Breaking News

ایم ایم سی نے یورپ کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی کے ساتھ اسٹریٹجک کاروباری معاملے کا اعلان کر دیا

لاس اینجلس، 21 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

OnCars.com، Deadline.com، HollywoodLife.com، Movieline.com، BGR.com، YHAwards.com، HollyBaby.com، Fan.com، India.comاور دیگر موادی ملکیتوں کے حامل معروف ناشر اور ڈیجیٹل میڈیا ادارے ایم ایم سی نے آج یورپ کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی یونائیٹڈ انٹرنیٹ گروپ کے ساتھ اپنے اثاثے Mail.com سے متعلق اسٹریٹجک کاروباری معاملے  کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی میں واقع ملٹی بلین ڈالر کی عمومی سطح پر مندرج معروف کمیونی کیشن کمپنی یونائیٹڈ انٹرنیٹ کا منصوبہ Mail.com کی کامیابی کے سلسلے کو اپنے ماتحت ای-میل ادارے جی ایم ایکس کے ذریعے جاری رکھنا ہے جو پہلے ایم ایم سی کی چھتری تلے کام کر رہا تھا اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ای-میل سروس کو بہتر بنانا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100329/LA78490LOGO)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100329/LA78490LOGO)

معاہدے کی شرائط کے تحت یونائیٹڈ انٹرنیٹ گروپ ایم ایم سی سے Mail.com کا ای-میل کاروبار حاصل کر چکا ہے، لیکن ایم ایم سی بدستور Mail.com پورٹل کے لیے بنیادی عالمی مواد فراہم کنندہ ہوگا۔ ایم ایم سی مختلف بین الاقوامی مارکیٹوں میں پراپرٹیز کے اجرا اور آن لائن مواد کی تقسیم کے لیے یونائیٹڈ انٹرنیٹ کے ساتھ شراکت کرے گا جس میں ابتدائی طور پر ان کا ہدف جرمنی اور بھارت کی مارکیٹیں ہوں گی۔ ایم ایم سی کے بانی و سی ای او جے پنسکے نے کہا کہ “یہ غیر معمولی سودا اصلی ڈیجیٹل مواد کی اشاعت میں ایم ایم سی کی عالمی رہنما کی حیثیت کو مزید بہتر بناتا ہے۔ مزید برآں، ہم یونائیٹڈ انٹرنیٹ کے ساتھ شراکت کے آغاز پر بہت خوش ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ Mail.com کے برانڈ کو بین الاقوامی سطح پر ترقی دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ہم یونائیٹڈ انٹرنیٹ اور اس کےکاروباروں کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں، اور ہماری نظریں آنے والے سالوں میں ڈیجیٹل پراپرٹیز کے اجراء پر مرکوز ہیں۔”

تبدیلی کے اس عمل کے دوران موجودہ Mail.com ای-میل سروس ہجرت کر جائے گی، اور ہر صارف یونائیٹڈ انٹرنیٹ کے بنیادی ای-میل برانڈ جی ایم ایکس کا اعزاز یافتہ میل پلیٹ فارم اور انٹرفیس حاصل کرے گا۔ جی ایم ایکس جنرل مینیجر جان اوتین کہتے ہیں کہ “Mail.com کے ساتھ ہماری نظریں بہترین بین الاقوامی ڈومین کو اپنی عالمی سطح پر کامیاب ای-میل پروڈکٹ کے ساتھ یکجا کرنے پر مرکوز ہیں، Mail.com کی خاص قوت اس کا بے مثال نام ہے: آپ با آسانی @mail.com کے ساتھ کسی کے نام کو یاد کر سکتے ہیں؛ یہ پرکشش ہے اور بیک وقت فراہم کنندگان کے پیش کردہ پتوں جیسا کا ہاٹ میل، یاہو! اور گوگل میل کا عالمی سطح پر ایک غیر جانبدارانہ متبادل ہے۔ اور اسی طرح Mail.com صارفین کو 300 سے زائد اضافی ای-میل پتوں میں سے پسند کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ ایک انتہائی مسابقتی بین الاقوامی ای-میل مارکیٹ میں ہم Mail.com کو امتیازی حیثيت حاصل کرنے کا ایک بے مثال موقع سمجھتے ہیں جس کی کوئی نقل نہیں کر سکتا۔”

Mail.com کے حصول کے سلسلے میں یونائیٹڈ انٹرنیٹ اور ایم ایم سی نے ویب سائٹ India.com میں ایم ایم سی کے اہم مشترکہ منصوبے میں اسٹریٹجک تعاون پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے، یہ ویب سائٹ ایم ایم سی پورٹ فولیو کا حصہ ہے۔ یہ ویب سائٹ پر جی ایم ایکس- تقویت یافتہ ای-میل مصنوعات کے فوائد حاصل کرے گی۔ اس اسٹریٹجک اتحاد کا مطلب ہولڈنگ کمپنی ایم ایم سی کی مستقبل قریب کی ری برانڈنگ بھی ہے۔

جین پسکے نے کہا کہ “آنے والے ہفتوں میں ہماری نظریں ایک نئی کارپوریٹ شناخت کے اشتراک پر مرکوز ہیں جو ہمارے پورٹ فولیو میں مجموعی برانڈز اور ان کے تخلیق کردہ مواد کے استحکام اور فضیلت کا نمونہ ہو۔ اگرچہ ایم ایم سی کی برانڈنگ تبدیل ہوگی، لیکن ہمارے کارپوریٹ وژن، حکمت عملی، کاروباری آپریشنز، تقریبات اور مواد کی خصوصیات بدستور موجود رہیں گے بلکہ اب شایع شدہ مواد کی خصوصیات کے پھیلتے ہوئے پورٹ فولیو پر مزید گہری نظر کے ساتھ ہوگا۔”

ایم ایم سی کے بارے میں

ایم ایم سی ایک معروف اشاعتی و ڈیجیٹل میڈیا ادارہ ہے جسے چیئرمین اور سی ای او جے پنسکے نے 2004ء میں قائم کیا۔ ادارہ لائف اسٹائل برانڈز کے ایک بے مثال پورٹ فولیو کا حامل ہے جو مختلف زمروں میں ویب کا بہترین اصل مواد فراہم کرتے ہیں جن میں تفریح، ٹیکنالوجی، آٹوموٹو، فوری خبریں، ابلاغ، مالیات، صحت، حسن و آرائش، انداز اور کھیل شامل ہیں۔ Deadline.com، HollywoodLife.com، OnCars.com، BGR.com، HollyBaby.com، Movieline.com، India.com، Fan.comاور ینگ ہالی ووڈ ایوارڈز، اسٹائل ایوارڈز اور بریک تھرو آف دی ایئر ایوارڈز یہ سب ایم ایم سی کے پھیلتے ہوئے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔

یونائیٹڈ انٹرنیٹ گروپ کے بارے میں

یونائیٹڈ انٹرنیٹ گروپ یورپ کا سب سے بڑا عمومی مندرج انٹرنیٹ ادارہ ہے جو ملٹی بلین مارکیٹ سرمایہ کاری اور دنیا بھر میں تقریبا 5 ہزار ملازمین کا حامل ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعے مواصلات میں ویب کے بانیوں میں سے ایک ہے۔

ذریعہ: میل ڈاٹ کام میڈیا کارپوریشن

رابطہ: ایم ایم سی

+1-310-321-5000

press@corp.mail.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *