Breaking News

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور معروف عمارات جاپانی امدادی کاروائیوں کی خاطر آگہی میں اضافے کے لیے سفید اور لال روشنیوں سے چمکیں گے

AsiaNet 44073

نیویارک، 2 اپریل 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

دنیا کی سب سے معروف دفتری عمارت جاپان کے لیے عطیات کی حوصلہ افزائی کے لیے منور ہونے میں دنیا بھر کی عمارات کی قیادت کرے گی
ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ (ای ایس بی)نے عالمی سطح پر دیگر معروف عمارات کے ہمراہ زلزلے اور سونامی کی تباہی کے بعد جاپان کے افراد کی معاونت میں حوصلہ افزائی اور آگہی میں اضافے کے لیے 4 اپریل 2011ء بروز پیر کو سفید اور سرخ – یعنی جاپان کے رنگوں سے- روشنیاں چمکا کر دنیا بھر میں یکجہتی کے مظاہرہ میں شامل ہورہی ہے۔

ای ایس بی نے دنیا بھر میں موجود دیگر عمارات سے بھی جاپان کی معاونت میں ایک دوسرے سے متحد ہونے اور عالمی سطح پر امدادی کاروائیوں کے متعلق آگہی پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ای ایس بی کے علاوہ حصہ لینے والی عمارات میں شامل ہیں:

– سی این ٹاور (ٹورنٹو، کینیڈا)

– جان ہینکاک آبزرویٹری (شکاگو، الیومائے، ریاستہائے متحدہ امریکا)

– مینارا کے ایل (کوالا لمپور، ملائیشیا)

– مکاؤ ٹاور (مکاؤ، چین)

– نارتھ ٹاور (سیول، کوریا)

– اولمپک ٹاور (مونٹریال، کیوبک، کینیڈا)

– اسکائی ٹاور (اوکلینڈ، نیوزی لینڈ)

– اسپناکر ٹاور (پورٹسماؤتھ، ہمپشائر، برطانیہ)

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کمپنی کے اینتھونی ای مالکن نے کہا کہ “4 اپریل کو ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ ٹاور کی روشنیاں جاپان کے لیے چمکیں گی جسے دنیا کی مدد اور مالی معاونت کی بہت شدید ضرورت ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ دنیا بھر کی عمارتیں جاپان میں زلزلے اور سونامی امداد کے لیے آگہی میں اضافہ کی ہماری کوششوں میں شمولیت پر رضامند ہیں۔ ”

مزید معلومات اور جاپان کی امدادی کاروائیوں میں عطیات دینے کے لیے نیویارک میں جاپان کے قونصل جنرل کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں http://www.ny.us.emb-japan.go.jp/en/t/2011/110315_02.html۔

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں

مین ہٹن کے وسط میں 1,454 فٹ بلند دی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ “دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت” ہے۔ بنیادی ڈھانچے، عوامی مقامات اور آسائش و سہولیات میں نئی سرمایہ کاری کے ساتھ اب ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے دنیا بھر سے مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے نئے اور اول درجے کے مکینوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔اس فلک شگاف عمارت کا زبردست براڈکاسٹنگ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم نیو یارک کی شہری مارکیٹ کے تمام اہم ٹیلی وژن اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس کی جانب سے کرائے گئے ایک پول میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو امریکہ کی پسندیدہ ترین عمارت قرار دیا گیا تھا۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی آبزرویٹری دنیا کا انتہائی پسندیدہ پرکشش اور خطے کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.esbnyc.com، http://www.Facebook.com/EmpireStateBuilding، یا @ESBObservatory۔

ذرائع ابلاغ کے لیے رابطہ: ایڈلمین تعلقات عامہ

بلیئر گارسن، 212.704.4494، blair.garson@edelman.com۔

جیسیکا ریڈلنگ، 212.277.3773، jessica.redling@edelman.com۔

ذریعہ: ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *