Breaking News

“ایشیا ئی سربلندی کا اب تک کا سب سے بڑا اجتماع” اداکار امیتابھ بچن

لندن، برطانیہ، 18 اکتوبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

لیبارا کے ساتھ شراکت داری میں ایشین ایوارڈز اپنی طرز کا پہلا ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر کے جنوبی ایشیائی باشندے کامیابی اور سربلندی کا جشن منائیں گے۔ 26 اکتوبر کو گروسوینور ہاؤس ہوٹل ، پارک لین لندن میں ہونے والے اس ایشین ایوارڈز 2010ء میں اعلیٰ پائے کے مہمانوں کی  شرکت کی تصدیق ہوچکی ہے جنہوں نے اس سے قبل کسی دوسرے ایشین ایونٹ میں شرکت نہیں کی:

– لارڈ سیباسٹیان کوئی – اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ اور لندن آرگنائزنگ کمیٹی برائے اولمپک گیمز کے چیئرمین

– یش چوپڑا –تجربہ کار بالی وڈ اداکار

– سچن ٹنڈولکر – بھارت کے تاریخ ساز کرکٹر

– وجے مالیا – یونائیٹڈ بریوریز، کنگ فشر ائیرلائنز اور فورس انڈیا ایف 1 ٹیم کے مالک

-اے آر رحمن – دو آسکر اعزاز یافتہ

– گورندر چڈھا – بینڈ اٹ لائیک بیکھم کے ڈائریکٹر

– سر رچرڈ اسٹیگ – برطانیہ میں ہائی کمشنر

– سونو نگام – معروف بالی وڈ پلے بیک گلوکار

ججنگ پینل میں لارڈ ایلن شوگر بھی مدد فراہم کریں گے۔ تجارت، فلم، کھیل اور سیاست کی نمایاں شخصیات کے ساتھ ایشین ایوارڈز 2010ء کے افتتاح میں مکمل معاونت بین الاقوامی ساؤتھ ایشین سربلندی  کے اس جشن کو اس سال شروع ہونے والی سب سے اہم ایوارڈز کی تقاریب میں سے ایک بنا دے گی۔

یو بی ایم ایوارڈز کے مینجنگ ڈائریکٹر کارولین جیکسن لیوی نے کہا کہ “ہم ایشین ایوارڈز کے ناقابل یقین ردعمل پر بہت پرجوش ہیں – دنیا کے بہترین کارنامے انجام دینے والوں میں سے چند کا تعاون حاصل کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ ”

معروف پلے بیک گلوکار اور نغمہ نگار سونو نگام نے بھی وہ ایوارڈز میں ذاتی طور پر شریک ہونے کے ساتھ خاص براہ راست پرفارمنس کرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔

ایشین ایوارڈز 2010ء یونائیٹڈ بزنس میڈیا اور تاجر پال ساگو کا اشتراک ہے۔ یہ تقریب باضابطہ خیراتی ادارے کے طور پر سیو دا چلڈرن کو سپورٹ کرے گی۔

ہدایات برائے مدیران:

1۔ http://www.theasianwards.com

2۔ ایشین ایوارڈز 11 زمروں بشمول کاروبار، انسان دوستی، تفریح، تہذیب اور کھیل میں مثالی کارنامے انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور  اعزاز سے نوازے گا، یہ ایوارڈز بھارت، پاکستان، سری لنکا یا بنگلہ دیش میں پیدا ہونے (یا براہ راست خاندانی تعلق رکھنے والے ) ہر شخص کے لیے کھلے ہیں۔

3۔ عمل شناخت کرے گا ان شخصیات کی جنہوں نے ماضی کےقابل اور نامور افراد کے برابر کارنامے انجام دیئے؛ ورلڈ-چلنجرز جن کی تخلیقی صلاحیتوں نے ہماری روز مرہ زندگی کو چھوا اور متاثر کیا۔

4۔ نامزدگیوں کی مختصر فہرست بیرونیس ورما آف لیسٹر کی سربراہی میں قابل تعظیم افراد پر مشتمل آزاد ججوں کے پینل کے ذریعے منتخب کی جائے گی ۔ فاتحین کی منظوری تجربہ کار ججوں کے دوسرے گروپ کے ذریعے کی جائے گی، جن کی قیادت بھی لیڈی ورما کریں گی۔ 26 اکتوبر 2010ء کو گروسوینور ہاؤس ہوٹل  میں فاتحین کا اعلان کیا جائے گا اور اعزازات دئیے جائیں گے۔

5۔ لیبارا گروپ ایشین ایوارڈز کا نمایاں اسپانسر ہے اور لیبارا پیپلز چوائس ایوارڈ کا بھی اسپانسر ہے جس میں جیتنے والوں کے لئے یوکے جنرل پبلک ووٹنگ کے اراکین شامل ہیں۔

6۔ لیبارا گروپ جدید ٹیلی مواصلات کا حل پیش کرتا ہے جس سے گھر اور باہر دونوں جگہ خاندان، دوست اور احباب رابطے میں رہ سکتے ہیں ۔

7۔ لائیڈز بینکنگ گروپ نے اس اعلیٰ سطح کے معروف ایونٹ میں اپنے تعاون کے لیے سال کےبہترین کاروباری رہنما اور سال کے بہترین انسان دوست شخصیت کے ایوارڈز کو اسپانسر کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

8۔ 11 زمرے یہ ہیں:

–        سال کا کاروباری رہنما

–        کھیلوں میں نمایاں کارنامہ

–        سال کا انٹرپرینیئر

–        ٹیلی ویژن میں نمایاں کارنامہ

–        عرصہ حیات کارنامہ ایوارڈ

–        لوگوں کے پسندیدہ ایوارڈ

–        آرٹ اور ڈیزائن میں نمایاں کارنامہ

–        سال کا ہمدرد انسان

–        سینما میں نمایاں کارنامہ

–        عوامی خدمت ایوارڈ

–        موسیقی میں نمایاں کارنامہ

ذریعہ: یونائیٹڈ بزنس میڈیا اینڈ ایشین ایوارڈز لمیٹڈ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *