Breaking News

ایک نیا آغاز: نیند کے دوران سانس لینے میں دشواری کی دیکھ بھال کے لیے ریس میڈ کے نئے ایئر سلوشنز سے منسلک پلیٹ فارم

– پلیٹ فارم کیئر دیکھ بھال کے مجموعے میں شامل تمام حصہ داروں کے فائدے کے لیے تشخیص سے مریض کی مشغولیت تک اعدادوشمار کی قوت کو زیادہ سے زیادہ بڑھاتا ہے

سان ڈیاگو، 11 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — ریس میڈ (این وائی ایس ای: RMD) نے آج نیند میں سانس لینے میں دشواری کے لیے مستقبل کی سوچ رکھنے والے نئے حل ايئر سلوشنز کا اعلان کردیا ہے جو دیکھ بھال کے مجموعے میں شامل تمام حصہ داروں کو فائدہ دے سکتے ہیں۔ ریس میڈ ایئر سلوشنز پلیٹ فارم اعدادوشمار سے چلنے والے جزو رکھتا ہے جو تشخیص سے علاج، انتظامی تعمیل اور مریض ذمہ داری تک پھیلے ہوئے ہیں۔

ResMed Inc New Air Solutions Platform ایک نیا آغاز: نیند کے دوران سانس لینے میں دشواری کی دیکھ بھال کے لیے ریس میڈ کے نئے ایئر سلوشنز سے منسلک پلیٹ فارم

ResMed’s new Air Solutions platform is where connected care begins. The Air Solutions platform includes the AirSense 10 Series of flow generators and the AirFit family of masks, pictured here, along with new software solutions for capturing, monitoring, and maximizing patient compliance.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140808/134903
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140808/134936
لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20140310/LA79234LOGO-a

نیند کے دوران سانس میں لینے میں دشواری (SDB) کے علاج میں پہل کار ادارہ ریس میڈ صنعت کا اہم جدت طراز ہے، اور اعزاز یافتہ صارف مرکزی مصنوعات رکھتا ہے جنہوں نے مریضوں کی قبولیت اور ایس ڈی پی علاج سے لگاؤ کو کافی بہتر بنایا۔

 ماحولی نظام کا طریقہ ایس ڈی بی علاج میں بڑھتی ہوئی موثریت اور اثر انگیزی لاتا ہے

ResMed Inc Air Solutions Platform ایک نیا آغاز: نیند کے دوران سانس لینے میں دشواری کی دیکھ بھال کے لیے ریس میڈ کے نئے ایئر سلوشنز سے منسلک پلیٹ فارم

ResMed’s new Air Solutions platform delivers the ultimate in patient comfort, with simple, intuitive patient controls, and a compact size.

“ایئرسلوشنز کے ساتھ ہم مریضوں کی دیکھ بھال میں نئے آغاز کو جنم دے رہے ہیں،” ڈون ڈارکن، صدر ریس میڈ سلیپ-ڈس آرڈرڈ بریدنگ بزنس یونٹ نے کہا۔ “ہر ایئرسلوشنز جز کی رونمائی کرتے ہوئے اعلیٰ ترین کارکردگی اور آرام میں ہمارا فرق نمایاں ہوگا، جسے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مزید مضبوط کیا گیا ہے جو فراہم کنندگان کو اپنے مریضوں کے ساتھ زیادہ منسلک ہونے میں مدد دیتا ہے۔”

ایئرسلوشنز ایسے اجزاء پر مشتمل ہے جو، مل جل کر، ایک جامع اینڈ-ٹو-اینڈ ماحولی نظام مرتب کرتے ہیں جو مریض کے علاج میں شامل ہر حصہ دار کو درپیش مشکل مقامات سے براہ راست نمٹتا ہے، جن میں معالجین، نیند کی تجربہ گاہیں، گھریلو طبی سازوسامان فراہم کرنے والے اور مریض خود شامل ہیں۔ ڈارکن کہتے ہیں کہ ماحولی نظام کا طریقہ موثریت میں اضافہ کرسکتا ہے اور فراہم کنندگان کو مطلع اور مریضوں کو شامل رکھ کر علاج کی اثرانگیزی بڑھا سکتا ہے۔ ایئرسلوشنز پلیٹ فارم میں شامل ہیں:

اپنی لنک ٹ م ایئر : ریس میڈ کی چھوٹی اور کم وزن کی گھریلو سونے کے تجربے کی ڈیوائس جو ایئرویو سافٹویئر (نیچے دیکھیں) کے ساتھ بخوبی میں کام کرتی ہے تاکہ نیند کی تجربہ گاہوں کو تشخیصی عمل کے ہر قدم کو خاطر خواہ انداز میں مکمل کرنے کا اختیار دے اور موزوں صارفی گروہوں کو اعدادشمار پیش  کرے۔

ایئرسینس ٹ م 10 سیریز : ریس میڈ کی مسلسل اور خودکار مثبت ایئروے پریشر  ڈیوائسز (سی پی اے پی اور اے پی اے پی) کا نیا سلسلہ جو ایئرسینس 10 کہلاتا ہے، سیٹ اپ،  انتظامی تعمیل اور اس کی نگرانی کے عمل کو رواں کرنے کے لیے جدید ڈیٹا اور کمیونی کیشنز خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ بالکل نیا ڈیوائس پلیٹ فارم خودکار اور آسان استعمال بھی ہے اور بستر کے قریب کم اثرات مرتب کرتا ہے۔

RESMED INC LOGO A 1y ایک نیا آغاز: نیند کے دوران سانس لینے میں دشواری کی دیکھ بھال کے لیے ریس میڈ کے نئے ایئر سلوشنز سے منسلک پلیٹ فارم

ResMed Inc. logo.

ایئرکرو ٹ م 10 سیریز: ایئرکرو 10 سیریز دہری-سطح کی ڈیوائسز کی اقسام پر مشتمل ہے جو مریضوں کی مختلف حالتوں اور ضروریات کو پورا کرتی ہیں، جیسا کہ زیادہ دباؤ کی ضرورت رکھنے والے مریض، اور ساتھ ساتھ چینے-اسٹوکس کے مریضوں یا ایڈاپٹو-سروو-وینٹی لیشن کی ضرورت رکھنے والوں کے لیے ایک اے ایس وی ڈیوائس بھی ہے۔

ایئرفٹ ٹ م ماسکس: رواں سال کے اوائل میں اعلان کردہ ایئرفٹ ماسکس اپنے آسان  ناپ اور بہترین آرام کی وجہ سے  جانے جاتے ہیں۔ ایئرفٹ لائن میں ایئرفٹ پی10 نیسل پلو سسٹم شامل ہے، جو نئے مریضوں میں اس وقت مارکیٹ کا رہنما ہے، ایئرفٹ ایف 10 مکمل چہرے کے ماسک اور ایئرفٹ این 10 نتھنوں کے ماسک شامل ہیں۔

ایئرویو ٹ م مانیٹرنگ اور کمپلائنس مینجمنٹ سسٹم: ایئرسلوشن ڈیوائسز کے ساتھ استعمال کرنے کی صورت میں ايئرویو سافٹویئر سلوشنز مسائل کے حل ، خامیوں کی تلاش اور دیگر کے ذریعے مریض کے انتظامی عمل کو واضح طور پر آسان بناتا ہے۔ ایئرویو طلب کرنے پر اعدادوشمار کو ممکن بناتا ہے جس میں مریض کے اعدادوشمار مریض کے علاج کے دورانیہ کے خاتمے کے محض ایک گھنٹے بعد دستیاب ہوتے ہیں۔

مائی ایئر پیشنٹ انگیجمنٹ ایپلی کیشن اور سافٹویئر: ایک مشغول مریض زیادہ مطیع ہوتا ہے، اور مائی ایئر مریضوں کو ڈیٹا ڈیش بورڈز، کوچنگ اور تقویت کے پیغامات کے ذریعے اپنے سونے کے اعدادوشمار کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے ۔

اپنی لنک ایئر اور ایئرفٹ ماسکس امریکہ اور دیگر منتخب مارکیٹوں میں اب دستیاب ہیں۔ ایئرسینس 10 اور ایئرویو 18 اگست کو امریکہ اور آسٹریلیا اور بعد ازاں رواں سال ہی دیگر مارکیٹوں میں دستیاب ہوں گے۔ ایئرکرو 10 سیریز اور مائی ایئر بھی رواں سال دستیاب ہوں گے۔

 ریس میڈ کے بارے میں :
ریس میڈ نیند میں سانس لینے میں دشواری، سی او پی ڈی اور دیگر دائمی امراض  کے علاج، تشخیص اور انتظام کے لیے طبی آلات کی تیاری، ساخت گری اور تقسیم کے ذریعے زندگیوں کو بدلتا ہے۔  ہم نے ان حالات سے گزرنے والے افراد کی صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید مصنوعات اور حل تیار کیے ہیں ، اور ہم نیند کے دوران سانس لینے میں دشواری کا علاج نہ کرنے کے صحت پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کا بھی کام کررہے ہیں۔ ریس میڈ کے بارے میں مزید معلومات ملاحظہ کیجیےwww.resmed.com۔

رابطے:
برائے ذرائع ابلاغ
گریچن گرس وولڈ
ڈائریکٹر، گلوبل کارپوریٹ کمیونی کیشنز
دفتر: 6789-836-858-1+
ؔnews@ResMed.com

برائے سرمایہ کار:
ایگنس لی
سینئر ڈائریکٹر، انوسٹر ریلیشنز
دفتر: 5971-836-858-1+
investorrelations@ResMed.com

The post ایک نیا آغاز: نیند کے دوران سانس لینے میں دشواری کی دیکھ بھال کے لیے ریس میڈ کے نئے ایئر سلوشنز سے منسلک پلیٹ فارم appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]