نیویارک میں آئی سی اے پی اوشن ٹومو اسپرنگ 2011ء براہ راست آئی پی نیلامی میں راؤنڈ راک ریسرچ ایل ایل سی کا دعوی نہ کرنے کا معاہدہ 38.5 ملین ڈالر میں فروخت

AsiaNet 44068

نیویارک، 2 اپریل 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

آئی سی اے پی پی ایل سی کے ملکیت دانش بروکریج ادارے اور دنیا کے اولین حق ایجاد نیلامی مرکز آئی سی اے پی اوشن ٹومو (http://www.icapoceantomo.com) نے نیو یارک میں جمعرات، 31 مارچ 2011ء کو ہونے والی اسپرنگ 2011ء براہ راست آئی پی نیلامی پر راؤنڈ راک ریسرچ ایل ایل سی کی جانب سے دعویٰ نہ کرنے کے معاہدے کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔ 38.5 ملین ڈالر میں فروخت ہونے والے معاہدے میں خریدار کی پریمیم شامل ہے اور اب تک ہونے والی نیلامی میں اپنی طرز کی اولین فروخت ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100614/CG20517LOGO )

غیر متوقع آئی پی نافذ کرنے والے بازار کے خطرے کا انتظام کرنے میں اداروں کے مسلسل تبدیل ہوتے طریقے سے راؤنڈ راک ریسرچ کے دعویٰ نہ کرنے کے معاہدے کی فروخت آئی پی دنیا میں سندیافتگی اور مقدمات کی پیروی کے لیے ایک نئے دن کی علامت ہے۔

معاہدہ حاصل کنندہ کو ایک یا زائد حق ایجاد کے تحت کاروائیوں کے لیے آزادی سے نوازتا ہے – اس معاملے میں، راؤنڈ راک کے تقریباً 4,200 حق ایجاد اور زیر تجویز ایپلی کیشز کے پورٹ فولیو جو متعدد صنعتوں جیسےسیمی کنڈکٹرز، ڈسپلے ٹیکنالوجیز، فلیش، میموری اور مائیکرو پروسیسرز تک پھیلی ہوئی ہے۔
آئی سی اے پی اوشن ٹومو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈین بیکر نے کہا کہ “اس دعویٰ نہ کرنے کے معاہدے کی فروخت آئی پی میدان میں ایک گیم مبدل ہے۔ معاہدے کا حصول ادارے کی آزادی کے لیے اتنا ہی مفید ہے جتنا خود حق ایجاد کا حصول، لہٰذا ہمیں یقین ہے کہ معاہدے عالمی سطح پر مستحکم آئی پی پورٹ فولیز کا اہم جزو بننے جارہا ہے۔”

اگلی آئی سی اے پی اوشن ٹومو براہ راست آئی پی نیلامی 17 نومبر 2011ء کو سان فرانسسکو میں منعقد کی جائے گی۔
مزید معلومات کے لیے ڈین بیکر سے Dean.Becker@us.icap.com پر رابطہ کریں۔

آئی سی اے پی اوشن ٹومو ایل ایل سی کے بارے میں

آئی سی اے پی اوشن ٹومو (http://www.icapoceantomo.com) آئی سی اے پی کا ملکیت دانش بروکریج ادارہ اور دنیا کا اولین حق ایجاد نیلامی مرکز ہے۔

آئی سی اے پی کے بارے میں

آئی سی اے پی دنیا کا اولین انٹرڈیلر بروکر اور بعد از تجارتی خدمات کا فراہم کنندہ ہے۔گروپ صوتی اور برقی نیٹ ورکس کے ذریعے شرح سود، قرض ، اشیاء، زرمبادلہ، ابھرتی ہوئی مارکیٹ، ایکوئٹیز اور ایکوئٹی سے ماخوذ تھوک مارکیٹس میں خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان تعلق پیدا کرتا ہے۔ آئی سی اے پی پی ایل سی ایف ٹی سی ای 100 انڈکس میں 30 جون 2006ء کو شامل ہوا تھا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.icap.com۔

ذریعہ: آئی سی اے پی اوشن ٹومو

رابطہ: آئی سی اے پی اوشن ٹومو کی کیلی میونوز، +1-312-618-8385، cali.munoz@us.icap.com۔

Check Also

FPCCI Appoints Shaikh Rashid Alam as Convener of Central Standing Committee for Youth Empowerment and Recognition

Karachi, The Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (FPCCI) has appointed Shaikh Rashid Alam, CEO of Brand Foundation, as the convener of its Central Standing Committee for "Youth Empowerment and Recognition" for the term 2024-25.

...

The post FPCCI Appoints Shaikh Rashid Alam as Convener of Central Standing Committee for Youth Empowerment and Recognition appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *