Breaking News

بز ہوسٹنگ گلوبل کی سنگاپور میں لانچنگ، بز ہوسٹنگ انٹرپرائز کے ساتھ ون-اسٹاپ مینجمنٹ پیش کرے گا

ٹوکیو، 9 جون/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (این ٹی ٹی کام) نے 9 جون کو اعلان کیا ہے کہ وہ کسی جگہ سے کسی بھی وقت محفوظ انداز میں قابل رسائی ورچل انٹرپرائز سروسز کے اپنے مجموعے بزسٹی (ر) میں پیش کردہ بین الاقوامی ورچوئل ہوسٹنگ سروس ‘بز ہوسٹنگ گلوبل’ کو جولائی میں سنگاپور جاری کرے گا۔

یہ فیصلہ ایشیا میں کام کرنے والے کثیر القومی اداروں کی درخواستوں کے نتیجے میں کیا گیا ہے جو سنگاپور میں اپنے سرورز کو مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ رواں سال جنوری میں جاری کی گئی یہ سروس اس وقت ہانگ کانگ، امریکہ اور یورپ کے ساتھ ساتھ جاپان میں بھی دستیاب ہے۔

این ٹی ٹی کام نے 9 جون کو یہ بھی اعلان کیا ہے کہ بز ہوسٹنگ گلوبل اور جاپان میں موجود ایک کلاؤڈ-بیسڈ ورچوئل ہوسٹنگ سروس بز ہوسٹنگ انٹرپرائز مناسب ون-اسٹاپ مینجمنٹ، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ہموار بین الاقوامی انٹرکنکشن پیش کرے گا۔ کسی بھی خطے میں واقع ورچوئل سرورز کے لیے موثر، کم خرچ، ون-اسٹاپ مینجمنٹ کے لیے ادارے ایک وقف شدہ ویب سائٹ استعمال کرنے کے قابل ہوں گے، جس میں ورچوئل سرور مانیٹرنگ، بوٹ اپ/شٹ ڈاؤن اور ریسورس کی تقسیم  بھی شامل ہے۔

بز ہوسٹنگ گلوبل اور بز ہوسٹنگ ایک مناسب سروس کانٹریکٹ کے تحت دستیاب ہوں گی۔ سرور مانیٹرنگ، دیکھ بھال اور کنفیگوریشن سپورٹ انگریزی اور جاپانی دونوں میں دستیاب ہوں گی۔

دونوں سروسز کا مظاہرہ انٹرآپ ٹوکیو 2010ء میں کیا جائے گا جو 9 سے 11 جون ٹوکیو کے ماکوہاری میسے نمائشی کمپلیکس میں ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لیے www.interop.jp/en ملاحظہ کیجیے۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے http://www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

رابطہ:

(محترمہ) چیمی ویتانابے یا (محترمہ) شیہوکو کاٹو

گلوبل بزنس ڈویژن

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز

ٹیلی فون: +81-3-6733-8150

ای میل: marketing-gl@ntt.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *