Breaking News

جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے حفظات صحت کا ٹول جاری کردیا، ہسپتالوں کو عفونت کم کرنے میں مدد

اوکبروک، الینوائے، 4 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر — جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی) مریضوں کی دیکھ بھال میں مدد اور صحت سے متعلقہ عفونت (انفیکشنز) کو کم کرنے کے لیے جے سی آئی کے منظور شدہ صحت عامہ کے اداروں کو بغیر کسی اضافی قیمت کے دستی حفظان صحت کے لیے ٹارگیٹڈسلوشنز ٹول (ر) (ٹی ایس ٹی (ر)) فراہم کررہا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں مریض ہر سال ان انفیکشنز کا شکار ہوتے ہیں، جو مریضوں کی اموات اور صحت عامہ فراہم کرنے والے اداروں کے لیے مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔

Joint%20Commission%20International جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے حفظات صحت کا ٹول جاری کردیا، ہسپتالوں کو عفونت کم کرنے میں مدد

Joint Commission International Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130429/DC02732LOGO

آن لائن ٹول کو جوائنٹ کمیشن سینٹر فارٹرانسفارمنگ ہیلتھ کیئر نے تیار کیا ہے، جو دی جوائنٹ کمیشن کا ایک غیر منافع بخش ملحقہ ادارہ ہے، اور اسے ایشیا بحرالکاہل، مشرق وسطیٰ، اور یورپ میں جے سی آئی کے منظور شدہ صحت عامہ کے ادارے پرکھ چکے ہیں۔ ابتدائی نتائج نے دستی حفظان صحت کی مشقوں میں 72 فیصد بہتری ظاہر کی اور ماہرین طب نے ٹی ایس ٹی کو موثر اور  استعمال کے لیے آسان قرار دیا۔

“ٹی ایس ٹی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کا جدید طریقہ ہے اور صحت عامہ کے متعلق خطرناک اور نقصان دہ انفیکشنز کو کم کرتا ہے۔” ایرن دوپری، ایم ڈی، چیف میڈیکل آفیسر اور نائب صدر، جوائنٹ کمیشن سینٹر فارٹرانسفارمنگ ہیلتھ کیئر، نے کہا۔

ٹی ایس ٹی صحت عامہ کے اداروں کو معیار کوبہتر بنانے کے موثر منصوبے کے ذریعے رہنمائی دیتا ہے، انہیں معیاری ڈیٹا جمع کرنے، مسائل سے دوچار پہلوؤں کی نشاندہی، اپنے عملے کی ضروریات کے مطابق مخصوص حلوں کو نافذ کرنے، اور دستی حفظان صحت کی بہتری کے لیے کھوج لگانے کی خاطر مرحلہ وار طریقہ پیش کررہا ہے۔ صارفین کو فوری ڈیٹا تجزیے، تربیتی مواد، اور پیشرفت کی نقشہ کشی تک رسائی ہوتی ہے۔

“جے سی آئی شراکت دار اپنے تسلیم شدہ اداروں کے ذریعے کارکردگی میں بہتری کے سفر پر گامزن ہیں۔ یہ ٹول جے سی آئی کے تسلیم شدہ ہسپتالوں اور شفا خانوں کے لیے پیش کردہ ایک اور قابل قدر وسیلہ ہے تاکہ معیار اور مریض کی حفاظت کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھنے میں ان کی مدد کی جائے،” پال چینگ، ایم ڈی، نائب صدر، ایکریڈٹیشن، اسٹینڈڈز اینڈ میژرمنٹ، جے سی آئی نے کہا۔

جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کے بارے میں

جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (ر) (جے سی آئی) 1994ء میں جوائنٹ کمیشن ریسورسزانکارپوریٹڈ (ر) (جے سی آر) کے ایک شعبے کی حیثیت سے قائم کیا گیا تھا، جو دی جوائنٹ کمیشن کا  مکمل باضابطہ اور غیر منافع بخش ملحقہ ادارہ ہے۔ بین الاقوامی تسلیم شدگی، مشاورتی خدمات، اشاعتوں اور تعلیمی پروگراموں کے ذریعے جے سی آئی مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کے ذریعے جوائنٹ کمیشن کے ہدف کو عالمی سطح پر پھیلاتا ہے۔ جے سی آئی 100 سے زیادہ ممالک میں بین الاقوامی صحت عامہ کے اداروں، صحت کے سرکاری اداروں، وزارت ہآئے صحت اور دیگر کو مدد دیتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.jointcommissioninternational.orgملاحظہ کیجیے ۔

جوائنٹ کمیشن سینٹر فارٹرانسفارمنگہیلتھکیئر کے بارے میں

2008ء میں قائم ہونے والا جوائنٹ کمیشن سینٹر فارٹرانسفارمنگ ہیلتھ کیئرصحت عامہ کے نازک ترین حفاظت و معیار کے مسائل کو حل کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔ سینٹر کے شرکاء دیکھ بھال میں مخصوص ناکامیوں کا تجزیہ کرنے اور ان کی بنیادی وجوہات دریافت کرنے کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ استعمال کرتے ہیں تاکہ ایسے ہربدف حل تیار کیے جاسکیں جو ان پیچیدہ مسائل کو حل کرسکیں۔ مزید جانیے centerfortransforminghealthcare.org۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]