Breaking News

جی ایچ کے ہولڈنگز لمیٹڈ کے حصول کے لیے آئی سی ایف انٹرنیشنل کی پیشکش

AsiaNet 48194

فیئرفیکس، ورجینیا، 2 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

–        آئی سی ایف کا کاروبار شمالی امریکہ سے باہر دوگنا ہو جائے گا

–        جی ایچ کے یورپ اور ایشیا میں حکومتوں اور مارکیٹوں کے کمرشل صارفین کو مکمل خدمات فراہم کرے گا

–        مالی سودے سے 2012ء میں خاصی آمدنی حاصل کرنے کی توقع

–        آئی سی ایف نے اپنی ابتدائی 2012ء ہدایت کو بڑھا دیا

حکومتی اور کمرشل صارفین کے لیے مشاورتی سروسز اور ٹیکنالوجی حل فراہم کرنے والے معروف ادارے آئی سی ایف انٹرنیشنل (نیس ڈیک: ICFI) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ جی ایچ کے ہولڈنگز لمیٹڈ (جی ایچ کے) کے تمام حصص حاصل کرنے کے لیے ایک نقد پیشکش کر رہا ہے۔ لندن میں قائم صدر دفاتر کا حامل جی ایچ ایک کثیر الشعبہ جاتی مشاورتی ادارہ ہے جو حکومتی و کمرشل صارفین کو ماحولیات، روزگار، صحت، تعلیم و تربیت، نقل و حمل، سماجی پالیسی، کاروبار اور اقتصادی ترقی پر خدمات فراہم کر رہا ہے۔ یہ مالی سودا 2012ء کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک مکمل ہونا ممکن ہے۔

1973ء میں قائم ہونے والے جی ایچ کے کے 150 ملازمین تحقیق و ارتقا، مالیاتی و اثرات کے جائزے، اور پروگرام مینجمنٹ میں اپنے ایشیا میں موجود چار اور یورپ میں پانچ دفاتر کے ذریعے اعلیٰ معیار کی مشاورتی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ 2011ء کے لیے جی ایچ کیو کے لیے تقریباً 30 ملین امریکی ڈالرز کی آمدنی حاصل کرنا متوقع ہے۔ اس سودے سے 2012ء میں خاصی آمدنی حاصل کرنے کی توقع ہے۔

آئی سی ایف انٹرنیشنل کے چیئرمین اور سی ای او سدھکر کیسون نے کہا کہ “جی ایچ کے آئی سی ایف کے لیے حکمت عملی کے اعتبار سے زبردست جوڑ ہے، جو ہماری کلیدی مارکیٹوں کے بارے میں عمیق معلومات رکھنے والے کثیر الشعبہ جاتی، انتہائی تعلیم یافتہ،اور متحرک ملازمین ساتھ لا رہا ہے۔ یہ ملاپ مکمل سروسز کے ساتھ ہماری یورپی موجودگی کو مزید مستحکم کرے گا اور آگے بڑھنے کی بے پناہ صلاحیت رکھنے والی ایشیائی مارکیٹوں میں آئی سی ایف کے لیے لازمی مقدار تخلیق کرے گا۔ ہم پہلے ہی مل کر ایک منصوبہ حاصل کر چکے ہیں اور مشترکہ طور پر دیگر پر تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم آئی سی ایف کے ایشیا اور یورپ مشاورتی و نفاذی کاروبار کو بڑے پیمانے پر پھیلانے کے لیے مشترکہ منصوبے کے تحت کام کر سکیں گے۔”

جناب کیسون نے مزید کہا کہ “یہ مالی سودا آئی سی ایف کے امریکی ٹریک ریکارڈ کو یورپ اور ایشیا میں آزمانے کی ہماری حکمت عملی کا ایک اہم عنصر ہے۔ آئی سی ایف کے ایگزیکٹو نائب صدر جین ٹاؤن اینڈ اس حصول کی تکمیل پر لندن منتقل کیے جائیں گے تاکہ جی ایچ کے کے انضمام کی نگرانی اور ہمارے یورپ اور ایشیا کے کاروبار میں ہونے والی پیشرفت کی قیادت کر سکیں۔”

جی ایچ کے چیف ایگزیکٹو پال ہیرس نے کہا کہ “ہم آئی سی ایف میں شمولیت کے امکانات پر بہت خوش ہیں، جو ہمیں پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے کہ کلیدی مسائل پر اپنے صارفین پر کہیں زیادہ مثبت اثر ڈالیں، ساتھ ساتھ اپنے ملازمین کے لیے بہتر مواقع فراہم کریں۔ دونوں ادارے اپنے کاروباری شعبوں میں مستحکم اور کامیاب ٹریک ریکارڈ کے ساتھ تسلیم شدہ رہنما ہیں۔”

جی ایچ کے کا آئی سی ایف کے ساتھ ملاپ متعدد سمتوں میں قدر تخلیق کرے گا:

–        یورپ میں آئی سی ایف کی موجودگی میں اضافہ کرے گا۔ جی ایچ کے یورپ میں مکمل خدمات کی وسیع نقوش فراہم کرتا ہے، جن میں برطانیہ اور برسلز  میں یورپی کمیشن (EC)، اور پولینڈ میں ایک دفتر کے ساتھ بڑے پیمانے پر موجودگی شامل ہے۔ یہ ماحولیات، ملازمت، صحت، تعلیم و تربیت، نقل وحمل، سماجی پالیس، کاروباری و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں پیشرفت کی سہولت دے گی۔

–        آئی سی ایف کے ایشیائی کاروبار میں اضافہ فراہم کرے گا۔ مشترکہ ادارہ بیجنگ، ہانگ کانگ، سنگاپور، بینکاک، منیلیا اور نئی دہلی میں دفاتر اور زبردست موجودگی کا حامل ہوگا۔ یہ ماحولیات، صحت، تعلیم، اقتصادی ترقی، توانئی اور نقل و حمل کے شعبہ جات میں کلیدی صارفین کے قریبی ترین مقامات سے خدمات فراہم کرنے کے لیے بہتر حجم اور وسعت کا فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

–        یورپ اور ایشیا میں مشاورتی صلاحیتوں میں گہرائی پیدا کرے گا۔ مشترکہ ادارہ جی ایچ کے مشاورتی خدمات کو نفاذ کے علاقوں میں پھیلانے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہوگا۔ یہ وسعت موجودہ صارفی تعلقات کو بڑھائے گی اور صحت، توانائی، نقل و حمل اور ترقیات کے شعبوں میں نئے صارفین کے لیے مکمل خدمات کے آپشن فراہم کرے گا۔

نظر ثانی شدہ 2012ء آمدنی ہدایت

جی ایچ کے کے مجوزہ اور آئرن ورکس کنسلٹنگ کے حالیہ حصول کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آئی سی ایف 2012ء آمدنی کے لیے اپنے ابتدائی ہدایت کو 1.0 ارب ڈالرز سے 1.04 ارب ڈالرز تک بڑھا رہا ہے جو پہلے 910 ملین ڈالرز سے 940 ملین ڈالرز کی رینج میں تھی اور اپنے متوقع EBITDA مارجن کو ابتدائی9 سے 10 فیصد رینج سے بڑھا کر  9.5 سے 10.5 فیصد تک بڑھا رہا ہے۔ آئی سی ایف 2012ء آمدنی فی حصص رہنمائی تب فراہم کرے گا جب وہ 29 فروری 2012ء بروز بدھ مارکیٹ بند ہونے پر اپنے چوتھی سہ ماہی اور مکمل سال 2011ء نتائج جاری کرے گا ۔

آئی سی ایف انٹرنیشنل کے بارے میں

آئی سی ایف انٹرنیشنل (نیس ڈیک: ICFI) توانائی، ماحولیات اور نقل و حمل؛ صحت، تعلیم، اور سماجی پروگراموں؛ مادر وطن کی حفاظت اور دفاعی مارکیٹوں کے لیے پیشہ ورانہ خدمات اور ٹیکنالوجی حل فراہم کرنے کے لیے حکومتی و کمرشل صارفین کے ساتھ شراکت داریاں رکھتا ہے۔ ادارہ تحقیق و تجزیے سے لے کر نفاذ اور بہتری تک پروگرام کے پورے حیاتی چکر میں زبردست نتائج پیدا کرنے کے لیے صنعتی تجربوں اور جدید علم البیان کے ساتھ کام کرنے کو جذبے کو ملاتا ہے۔ 1969ء میں اپنے آغاز سے آئی سی ایف تمام سطحوں پر حکومتوں، بڑی کارپوریشنز اور کثیر السطحی اداروں  کی مدد کر رہا ہے۔ 4 ہزار سے زائد ملازمین ان صارفین کو عالمی سطح پر خدمات فراہم کرتے ہیں۔ آئی سی ایف کی ویب سائٹ http://www.icfi.com ہے۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات کے بارے میں تنبیہ

ایسے بیانات جو تاریخی حقائق نہیں ہیں اور معلوم و نامعلوم خطرات و غیر یقینی کیفیات کے حامل ہوں “مستقبل کے حوالے سے بیانات” کہلاتے ہیں جیسا کہ 1995ء کے پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ میں بیان کیے گئے ہیں۔ ایسے بیانات مستقبل کے نتائج منصوبوں، کاموں اور امکانات کے حوالے سے ہماری موجودہ توقعات سے متعلق ہو سکتے ہیں اور ان میں متعدد خطرات درپیش ہو سکتے ہیں، بشمول امریکی وفاقی حکومتی اداروں کے ساتھ ہمارے معاہدوں پر انحصار؛ اور کاروباروں کے حصول اور انہیں کامیابی سے تکمیل تک پہنچانے کی ہماری صلاحیت۔ دیگر عناصر جو ہمارے حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ نتائج سے مختلف کر سکتے ہیں “سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں پیش کردہ ہماری سیکورٹی فائلز کے حصے “رسک فیکٹرز” میں موجود ہیں۔ گو کہ آئی سی ایف کی توقعات ایسی ہیں جن کے بارے میں انتظامیہ یقین رکھتی ہے کہ یہ معقول مفروضوں پر مبنی ہیں، تاہم وہ یقین نہیں کروا سکتی کہ دستاویز میں پیش کردہ توقعات حاصل کی جا سکتی ہیں کیونکہ خطرات و غیر یقینی کیفیات کی وجہ سے پیش بینی کرنا مشکل ہے اور ان میں سے کئی آئی سی ایف کے قابو سے باہر ہیں۔ ایسے خطرات و غیر یقینی کیفیات میں میں شامل ہیں کہ جی ایچ کے اور آئرن ورکس کے سودے سے متوقع فوائد کا یقینی اندازہ نہ لگایا جا سکے، سودے کے امکانات مکمل نہ ہو سکے اور مجوزہ سودے کے حوالے سے دیگرخطرات شامل ہیں۔  یہاں پیش کردہ مستقبل کے حوالے سے بیانات صرف اشاعت کی تاریخ تک کا احاطہ کرتے ہیں، اور ہم بالخصوص ان بیانات کو مستقبل میں اپ ڈیٹ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتے۔

رابطہ:

ڈاکٹر ڈوگلس بیک

آئی سی ایف انٹرنیشنل

+1-703-934-3820

لائن مورگین/بیٹسی بروڈ

ایم بی ایس ویلیو پارٹنرز

+1-212-750-5800

ذریعہ: آئی سی ایف انٹرنیشنل

Check Also

Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties

Karachi, Deputy Head of Mission from the Embassy of Mongolia Lkhanaajav Munkhtushig expressed eagerness to bolster trade and investment relations with the business community of Karachi through heightened exchange of business delegations between the tw...

The post Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *