Breaking News

این ٹی ٹی کام، وی این این آئی سی ویتنام میں ٹائیر – 1 عالمی آئی پی وی 6/ آئی پی وی 4 ٹرانزٹ سروس پیش کریں گے

AsiaNet 44340

ٹوکیو اور ہنوئی، 26 اپریل / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی  کام) اور ویتنام انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (وی این این آئی سی) نے 26 اپریل کو مشترکہ طور پر ویتنام میں این ٹی ٹی کام کے ٹائیر – 1 نیٹ ورک کے ذریعے عالمی رسائی کے ساتھ انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان (آئی ایس پیز) اور انٹرنیٹ مواد فراہم کنندگان (آئی سی پیز)  کی فراہمی میں تعاون کے ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جو ماہ جون کے اختتام سے قبل شروع ہو رہا ہے۔

انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹس اور ڈومین نیم کا انتظام کرنے والے وزارت اطلاعات و مواصلات سے الحاق شدہ ادارے وی این این آئی سی  نے ویتنام میں، جہاں گزشتہ تین سالوں کے دوران انٹرنیٹ ٹریفک میں چار گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے، رسائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں تعاون کے لیے این ٹی ٹی کام سے رابطہ کیا۔

این ٹی ٹی کام وی این این آئی سی  کے تیار کردہ ڈھانچہ کے ذریعے این ٹی ٹی کام کی ٹائیر -1 نیٹ ورک  تک براہ راست ربط فراہم کرنے کے لیے مقامی شراکت داروں  کے ساتھ کام کرے گا۔نتیجہ آئی ایس پیز اور آئی سی پیز کو دنیا بھر میں خدمات اور مواد کے لیے مضبوط ربط اور بہتر اور غیر پوشیدہ انٹرنیٹ ماحول کے ساتھ صارفین کو پیش کرنے کا ایک نیا انتخاب فراہم کرے گا۔ این ٹی ٹی کام کا ٹائیر -1 آئی پی بنیادی نیٹ ورک آئی ایس پیز کو 150 سے زائد ممالک میں براہ راست روابط پیش کرے گا۔

اشتراک آئی پی وی 6 سہولت فراہم کنندہ وی این این آئی سی کو ویتنام میں این ٹی ٹی کام کے قائم کردہ عالمی معیار کے ٹائیر -1 آئی پی وی 6 نیٹ ورک کے لیے آئی پی وی 6/ آئی پی وی 4 دوہرے – اسٹیک ربط سازی  پیش کرنے کے قابل بنائے گا۔ ویتنام میں آئی پی وی 6 کی مستحکم ترقی آئی پی وی 4 ٹیکنالوجیز کی حدود سے باہر نکلنے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کو ظاہر کرے گی۔

این ٹی ٹی کام کا مقامی ماتحت ادارہ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز ویتنام خدمات کی فراہمی میں وی این این آئی سی کے ساتھ اشتراک  کرنے کے علاوہ حتمی صارف کے اداروں  کو آئی پی وی 6 پر منتقلی کے لیے تکنیکی معاونت   فراہم کرے گا ۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ فرمائیں www.ntt.com/index-e.html

ویتنام انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کے بارے میں

ویتنام انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (وی این این آئی سی) وزارت اطلاعات  و مواصلات  سے حکومتی الحاق شدہ ادارہ ہے جو 28 اپریل 2000ء میں قائم ہوا اور  ویتنام میں (مجموعی طور پر “انٹرنیٹ وسائل” کہلائے جانے والے)انٹرنیٹ ڈومین نیمز، ایڈریسز اور خودمختار عددی نظام (اے ایس اینز) کے استعمال کا انتظام، تعین، نگرانی اور فروغ کے امور انجام دیتا ہے؛ انٹرنیٹ سے متعلق راہنمائی اور اعداد و شمار انٹرنیٹ پر فراہم کرتا ہے؛ اور انٹرنیٹ پر بین الاقوامی سرگرمیوں میں شامل ہوتا ہے۔ وی این این آئی سی کے بنیادی کام اور اختیارات: قومی سطح پر اے ایس اینز اور انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) ایڈریسز کی منصوبہ بندی، انتظام اور تعین؛  قومی سطح پر انٹرنیٹ سے متعلق سرگرمیوں کے لیے ڈومین نیمز کا تعین بشمول دوسرے درجے کے ڈومین نیمز ڈاٹ وی این کے تحت اور دوسرے درجے کے عام ڈومین نیمز کے تحت تیسرے درجے کے ڈومین نیمز؛ وی نکس  (ویتنام نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج) کی کاروائیاں اور انتظام۔

ذریعہ:

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

ویتنام انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر

ذرائع ابلاغ کے لیے روابط:

(جناب) نوریفومی ایجی یا (محترمہ) رومی اوگاوا یا (محترمہ) لینا چانگ،

گلوبل بزنس ڈیویژن این ٹی ٹی کمیونی کیشنز،

فون: +81-3-6733-8157

ای-میل: gin-marcom-gl@ntt.com

(جناب) ناگیون مانہ تھاؤن،

ڈائریکٹر شعبہ عوامی تعلقات عامہ ویتنام انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر،

فون: +84-4-3556-4944 ایکس ٹنشن 701

ای-میل: thuan@vnnic.net.vn

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *