Breaking News

انٹرنیٹ گورننس کے مستقبل کے لیے اعلیٰ سطحی پینل کی تشکیل

لاس اینجلس، 17 نومبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

حکومتوں، شہری انجمنوں، نجی شعبے، تکنیکی برادری اور بین الاقوامی اداروں پر مشتمل اسٹیک ہولڈرز کے ایک متنوع عالمی گروپ نے عالمی انٹرنیٹ تعاون کے مستقبل پر ایک پینل تشکیل دیا ہے۔ پینل کا پہلا اجلاس 12 و 13 دسمبر کو لندن میں طے کیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ گورننس کے سنجیدہ مسئلے پر توجہ رکھنے اور مختلف اسٹیک ہولڈر تک رسائی سے وابستہ یہ پینل عوامی تبصرے کے لیے 2014ء کے اوائل میں ایک اعلیٰ سطحی رپورٹ پیش کرے گا۔ رپورٹ میں عالمی انٹرنیٹ تعاون کے قواعد، اس تعاون کے لیے مجوزہ ڈھانچہ اور مستقبل کے انٹرنیٹ چیلنجز کے لیے نقشۂ راہ شامل ہوگا۔

منصوبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسٹونیا کے صدر ٹوماس الویس نے گروپ چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ صدر الویس طویل عرصے سے ایک آزاد، محفوظ اور قابل رسائی انٹرنیٹ کے حامی ہیں۔ انٹرنیٹ کے بانیوں میں سے ایک شمار کیے جانے والے ونٹ سرف پینل کے نائب-چیئر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

آئی سی اے این این، انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز، پینل کا ابتدائی محرک تھا اور وسیع اور پیچیدہ مسائل کو آزادانہ طور پر حل کرنے کے لیے ایک عالمی سطح پر متنوع گروپ کی ضرورت کو تسلیم کرتا تھا۔ یہ سیکرٹریٹ کا انتظام سنبھالے گا اور پینل کے لیے انصرامی مدد فراہم کرے گا۔ آئی سی اے این این نے اپنے دائرۂ اختیار سے باہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا حوالہ دیا جو اعلیٰ سطحی پینل کے لیے ایک متحرک عنصر ثابت ہوا۔

انٹرنیٹ گورننس کے موضوع پر آئندہ سالوں میں چند کلیدی تقریبات ہوں گی جن میں ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس اور حال ہی میں اعلان کردہ کانفرنس شامل ہے جو بہار 2014ء میں برازیل میں ہوگی۔ ایننبرگ فاؤنڈیشن ٹرسٹ، سنی لینڈز بھی پینل کے کاموں میں مستقل شراکت دار ہوگی اور 2014ء کے اوائل میں رینکو میراج، کیلیفورنیا کے تاریخی مقام سنی لینڈز میں ایک اجلاس کی میزبانی کرے گی۔

آئی سی اے این این نے پینل کو بنانے کے لیے مختلف اداروں سے رابطہ کیا۔ اراکین کا انتخاب اس طرح کیا گیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان علاقائی تنوع کی نمائندگی ہو۔ پینل اراکین کی سرگرمیاں ان کے اداروں سے آزاد ہوں گی۔ پینل اراکین میں شامل ہیں:

– محمد الغانم، بانی اور ڈائریکٹر جنرل متحدہ عرب امارات ٹیلی کمیونی کیشنز ریگولیٹری اتھارٹی؛ سابق نائب-چیئر، متحدہ عرب امارات انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی فنڈ

– ورجیلیو فرنانڈس المیڈا، برازیلی اکیڈمی اور سائنسز کے رکن؛ انٹرنیٹ اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئر؛ انفارمیشن ٹیکنالوجی پالیسیز کے لیے قومی سیکرٹری

– ڈوروتھی ایٹ ووڈ، سینئر نائب صدر گلوبل پبلک پالیسی، والٹ ڈزنی کمپنی

– مچل بیکر، چیئر، موزیلا فاؤنڈیشن؛ چیئر اور سابق سی ای او، موزیلا کارپوریشن

– فرنانچسکو چیاؤ، سی ای او ایویو؛ سابق سی ای او کیبل اینڈ وائرلیس اور ووڈافون اطالیہ؛بانی نیٹس کیلیبر؛ برطانیہ اور اٹلی میں براڈبینڈ مشیر

– ونٹ سرف، نائب صدر اور چیف انٹرنیٹ ایونجلسٹ برائے گوگل ؛ سابق چیئرمین، آئی سی اے این این؛ انٹرنیٹ سوسائٹی کے شریک بانی

– فادی شیہاد، سی ای اور صدر آئی سی اے این این؛ بانی روزیٹا نیٹ؛ ٹیکنالوجی ایگزیکٹو

– نتن ڈیسائی، بھارتی معیشت دان اور سفارت کار؛اقوام متحدہ کے سابق انڈرسیکرٹری جنرل؛  ورکنگ گروپ آن انٹرنیٹ گورننس (ڈبلیو جی آئی جی) کے کنوینر

– ٹوماس الویس، صدر اسٹونیا، سابق سفارت کار اور صحافی؛ سابق وزیر امور خارجہ، سابق رکن یورپی پارلیمنٹ

– ایوو ایوانووسکی، وزیر انفارمیشن سوسائٹی و ایڈمنسٹری، مقدونیہ؛ اقوام متحدہ کے براڈبینڈ کمیشن برائے ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ کے کمشنر

– تھوربیورن ژاگلینڈ، سیکرٹری جنرل کونسل آف یورپ؛ سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ ناروے؛ نارویجیئن نوبل کمیٹی کے چیئرمین

– اولاف کولکمان، این ایل نیٹ لیبز کے ڈائریکٹر، اوپن انٹرنیٹ کے “ایونجینئر”، سابق چیئر انٹرنیٹ آرکیٹیکچر بورڈ

– فرانک لا روئی، مزدوروں و انسانی حقوق کے وکیل؛ اظہار رائے کی آزادی کی ترویج و حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے؛ بانی سینٹر فار لیگل ایکشن فار ہیومن رائٹس (سی اے ایل ڈی ایچ)

– رابرٹ ایم میک ڈوویل، سابق امریکی وفاقی کمیونی کیشنز کمشنر؛ ہڈسن انسٹیٹیوٹ کے سینٹر فار اکنامکس آف دی انٹرنیٹ کے وزیٹنگ فیلو

– اینڈائل اینگ کابا، چیئرمین، کنورنجنس پارٹرز؛ ایگزیکٹو چیئرمین، ڈائی مینشن ڈیٹا مشرق وسطیٰو افریقہ، سابق جنوبی افریقی حکومت کے ڈائریکٹر جنرل کمیونی کیشنز

– لیو چنگ فینگ، سی ای او اور صدر آئی فلائی ٹیک؛ ڈائریکٹر نیشنل اسپیچ اینڈ لینگویج انجینئرنگ لیبارٹری آف چائنا؛ رکن انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اسٹینڈرز ورکنگ گروپ

– لائن سینٹ امور، صدر اور سی ای او انٹرنیٹ سوسائٹی؛ ٹیلی کامز اور آئی ٹی ایگزیکٹو

– جمی ویلز، بانی اور مبلغ وکی پیڈیا؛ وکی میڈیا فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن

– وون-پیو ہونگ، صدر، میڈیا سلوشنز سینٹر، سام سنگ الیکٹرونکس

اضافی اراکین کی تصدیق ابھی باقی ہے

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]