Breaking News

این ٹی ٹی کام یورپ میں آرک اسٹار کے عالمی آئی پی – وی پی این کو وسعت دے گا

ٹوکیو، 13 اکتوبر / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی کام) نے 13 اکتوبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت ادارے این ٹی ٹی یورپ کے ذریعے ہیمبرگ ، میڈرڈ، میونخ، اسٹاک ہوم اور وارسا میں  نئے پوائنٹس آف پریزنس (POPs) کے آغاز کے ذریعے اپنی عالمی آئی پی – وی پی این  سروس آرک اسٹار (ٹ م) کو یورپ میں توسیع دے گا۔

درخواستیں 13 اکتوبر سے میڈرڈ اور اسٹاک ہوم میں اور وسط نومبر سے ہیمبرگ، میونخ اور وارسا میں قبول کی جائیں گی۔

این ٹی ٹی کام ہسپانیہ، سویڈن اور پولینڈ میں مقامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اپنے کاروباری صارفین کو نیٹ ورک سروسزپیش کررہا ہے۔ ان ممالک کے بڑے شہروں میڈرڈ، اسٹاک ہوم اور وارسا میں پی او پیز کے آغاز سے  این ٹی ٹی یورپ ان شہروں اور گرد و نواح میں موجود کاروباری صارفین کے لئے اپنی سروسز کی لاگت اور معیار کو بہتر بنانے کے قابل ہوجائے گا۔

جرمنی میں  میونخ اور ہیمبرگ کے پی او پیز ڈوسل ڈورف اور فرینکفرٹ میں پہلے سے موجود  پی او پیز سے منسلک ہو جائیں گے۔

این ٹی ٹی یورپ کے مینجنگ ڈائریکٹر ماساکی موری بیاشی نے کہا کہ “یہ نئے پی او پیز یورپ کے کچھ اہم علاقوں میں این ٹی ٹی کام کی موجودگی میں اضافہ کریں گے۔ ہم کاروباری اداروں کے رخ کرنے کے باعث 2010ء میں عالمی سطح پر ڈیٹا کنیکٹوٹی کی طلب میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ یہ اعلان نیٹ ورک کی لاگت اور معیار کو بہتر بنانے کی خاطر صارفین کے لئے ہماری لگن کو ظاہر کرتا ہے۔”

این ٹی ٹی کام کی آرک اسٹار عالمی آئی پی – وی پی این کاروباری صارفین کے لئے ایک منظم نیٹ ورک سروس ہے جو فی الوقت دنیا بھر کے 159 ممالک میں دستیاب ہے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنزز اپنے صارفین کو دنیا بھر میں عالمی نیٹ ورکس کی وسیع رینج، انتظامی حل اور آئی ٹی سروسز فراہم کرتا ہے۔ ادارہ قابل بھروسہ، اعلیٰ معیار کی سیکورٹی، ہوسٹنگ ،وائس، ڈیٹا اور آئی پی سروس کے ساتھ ساتھ منظم نیٹ ورکس میں مہارت  اور آئی پی وی 6 ٹرانزٹ ٹیکنالوجی میں رہنمائی کے لئے بھی مشہور ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے وسیع انفرااسٹرکچر میں آرک اسٹار (ٹ م) عالمی آئی پی – وی پی این اور عالمی ای – وی لین کے علاوہ ٹائر – 1 آئی پی بیک بون بھی شامل ہے جو کہ ایشیا، شمالی امریکا اور یورپ میں 150 سے زائد ممالک میں پھیلے ہوئے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والے اداروں اور  معتبر ڈیٹا مراکز کا شراکت دار ہے۔  این ٹی ٹی کمیونی کیشنز نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے اور ٹوکیو، لندن اور نیویارک کے اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل دنیا کے بڑے ٹیلی کام اداروں میں سے ایک ہے۔ ملاحظہ کیجیے : www.ntt.com/index-e.html۔

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ:

محترمہ چیمی وتانابے   یا   محترمہ یوکاری یاسو

گلوبل بزنس ڈویژن

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

فون: +81-3-6733-8150

ای – میل: marketing-gl@ntt.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *