Breaking News

جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی (جیکا) اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پولیو کے خاتمے کے لیے شراکت داری کا اعلان کر دیا

AsiaNet 45943

ٹوکیو، 18 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

2013ء تک پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں مدد کے لیے جیکا کی جانب سے 4.9 ملین جاپانی ین (YPY) کا قرضہ

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جیکا) کی صدر محترمہ ساڈاکو اوگاٹا اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئر جناب بل گيٹس نے آج پولیو کے خلاف جنگ میں پیشرفت کو جاری رکھنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس باقاعدہ شراکت داری کے پہلے قدم کے طور پر محترمہ اوگاٹا اور جناب گیٹس نے پاکستان میں پولیو مہم میں مدد کے لیےنئے  سرمایہ کاری معاہدے کا بھی اعلان کیا۔

یہ اعلان پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے ہدف کے حصول کی جانب اہم امداد کا نمائندہ ہے۔ گلوبل پولیو ایریڈی کیشن انیشی ایٹو (GPEI) کے حالیہ تخمینوں کے مطابق حکومت پاکستان کو 4.9 ارب جاپانی ین (تقریبا 65 ملین ڈالرز) کا یہ او ڈی اے قرضہ (1) 2013ء تک پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی سرگرمیوں کے لیے سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گا۔

گیٹس نے کہا کہ “یہ شراکت داری پاکستان کے لیے ایک نازک موقع  پر سامنے آئی ہے اور پولیو سے پاک دنیا کے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کرے گی۔ جاپان کی غیر معمولی وابستگی پاکستان اور دنیا بھر میں بچوں کی نسلوں کو فائدہ پہنچائے گی۔”

گو کہ گزشتہ 20 سالوں میں دنیا بھر میں پولیو کا 99 فیصد تک کامیابی سے خاتمہ کر دیا گیا ہے، لیکن پاکستان ان چار ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کبھی نہیں رک پایا۔ جی پی آئی ای کے آزاد مانیٹرنگ بورڈ کی حالیہ رپورٹ نے پولیو ویکسی نیشن کے حوالے سے پاکستان کی عمدہ وابستگی کو سراہا ہے، تاہم ساتھ ساتھ پاکستان میں پولیو کے کیسز بڑھ رہے ہیں، رپورٹ نے یہ ملک “اس غلیظ مرض کی آخری آماجگاہ بننےکے خطرے سے دوچار ہے، یوں عالمی کوششوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔”

جنوری میں قومی ہنگامی اقدامات کا منصوبہ 2011ء برائے پولیو کا خاتمہ کے اجراء پر گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا تھا اور کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا تھا۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی قومی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں اور ڈبلیو ایچ او، یونی سیف اور روٹری انٹرنیشنل کے ساتھ کام کر کے قومی ہنگامی منصوبہ 2011ء برائے پولیو کا خاتمہ میں طے کردہ ہدف کے حصول کو یقینی بنا رہے ہیں۔

جاپان کا او ڈی اے قرضہ اورل پولیو ویکسین، امیونیزائیشن کارکنوں اور ملک بھر میں اور پاک/افغان سرحد کے ساتھ ویکسی نیشن سرگرمیوں کے لیے فنڈز فراہم کرے گا۔ یہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری میں بھی کام کرے گا جیسا کہ سرمایہ کاری میں شرکت کے لیے عالمی بینک کے ساتھ ساتھ ویکسین کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال (یونی سیف) اور پولیو مہمات کے لیے خدمات کی فراہمی کے لیے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او)۔

جاپان پولیو کے خاتمے کے لیے طویل عرصے سے عطیہ دینے والا ملک ہے اور 1996ء سے پاکستان میں منصوبوں اور وسیع تر امیونائزیشن کو فنڈز فراہم کر چکا ہے۔ محترمہ اوگاٹا نے کہا کہ “ہم خوش ہیں کہ شریک ممالک کے ساتھ جیکا کے مضبوط تعلقات اور کارآمد تجربہ اہم منصوبوں کی وسیع اقسام پر اثر انداز ہو رہے ہیں جو ہمارے لیے ابھرتے ہوئے نجی عطیہ دینے والوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے عالمی امداد کی فراہمی کو فائدہ دینے کے لیے جدت اختیار کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ممکن بناتی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ جیکا کی گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ نئی اسٹریٹجک شراکت داری ترقیاتی مسائل کے حل کے لیے قائدانہ و متحرک کردار ادا کرنے میں جیکا کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔”

اس قرضے کو سرمایہ کاری کے ایک جدید طریقے کی مدد حاصل ہے جسے “لون کنورژن” طریقہ کہا جاتا ہے ۔ اس نمونے کے تحت اگر منصوبہ کامیابی سے نافذ ہو گیا تو گیٹس فاؤنڈیشن حکومت پاکستان کی جانب سے جیکا کو قرضہ واپس کرے گا۔ اس طریقے کو اختیار کرنے کا مقصد بغیر کسی مالیاتی بوجھ  کے پولیو کے خاتمے سے حکومت پاکستان کی وابستگی کو مدد فراہم کرنا ہے۔

گلوبل پولیو ایریڈی کیشن انیشی ایٹو [http://www.polioeradication.org ]

گلوبل پولیو ایریڈی کیشن انیشی ایٹو قومی حکومتوں کی رہنمائی میں سرکاری-نجی شراکت داری ہے اور جس کی قیادت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، روٹری انٹرنیشنل، یونی سیف اور امریکہ کا سینٹررز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (CDC) کر رہا ہے۔ 1988ء سے دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے اپنے ہدف کی تکمیل کے لیے 20 ملین سے زائد رضا کار گلوبل پولیو ایریڈی کیشن انیشی ایٹو کی مدد کر چکے ہیں۔

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی [http://www.jica.go.jp/english ]

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جیکا) جاپان کی آفیشل ڈیولپمنٹ اسسٹنس (ODA) کے ایگزیکٹو ادارے کی حیثیت سے ترقی پذیر ممالک  کی مدد کرتا ہے۔ “مشمولہ اور متحرک ترقی” کے اپنے وژن کے مطابق جیکا متعدد مددگار طریقوں کے موزوں ترین ٹولز استعمال کر کے ترقی پذیر ممالک کی مختلف مسائل کے حل میں مدد کرتا ہے جیسا کہ تکنیکی تعاون، او ڈی اے قرضہ جات اور ایک مکمل صورت میں امداد کی فراہمی۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن [http://www.gatesfoundation.org ]

ہر زندگی یکساں اہمیت کی حامل ہے، اس یقین سے رہنمائی پانے والی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن تمام لوگوں کو صحت مند و سیر حاصل زندگی گزارنے میں مدد دینے کے لیے کام کرتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں اس کی توجہ افراد کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں بھوک اور انتہائی غربت سے نکلنے کا موقع دینا ہے۔ امریکہ میں فاؤنڈیشن اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ تمام افراد – خصوصا وہ جو کم وسائل کے حامل ہیں – ان مواقع تک رسائی حاصل کر سکیں جو تعلیم  اور زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔ سیاٹل، واشنگٹن میں قائم فاؤنڈیشن کی سربراہی سی ای او جیف ریکس اور شریک چیئر ولیم ایچ گیٹس سینئر کر رہے ہيں جو بل اور میلنڈا گیٹس اور ویرن بوفیٹ کی ہدایت کے تحت کام کرتے ہیں۔

ہائی ریزولیوشن تصاویر اور نشریاتی معیار کی فوٹیج کے لیے ملاحظہ کیجیے

http://www.gatesfoundation.org/press-room/pages/news-market.aspx

(1) 15 اگست 2011ء کو جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جیکا) نے پولیو کے خاتمے کے منصوبے کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ 4993 ملین ین تک کے قرضے کی فراہمی کے جاپانی او ڈی اے قرضہ جاتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ منصوبہ کا مقصد پولیو امیونائزیشن کی سرگرمیوں کے لیے ضرورت ویکسینز اور خدمات کی فراہمی کے ذریعے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے پولیو ویکسین کی امیونائزیشن کو بہتر بنایا جا سکے، اور یوں پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

ذریعہ: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن

رابطہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، +1-206-709-3400، media@gatesfoundation.org، یا ایمی ایزاوا از جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جیکا)،+81-03-5226-9780،  Aizawa.Emi@jica.go.jp

Check Also

PM to arrive in Muzaffarabad today on day-long visit to AJK

Prime Minister Shehbaz Sharif will arrive in Muzaffarabad today on a day long visit to Azad Jammu and Kashmir. There will be a meeting between Prime Minister Shehbaz Sharif and AJK Prime Minister Chaudhry Anwar ul Haq. The Prime Minister will also a...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *