا پنسلے نے کہا کہ “اپنی پاور افریقہ کوششوں کے ساتھ اے سی ای آئی اس کلیدی افریقی مارکیٹ میں بجلی کی پیداوار کے آزاد پلیٹ فارم کی حیثیت سے سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ نائیجیریا افریقہ میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک اور دنیا میں سب سے زیادہ شرح نمو رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ نائیجیریا کی پھیلتی ہوئی معیشت کو بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے فقدان کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ اندازہ لگاتا ہے کہ نائیجیریا کی آبادی اگلے 20 سالوں ميں 230 ملین تک پہنچ جائے گی، اور طلب کو پورا کرنے کے لیے کل گرڈ-بیسڈ بجلی کی پیداواری گنجائش میں لازماً دس گنا اضافہ کے ساتھ40,000  میگا واٹ تک کرنا ہوگا۔ ازورا اس گنجائش میں اضافے کا کلیدی محرک ہے، اور رہے گا۔

ازورا کے رہنما کفیل اداروں میں سے ایک امایا کیپٹل پارٹنرز کے شریک بانی جناب سندیپ باہنڈا اور ازورا کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ لاڈیپو نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ: “اے سی ای آئی کی سرمایہ کاری ہمارے کاروبار پر بدل دینے والے اثرات ڈالے گی اور ایک اہم اور کثير اثاثہ جاتی بجلی پیدا کرنے والے ادارے کی حیثیت سے بڑھنے دے گی۔ نائیجیریا کی بجلی فراہمی کی صنعت کی ترقی ایک بہت بڑی مہم ہے جس کے لیے تمام فریقین کی طویل المیعاد وابستگی کی ضرورت ہے۔ اے سی ای آئی، وفاقی حکومت نائیجیریا، ریاستی حکومتوں اور اپنے شراکت داروں اور مشیروں کے ساتھ مل کر ہم عالمی معیار کے ایک مقامی کاروبار کی تخلیق سے وابستہ ہیں جو نائیجیریا کے عوام کو بجلی فراہم کریں گے، اور یوں ملک کی صنعتی ترقی، اس کی ملازمت تخلیق کرنے اور اس کی سماجی بہبود میں اضافہ کریں گے۔”

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرتا ہے، جس میں بجلی کی پیداواری تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ٹرانسمیشن کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل کے اثاثہ جات، ایندھن کے پیداواری مواقع اور بجلی و توانائی کے شعبوں کی مصنوعات ور خدمات کے ادارے شامل ہیں۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) کے ایسیٹ مینجمنٹ ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔

امریکن کیپٹل کے بارے میں

امریکن کیپٹل ایک عوامی تجارت کرنے والا نجی ایکوئٹی ادارہ اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل، براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے کاروبار کے ذریعے مڈل مارکیٹ پرائیوٹ ایکوئٹی، لیورجڈ فنانس، ریئل اسٹیٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور ڈھانچے کی مصنوعات میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرتا، سنبھالتا اور انتظام کرتا ہے۔ امریکن کیپٹل 20 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے، جس میں اس کی بیلنس شیٹ پر موجود اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اجرتانہ آمدنی کے اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ 117 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ ایسیٹس)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عوامی سطح پر تجارت کرنے اور تقریباً 10 ارب ڈالرز کا خالص کاروباری سرمایہ رکھنے والی امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک:AGNC) اور تقریباً 1 ارب ڈالرز کے خالص کاروباری سرمائے کے ساتھ امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن (نیس ڈیک: MTGE) چلاتی ہے۔ امریکہ اور یورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کے ملحقہ ادارے، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 750 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کریں گے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیے www.americancapital.com۔

ازورا پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے بارے میں

امایا کیپٹل پارٹنرز کی جانب سے قائم کردہ ازورا ایک عالمی معیار کی پاور ڈیولپمنٹ کمپنی ہے جسے نائیجیریا اور وقت کے ساتھ ساتھ مغربی افریقہ میں بجلی کی پیداواری تنصیبات کی ترقی، تعمیر، حصول اور چلانے کے لیے تخلیق کیا گیا۔ ازورا نائیجیریا میں گیس سے چلنے والے بڑے آزاد پاور پلانٹس بنانے اور حاصل کرنے کے لیے امایا اور اس کے شراکت داروں کے سرمائے اور تجربے کے ساتھ اپنی پروجیکٹ ڈیولپمنٹ اور سرمایہ کاری کی مہارتوں کو استعمال کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.azurawa.com۔

امایا کیپٹل پارٹنرز کے بارے میں

2009ء میں قائم ہونے والا امایا ایک بنیادی سرمایہ کاری ادارہ ہے جس کی توجہ مغربی افریقہ میں توانائی سے متعلقہ منصوبوں پر ہے۔ روایتی پرائیوٹ ایکوئٹی فنڈ اداروں کے مقابلے میں امایا تیسرے فریق کے فنڈز کو استعمال نہیں کرتا بلکہ اپنے بانیوں اور شریک اداروں کے سرمائے، صلاحیتوں اور وسائل کو عملی انداز میں ابتدائی مراحل میں استعمال کرتا ہے۔ امایا نائیجیریا میں گیس اور بجلی کے شعبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.amayacap.com دیکھیں۔

 رابطہ: +1-443-214-7070
پال ہینراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
ررڈ سانتوروسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر
راجیو گارسائیڈ، نائب صدر
لیزا پنسلے، ڈائریکٹر، افریقہ انوسٹمنٹس

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]