Breaking News

بین الاقوامی اور مقامی سطح پر فریٹ فارورڈنگ کی خدمات حاصل کرنے والے خریداروں کے لیے 197.6 ملین ڈالرز کا تصفیہ

سان فرانسسکو، 20 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– مندرجہ ذیل کوٹچیٹ، پٹرے اینڈ میکرتھی ایل ایل پی؛ گستافسن گلوئیک پی ایل ایل سی؛ لاک رِج گرنڈل نیون پی ایل ایل پی؛ اور لوویل اسٹیورٹ ہیلی بیئن جیکب سن ایل ایل پی کی جانب سے جاری کیا جارہاہے۔

اگر انفرادی سطح پر یا ادارے مختلف فریٹ فارورڈرز کی خدمات حاصل کرتے ہیں، تو  وہ کلاس ایکشن تصفیوں کے لیے ممکنہ طور پر نمایاں نقد ادائیگی کے حقدار ہوسکتے ہیں۔ یہ اس مقدمے میں دوسرا اعلان ہے۔ تصفیے اب 19 اضافی مدعا علیہان کے ساتھ طے پا چکے ہیں۔ پہلے تصفیے 10 مدعا علیہان کے ساتھ طے پائے تھے۔ تمام مدعا علیہان کی مکمل فہرست یہاں دستیاب ہے: www.FreightForwardCase.com۔

تصفیوں میں ایک مقدمہ شامل ہے جو دعویٰ کررہا ہے کہ متعدد فریٹ فارورڈنگ اداروں نے اپنی خدمات کے لیے دنیا بھر میں خفیہ طور پر رضامندی ظاہر کی ہے، جن میں امریکہ میں اور امریکہ اور چین، ہانگ کانگ، جاپان، تائیوان، بھارت، جرمنی، براطنیہ اور یورپ کے دیگر حصوں کے درمیان راستے شامل ہیں۔ چند ادارے (“مقررہ مدعا علیہان”) جن پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا تصفیے کے لیے رضامند ہوچکے ہیں۔ مقررہ مدعا علیہان نے تردید کی کہ انہوں نے کچھ غلط کیا۔ مقدمہ غیر مقررہ مدعا علیہان کے خلاف جاری ہے۔

فریٹ فارورڈرز بذریعہ فضا و سمندر اشیاء کی ترتیب و ترسیل سے متعلقہ خدمات یا نقل و عمل فراہم کرتے ہیں، جن میں معاون ریل یا ٹرک خدمات، قومی و بین الاقوامی سطح پر، اور ساتھ ساتھ متعلقہ سرگرمیاں جیسا کہ کسٹمز کلیئرنس، گودام میں حفاظت اور زمینی خدمات شامل ہیں۔

ایک کلاس ممبر ایک یا مزید تصفیوں میں شامل ہوتا ہے جب وہ: 1) براہ راست فریٹ فارورڈنگ سروسز خریدے؛ 2) کسی بھی مقررہ یا غیر مقررہ مدعا علیہان، ان کے ماتحت؛ یا ملحقہ اداروں سے؛ 3) یکم جنوری 2001ء سے 4 جنوری 2011ء کے درمیان؛ 4) امریکہ میں؛ یا امریکہ سے باہر ان شپمنٹ کے لیے جو امریکہ کے اندر، کے لیے یا کی جانب ہوں۔ آپ کو جو کچھ جاننے کی ضرورت ہے وہ مکمل نوٹس میں موجود ہے، جو www.FreightForwardCase.com پر دستیاب ہے، جس میں معلومات شامل ہے کہ کون کلاس ممبر ہے اور کون نہیں۔

مقررہ مدعا علیہان کم از کم 197.6 ملین ڈالرز کے ساتھ ایک مقررہ فنڈ بنائیں گے۔ ہر خریدار کے لیے فوائد کی مقدار کا تعین تقرری کے منصوبے کے ساتھ ہوگا، جو www.FreightForwardCase.com پر موجود ہے۔

اہم معلومات

  • خریداروں کو تصفیے کے ذریعے ادائیگی حاصل کرنے کے لیے 31 مارچ 2016ء تک آن لائن یا بذریعہ ڈاک ایک کلیم فارم جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ اگر خریدار تصفیے کے پہلے مرحلے میں ہی کلیم فارم جمع کروا چکا ہو، تو انہیں نیا کلیم داخل کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسے تصفیے کے دوسرے مرحلے میں خودکار طور پر ادا کردیا جائے گا۔
  • خریدار جو کچھ نہیں کریں گے انہیں کوئی ادائیگی نہیں ہوگی اور وہ مقدمے کا حق کھو دیں گے۔
  • خریدار جو مقررہ مدعا علیہان پر مقدمہ کرنے کا حق رکھنا چاہتے ہیں کو لازماً 18 ستمبر 2015ء کو خود کو خارج کرنا ہوگا۔
  • تصفیوں میں برقرار رہنے والے خریدار 18 ستمبر 2015ء تک ان کے سامنے اعتراض اٹھا سکتے ہیں۔

عدالت 2 نومبر 2015ء کو ایک سماعت کرے گی تاکہ غور کرے کہ (1) تصفیہ اور (2) تصفیہ فنڈ کے 33 فیصد تک وکیل کو ادائیگی کی درخواست، مع سود، اور قانونی اخراجات کی تلافی کی منظوری دے یا نہیں۔ اس مقدمے کے اختتام پر کلاس کونسل عدالت سے درخواست کرسکتا ہے کہ ہر کلاس نمائندہ کو بحالی فنڈ میں خدمات پر 75,000 ڈالرو سے زیادہ ادا نہ کرے۔

تصفیے اور کلاس رکن کے حقوق کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.FreightForwardCase.com، کال کیجیے 1-877-276-7340 (برائے امریکہ و کینیڈا) یا 1-503-520-4400 (بین الاقوامی)، یا اس پتے پر لکھیے: فریٹ فارورڈرز کلیمز ایڈمنسٹریٹر، پی او بکس 3747، پورٹ لینڈ، اوریگون، 97208-3747۔

Check Also

Fake news, disinformation being employed to de-legitimize freedom struggles: Munir

At the United Nations, Pakistan says that fake news and disinformation are being employed to de-legitimize the freedom struggles. This was stated by Permanent Representative of Pakistan to the United Nations, Ambassador Munir Akram while taking part...