Breaking News

ایچ بی ایف سی ایل نے نئی ہوم رینیویشن لون اسکیم جاری کردی

متوط طبقہ کے لئے موجودہ مکان میں اضافی تعمیر پر سرمایہ کاری کی منفرد پیشکش۔ زیادہ اہل خانہ اور محدود رہائشی شہولت کے حامل گھرانے مستفیض ہوں گے۔

کراچی : 28 ستمبر 2011 :

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ ۔HBFCL( سابقہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ) نے ’’ ایچ بی ایف سی ایل رینو ویشن لون‘‘ کے نام سے متوسط اور کم آمدنی والے افراد کے لئے ایک نئی مالی اسکیم متعارف کروائی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد زاتی رہائش کی مرمت ،توسیع اوراضافی تعمیر کے لئے سرمایہ فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو درپیش رہائش کی قلت کو دور کیا جا سکے۔

اس موقع پر ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او اظہر اے جعفری نے کہا ہے کہ ’’ اس وقت ملک میں 75 لاکھ مکانات کی کمی ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔۔اس کمی کو پورا کرنے کا ایک مؤ ثر طریقہ یہ ہے کہ لوگوں کو اپنی موجودہ رہائش میں توسیع اور مرمت کرنے کی ترغیب دی جائے تاکہ خاندان کے زیادہ افراد آسانی کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے اکھٹے رہ سکیں۔ایچ بی ایف سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایکزیکٹیو اظہر جعفری کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایف سی ہوم رینو ویشن لون منصوبہ اسی مقصد کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔‘‘

دریں اثنا ایچ بی ایف سی کی نئی سرمایہ کاری اسکیم کے تحت عوام اپنے ذاتی مکان یا فلیٹ پر مارٹگیج کی بنیاد پر رینو ویشن لون حاسل کر سکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت 2سے 10 سال تک کے عرصے کے لئے پچیس لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کیا جاسکے گا ۔ قرض کے حصول کے لئے درخواست دہندہ اور شریک درخواست دہندہ کی عمر کی حد تنخواہ دار طبقہ کے لئے 18 سے 60 سال تک مقرر کی گئی ہے جبکہ ذاتی کاروبار اور پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والوں کی صورت میں 65 سا ل تک کی رعائت ہوگی۔ بعض مسابقتی اسکیموں کے برعکس ا س اسکیم کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کسی قسم کے خفیہ پروسیسنگ چارچز شامل نہیں ہیں جس کی بدولت کسٹمرز کے لئے اس اسکیم سے فائدہ اآٹھانا آسان ہے۔

ایچ بی ایف سی ایل کی اس نئی اسکیم کو متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لئے بہت فائدہ مند سمجھا جا رہا ہے کیونکہ عام طور سے اس طبقے کے افراد کمرشل بینکوں سے زائد شرح سود اور غیر ضروری قدغن کی وجہ سے قرض حاصل نہیں کر سکتے۔ اس کے برعکس ایچ بی ایف سی ایل ․ رینو ویشن لون اسکیم کے تحت موجودہ جائیداد کی مرمت،توسیع اور اضافی تعمیر کے لئے آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا۔

یہ اسکیم ابتدائی طور پر کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں متعارف کرائی جارہی ہے جس کا دائرہ کار جلد ہی حیدر آباد،ملتان،فیصل آباد اور ایبٹ آباد تک وسیع کر دیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں اسکیم کے دائرہ کار کو واہ اور ٹیکسلا کینٹ تک پھیلا یا جائے گا۔

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ بی ایف سی ایل) اب ایک ان لسٹٖٖڈپبلک لمیٹڈکمپنی ہے۔ اس کاعزم ” ملک کا بنیادی ہاوسنگ فنانس ا نسٹی ٹیوشن بن کر متوسط ا ور کم آمدنی کے حا مل (ایس ایم ایچ)شعبہء کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل پیش کرناہے۔”ایچ بی ایف سی نے اپنے قیام سے اب تک نصف ملین کے قریب رہائشی یونٹوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:
خرم ضیا ء خان یا افسر خان
فون:35867576-35837674

Check Also

LDA Records Highest Revenue in Five Years from Property Auction

Lahore, The Lahore Development Authority (LDA) has successfully auctioned 25 properties, including residential and commercial plots, petrol pumps, and educational sites, generating a record revenue of PKR 1,114,995,922. This marks the highest income f...

The post LDA Records Highest Revenue in Five Years from Property Auction appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *