Breaking News

این ٹی ٹی کام کی جاپان – امریکا بیک بون بینڈوتھ 400 جی بی پی ایس تک پہنچ گئی

AsiaNet 42873

ٹوکیو، 13 جنوری / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 13 جنوری کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ریاستہائے متحدہ امریکا اور جاپان کے درمیان اپنے عالمی آئی پی نیٹ ورک کی ڈیٹا ترسیل کی گنجائش کو صنعت – معروف 400 گیگا بٹس  فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) تک وسعت دے دی ہے۔ ڈیجیٹل زمینی ٹیلی ویژن کے تقریباً 24000 چینلز یا تقریباً 3.5 صدیوں کے روزنامہ اخبار کے مواد کے برابر  یہ نئی گنجائش ٹائر-1 بین الکاہلی آئی پی ربط سازی میں ادارے کی سرکردگی کو مزید بہتر کر رہی ہے۔

این ٹی ٹی کام کی عالمی آئی پی بیک بون فکسڈ اور موبائل ٹیلی مواصلات اداروں، انٹرنیٹ فراہم کنندگان (آئی ایس پیز)، ڈیٹا سینٹر میں کام کرنے اور مواد فراہم کرنے والوں سے منسلک ہے جو اعلیٰ معیار کی خدمت کے ساتھ صارفین کو انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ براڈ بینڈ نیٹ ورکس کے پھیلاؤ اور آن لائن ویڈیو، موسیقی، سوشل نیٹ ورکنگ اور مائیکرو بلاگنگ کے باعث پیدا ہونے والی نئی طلب کے جواب میں این ٹی ٹی کام نے پانچ سال قبل کے مقابلے میں بینڈوتھ کو سات گنا وسعت دی ہے۔ 300 جی بی پی ایس سے 400 جی بی پی ایس کی جانب حالیہ جست ایک سال سے بھی کم عرصہ میں مکمل ہوئی۔

این ٹی ٹی کام نے 1997ء میں 45 میگا بٹ فی سیکنڈ (ایم بی پی ایس)خدمت  کے ساتھ اپنے حالیہ گلوبل آئی پی نیٹورک سروس کے رہنما ہونے کے سفر کا آغاز کیا۔ ریاستہائے متحدہ امریکا – جاپان بینڈوتھ اس وقت ڈرمائی انداز میں 1 جی بی پی ایس سے زیادہ ہوگئی جب ادارے نے 2000ء میں ویریو اور اس کے ٹائر -1 آئی پی بیک بون کو حاصل کیا۔ این ٹی ٹی کام سرس لیوی ایگریمنٹ (ایس ایل اے) تیز –طرز کے ساتھ نیٹ ورک – پوشیدہ تبدیلی کی پیمائش کرنے والا پہلا نیٹ ورک فراہم کنندہ ادارہ بن چکا ہے۔ این ٹی ٹی کام عالمی آئی پی نیٹورک کا بھروسہ دسمبر 2006ء میں قابلیت سے سامنے آیا تھا جب تائیوان کے اندرون سمندر آنے والے زلزلہ کی تباہی کے بعد نیٹ ورک ٹریفک مختصر التوا کے ساتھ دوبارہ راستہ پر آگیا۔ 2008ء میں ادارے نے ایک آمد و رفت- تجزیہ کا انتظام متعارف کروایا جو نیٹ ورک کی آمد و رفت میں بے قائدگیوں کو دیکھتا اور آئی پی نیٹ ورک آپریٹرز کو ان کی خبر دیتا ہے۔

این ٹی ٹی کام مستقبل میں اعلیٰ معیار، ڈیٹا ترسیل کی زیادہ- گنجائش  خدمات عالمی سطح پر 24/7 پیش کرنے کے لیے اپنے عالمی آئی پی نیٹ ورک کومسلسل بہتر ہوتا ہوا دیکھ رہا ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ فرمائیں www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ: (جناب) نیوری فومی اگائی، (محترمہ) رومی اوگاوا یا (محترمہ) لینا چانگ

گلوبل بزنس ڈویژن

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

فون: +81-3-6733-8157

ای میل: gin-marcom-gl@ntt.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *