Breaking News

انٹرکال کے لیے مسلسل چوتھے سال فروسٹ اینڈ سلیوان کی جانب سے ایشیا پیسفک کانفرنس پرووائیڈر آف دی ایئر کا اعزاز

AsiaNet 45030

شکاگو، 14 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دنیا کے سب سے بڑے کانفرنسنگ اور شرکت کاری فراہم کرنے والے ادارے انٹرکال نے مسلسل چوتھے سال فروسٹ  اینڈ سلیوان کی جانب سے ایشیا بحر الکاہل خطے میں کانفرنسنگ اینڈ کولیبوریشن سروس پرووائیڈر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ انٹرکال کو 2011ء  کا یہ اعزاز مالی سال 2010ء میں اپنی آمدنی اور آمدنی میں اضافے، پورٹ فولیو کے تنوع، بڑی فتوحات اور اہم کامیابیوں پر دیا گیا ہے۔

فروسٹ اینڈ سلیوان کی انڈسٹری اینالسٹ برائے ایشیا پیسفک آئی سی ٹی پریکٹس جیسی یو نے کہا کہ “ایشیا بحر الکاہل خطے میں کانفرنسنگ کی خدمات فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ انٹرکال واحد مواصلات کی جانب اپنی ٹیکنالوجی میں تغیر کے ذریعے کانفرنسنگ اور شرکت کاری کی مارکیٹ کی بدستور رہنمائی کر رہا ہے، اک ایسے وقت میں آگے کی جانب پیشرفت جب صارفین کلاؤڈ میں یو سی حلوں کی جانب دیکھ رہے ہیں، انٹرکال کانفرنسنگ پلیٹ فارم کی بہترین یو سی سروسز کی ہوسٹنگ پیش کر کے ایک یقینی تجویز فراہم کرتا ہے۔”

انٹرکال ایشیا پیسفک کے سربراہ برائے سیلز رچرڈ والنتے نے کہا کہ “ایک مرتبہ پھر ایسا معتبر اعزاز حاصل کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ہم اپنی کامیابیوں کو سالوں سے تسلیم کرنے پر فروسٹ اینڈ سلیوان کے شکر گزار ہیں، خطے  بھر میں ہماری ٹیمیں اس امر کو یقینی بنانے کے لیے خطے میں سخت محنت کر رہی ہیں کہ انٹرکال اپنے صارفین کو ہمیشہ سے بدلتی ہوئی اور انتہائی توجہ طلب صنعت میں صارفین کے لیے بہترین حل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے۔”

مصنوعات کی وسیع ترین لائن اپ کے ساتھ ساتھ انٹرکال نے اپنے مقامی سیلز تجربے خصوصا مشاورتی خدمات اور مستحکم مارکیٹوں کے لیے علاقائی کسٹمر سپورٹ کو بہتر بنایا ہے۔ یہ 2010ء میں مستحکم سال بہ سال پیشرفت کو حاصل کرنے میں انٹرکال کے کلیدی عناصر میں سے تھے۔

یہ اعزاز 2011ء فروسٹ اینڈ سلیوان ایشیا پیسفک آئی سی ٹی ایوارڈز میں دیا گیا، جو سنگاپور میں منعقد ہوئے، اور جن میں ان اداروں کو تسلیم کیا گیا جنہوں نے انفارمیشن اور کمیونی کیشن کی صنعت میں مقابلے سے ابھر کر سامنے آئے اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فروسٹ اینڈ سلیوان ایشیا پیسفک آئی سی ٹی ایوارڈز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.ict-awards.com/۔ انٹرکال آپ کے کاروبار کی کیسے مدد کر سکتا ہے اس بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.intercallapac.com/۔

فروسٹ اینڈ سلیوان کے بارے میں

گروتھ پارٹنرشپ کمپنی فروسٹ اینڈ سلیوان صارفین کے لیے تیز تر ترقی اور پیشرفت، اختراع اور قیادت میں اپنے شعبے کی بہترین پوزیشنیں حاصل کرنے کو ممکن بناتی ہے۔ ادارے کی گروتھ پارٹنرشپ سروس سی ای او اور سی ای او کی گروتھ ٹیم کو منضبط تحقیق اور بہترین مشق کے نمونہ جات  کے ذریعے پیداوار، ارتقاء کی رفتار بڑھانے اور ترقی کی طاقتور حکمت عملیوں کے نفاذ کی سہولت دیتی ہیں۔ فروسٹ اینڈ سلیوان چھ بر اعظموں میں 40 سے زائد دفاتر کے ساتھ ایک ہزار عالمی اداروں، ابھرتے ہوئے کاروباروں اور سرمایہ کاری برادری  کے ساتھ شراکت داری کا 50 سال کا تجربہ رکھتا ہے۔ گروتھ پارٹنرشپ میں شمولیت کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.frost.com۔

انٹرکال کے بارے میں

ویسٹ کارپوریشن کا ماتحت ادارہ انٹرکال کانفرنس کمیونی کیشن میں خصوصیت رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا خدمات فراہم کنندہ ہے۔ 1991ء میں قائم ہونے والا انٹرکال کاروباری اداروں کو مواصلاتی رابطے تک عمومی رسائی سے آگے بڑھا کر لوگوں اور خیالات تک بہتر رسائی کی جانب لے جاتا ہے۔ انٹرکال ٹیلی فونی، میسیجنگ، کانفرنسنگ اورشرکت کاری کےٹولز کو واحد کپڑے میں بنتا ہے، اور ساتھساتھ صارفی تجربے کو سادہ تر بنانے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ عالمی اثرات اوروسیع تر خدماتی صلاحیتوں کے ساتھ انٹرکال کے لچکدار ماڈلزہوسٹ شدہ، منظم اور بر مکان خدمات اداروں کو اپنے کاروباری عمل میں سے زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔

امریکہ میں انٹرکال کی مستحکم موجودگی، بشمول چار کال سینٹرز اور 26 سیلز دفاتر، کینیڈا، میکسیکو، لاطینی امریکہ، کیریبین، برطانیہ، آئرلینڈ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، چین،بھارت، ہانگ کانگ، سنگاپور اور جاپان میں آپریشنز کےذریعےمستحکم ہوئی۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.intercall.com۔

ویسٹ کارپوریشن کے بارے میں

ویسٹ کارپوریشن ٹیکنالوجی یافتہ وائس اور ڈیٹا حل پیش کرنے والا معروف فراہم کنندہ ہے۔ ویسٹ اپنے صارفین کو وسیع تر مواصلاتی اور نیٹ ورک ڈھانچے کے حل فراہم کرتا ہے جو انہیں اہم مواصلاتی رابطوں کو منظم کرنے اورسپورٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ویسٹ کے صارفی رابطے کے حل اور کانفرنسنگ خدمات اپنے صارفین کے اخراجاتی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور قابل بھروسہ و اعلی معیار کی خدمات کی فراہمی کےلیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ویسٹ مقصد کے لیے اہم خدمات جیسا کہ عوامی حفاظت اور ہنگامی رابطے کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔

1986ء میں قائم ہونے والےویسٹ کے صدر دفاتر اوماہا، نیبراسکا میں واقع ہیں اور وہ فورچیون 1000 فہرست میں شامل اداروں اور کئی صنعتوں سے تعلق رکھنے والے دیگر صارفین کے لیے خدمات انجام دیتا ہے، جن میں ٹیلی مواصلات، بینکاری، خوردہ فروشی، مالیاتی، ٹیکنالوجی اور طب و صحت سے متعلق ادارے شامل ہیں۔ ویسٹ امریکہ، کینیڈا، یورپ، مشرق وسطی، ایشیا بحر الکاہل اورلاطینی امریکہ میں سیلز اور آپریشنز کا حامل ہے۔ ویسٹ کارپوریشن پر مزید معلومات کے لیے 1-800-841-9000 پر رابطہ کیجیے یا http://www.west.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: انٹرکال

رابطہ: ڈیوڈ فرائیڈمین از اوگلوی پبلک ریلیشنز ورلڈ وائیڈ،

+1-303-634-2674،

David.Friedman@ogilvypr.com، انٹرکال

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *