جیکسن اسکوائر ایوی ایشن نے تولوزے دفتر کھولنے کے لیے کرسٹوف ملین-روسیو کی شمولیت کا اعلان کر دیا

سان فرانسسکو، 8 اپریل 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جیکسن اسکوائر ایوی ایشن، ایل ایل سی اس امر کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتی ہے کہ اس نے تولوزے، فرانس میں ادارے کے دفتر کے قیام کے لیے کرسٹوف ملین-روسیو کو منتخب کر لیا ہے، اس دفتر کا زور نئے جہازوں کی تخلیق اور سرمایہ مارکیٹوں کی سرگرمیوں پر ہوگا۔ دنیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کمرشل ایئرکرافٹ لیسرز کی حیثیت سے جے ایس اے بدستور دنیا بھر کے کلیدی علاقوں میں دفاتر کے ذریعے اپنے کارپوریٹ پلیٹ فارم کو وسعت دے رہا ہے۔ کرسٹوف اپنے نئے عہدے میں روس، مشرق وسطی اور افریقہ میں مارکیٹنگ کی سعی اور ساتھ ساتھ جے ایس اے کی سرمایہ بڑھانے کی کوششوں پر بھی توجہ مرکوز رکھیں گے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110407/SF78908)

جیکسن اسکوائر کے صدر اور سی ای او رچ ولے نے کہا کہ “کرسٹوف جیکسن اسکوائر کی ٹیم میں ایک خوش آئند اضافہ ہیں، وہ ساخت گروں اور مالیاتی اداروں میں مختلف عہدوں کے وسیع ترین تجربے کو اپنے ساتھ لائیں گے، جس میں ایئربس کسٹمر فنانس میں گزارے گئے حالیہ عرصے میں ایئرلائنز اور لیسرز کی بڑی تعداد کے ساتھ رابطہ بھی شامل ہے۔ جیسا کہ ہم اپنے کاروبار کو بڑے پیمانے کو مستقل آگے پھیلا رہے ہیں، ان کی روابط کی وسیع ترین عالمی فہرست اور کامیاب سودوں کا زبردست ٹریک ریکارڈ ہمارے ادارے میں شاندار اضافہ ہوں گے۔ تولوزے میں کرسٹوف سے کام کروانا ہمارے لیے مزید فائدہ مند ہے، کیونکہ اب ہمارے دفاتر ایئربس اور بوئنگ دونوں کے مراکز میں موجود ہیں۔”

کرسٹوف نے ایئربس کسٹمر فنانس (تولوزے اور واشنگٹن، ڈی سی) سے جیکسن اسکوائر میں شمولیت اختیار کی ہے، وہ گزشتہ ادارے میں نئی سیلز مہمات کو سپورٹ کرنے والی ٹیم کو منظم کرتے اور قبل از فراہمی اور فراہمی کی سرمایہ کاری تک گاہکوں کی رسائی کی سہولیات دیتے تھے۔ ایئربس میں گزارے گئے وقت میں انہوں نے ذاتی طور پر تقریبا 60 ایئر لائنز اور لیسرز کے ساتھ سودے کیے جن میں دنیا کے ہر خطے میں فروخت اور مالیاتی انتقال کی وسیع رینج شامل ہے۔ ان کے گزشتہ تجربوں میں رولس-رائس کیپٹل (لندن، نیٹکسس (پیرس) اور سی ڈی سی-آئی ایکس آئی ایس (پیرس) شامل ہیں۔

ملین-روسیو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “صارفی مالیات میں 15 سال گزارنے کے بعد میں جے ایس اے کی جانب سے ایئرلائن صارفین کی بیڑے اور سرمائے کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں۔ میں جے ایس اے جیسے متعارف ادارے میں لیزنگ کمیونٹی میں شمولیت پر بہت پرجوش ہوں۔ یہ عہدہ مجھے نئی سیل/لیزبیکس کی تخلیق کے ساتھ ادارے کی یورپ اور مشرق وسطی میں سرمائے میں اضافے کی کوششوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کا موقع دیتا ہے۔ جے ایس اے کے کاروبار کی دونوں سمتوں کو بڑھانے میں مدد دینا میرے لیے بہت پرکشش تھا۔”

جیکسن اسکوائر ایوی ایشن ایک مکمل-سروس ایئرکرافٹ لیزنگ کمپنی ہے جو کا صدر دفتر سان فرانسسکو اور دیگر دفاتر سیاٹل، لندن، تولوزے، میامی اور بیونس آئرس میں واقع ہے جبکہ 2011ء کے اواخر میں ایشیا میں بھی ایک دفتر کھولا جائے گا۔ جے ایس اے اس وقت 60 سے زائد (ملکیتی اور منسلک) ہوائی جہازوں کے بيڑے کا حامل ہے جن کی مالیت 3 ارب ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔ انتظآمی ٹیم، جو پیگاسس ایوی ایشن اور اسکائی ہولڈنگ میں ایک ساتھ کام کر چکی ہے، صنعت کا کل 100 سے زائد سال کا تجربہ رکھتی ہے۔ رچرڈ ولی، ٹوبی برائٹ اور اسکاٹ ویز جیسے تجربہ کار ایئرکرافٹ لیزنگ افراد کی زیر قیادت ٹیم نے مجموعی طور پر 10 ارب ڈالرز سے زائد کے ہوائی جہاز حاصل ، 400 سے زائد خریدے اور/یا ری مارکیٹڈ کیے ہیں، اور یورپ، ایشیا اور شمالی امریکہ میں 30 سے زائد کمرشل لینڈرز اور سرمایہ کاری بینکوں کے ساتھ تعلقات قائم کر چکے ہیں۔
www.jacksonsquareaviation.com

رابطہ:
جیکسن اسکوائر ایوی ایشن، ایل ایل سی،
+1-415-821-8300،
info@jacksonsquareaviation.com

ذریعہ: جیکسن اسکوائر ایوی ایشن، ایل ایل سی

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *