دنیا کا جدید ترین چاقو این سنک لیئر کامیاب

AsiaNet 45695

لندن،01  اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

–        کارڈشارپ (ر) –کریڈٹ کارڈ کے حجم کا جیبی چاقو – نے اپنے معروف حریف چاقوؤں کو دنیا بھر میں پیچھے چھوڑ دیا۔

پہلے فولڈنگ چاقو، جو تقریباً 2 ہزار سالوں سے موجودہیں،  کے بعد جیبی چاقوؤں میں پہلی حقیقی جدت کارڈشارپ (ر) نے آج کے سویس آرمیقلمی چاقو کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/iainsinclairdesign/50532/

کارڈشارپ (ر) ایک زیادہ پتلا، ہلکا اور اپنے سرجیکل اسٹین لیس اسٹیل بلیڈ کی وجہ سے زیادہ تیز ہے۔ بالکل اس طرح یہ اعداد و شمار بھی تیز ہیں کہ عروج کے وقتوں میں ہر منٹ میں ایک سے زائد چاقو بک رہا ہے۔

تین عمدہ فولڈنگ آپریشنز کارڈشارپ (ر) کو کریڈٹ کارڈ کے حجم سے چند لمحوں میں ایک ہائی-ٹیک اوریگامی کارآمد چاقو میں تبدیل کر دیتے ہیں – دلچسپ وڈیو ملاحظہ کیجیے [http://www.youtube.com/watch?v=XuhBPWmGf0c&feature=email ]

این سنک لیئر کا ایجاد کردہ کارڈشارپ (ر) کو درحقیقت ایک کم وزن کے جراحی چاقو کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا جسے باآسانی اِدھر سے اُدھر لے جایا جا سکے (ابتدائی طبی امداد اور بچاؤ کٹ کے لیے موزوں) اور ہسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز کی جانب سے اور دنیا بھر میں نیم طبی عملے اور امدادی کارکنان کے لیے محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے میں آسان ہو(اور مہنگے اور ضرر رساں تیز دھار آلوں کے کنٹینرز کی ضرورت کے جس میں بلیڈ کی دھار کو بند کرتے ہوئے ڈھانپ دیا جاتا ہے۔)

عام مارکیٹ کے صارفی ورژن کا اجراء دراصل دسمبر 2010ء میں کیا گیا تھا اور اس نے بہت جلد پرزوں، آؤٹ ڈور، کھانے پکانے، باغبانی، فنون اور دیگر شعبہ جات کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی (حقیقی یوٹیوب پروموشن وڈیو 500 ہزار مرتبہ دیکھی گی)۔

کارڈشارپ (ر) کاریگری کا ایک عمدہ نمونہ ہے – ایک اچھوتا خیال جو  آپ کے بٹوے یا کٹ بیگ میں با آسانی سما جائے (ایک کریڈٹ کارڈ کے حجم کا)۔

کارڈشارپ (ر) دنیا بھر میں شپ کیا جا رہا ہے اور iainsinclair.com [http://www.iainsinclair.com ] ویب سائٹ پر 25 امریکی ڈالرز کی قیمت میں دستیاب ہے [قیمت میں انتہائی پتلا ایک گفٹ بکس پیک بھی شامل ہے ]- دیکھئے ان بکسنگ کی وڈیو [http://www.youtube.com/watch?v=k-hpKvf5Uik ]

کارڈشارپ (ر) باورچیوں کے لیے ایک زبردست چاقو ہے۔ اس کا پھل تیز، طویل اور پتلا ہے جو ڈبل روٹی تک کو کاٹ سکتا ہے اور ٹماٹر، کھیرے، لہسن اور دیگر جیسی سبزیوں کے تیزی سے انتہائی پتلے ٹکڑے کرنے کے لیے بہت کارآمد ہے۔ کیمپنگ اور مہمات میں استعمال کے لیے موزوں کارڈشارپ بیرونی سفر/بقا کا ضروری و اہم اوزار ہے۔ اس کا واٹر پروف ڈیزائن اسے دھونے سے آزاد کرتا ہے اور روایتی جیبی چاقوؤں کے مقابلے میں یہ زنگ آلود نہیں ہوتا –اور کیونکہ اس میں کوئی روایتی قبضہ نہیں ہے اس لیے یہ رگڑ سے بھی محفوظ ہے۔

ڈائریکٹر کرانٹ سنک لیئر کامیابی کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: “ہمیں جلد ہی معلوم ہوا کہ کارڈشارپ کا تجربہ کرنے والے 50 فیصد سے زائد افراد نے اسے پسند کیا اور اسے فوراً خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔ ابتداء میں ہم اسے جیمز بانڈ گیجٹ فیکٹر میں پیش کرنا چاہتے تھے لیکن جلد ہی پایا کہ بیشتر صارفین اس اوزار کے اعلیٰ فوائد کو سمجھتے ہیں۔”

فوائد:

کارڈشارپ (ر) کی بے مثال جراحی بلیڈ ٹیکنالوجی ایک اضافی لمبا 65 م م کا اسٹین لیس اسٹیل کاٹنے والی دھار کا حامل ہے جو طویل المیعاد زنگ سے آزاد  تیزی فراہم کرتی ہے (روایتی کارآمد چاقوں کے پھل محض 25 م م طویل ہوتے ہیں)۔

کارڈشارپ (ر) صرف 13 گرام وزنی ہے (عام اسٹین لے طرز کے کارآمد چاقو 150 گرام کے، لیدر مین کا اسی حجم کا چاقو 85 گرام، اور سب سے چھوٹا وکٹرونکس سوئس آرمی جیبی چاقو 23 گرام وزنی ہوتا ہے)۔

کم وزن نقل و حمل اور محفوظ رکھنےمیں آسانی کے ساتھ ساتھ کاربن اثرات میں کمی کا بھی سبب ہے۔

کارڈشارپ (ر) ایک پہلے سے موجود ایک محفوظ نیام پیش کرتا ہے جو بلیڈ سے علیحدہ نہیں کی جا سکتی۔ محفوظ نیام اسے کند ہونے سے بچانے میں بھی مددگار ہوتی ہے روایتی چاقو باورچی خانوں کی درازوں اور برتن دھونے کی جگہ پر ٹکرانے کے باعث آسانی سے اپنی تیزی کھو بیٹھتے ہیں۔

چاقو کو کھلی پوزیشن میں رکھنے کے بعد ایک نفیس قبضہ نمودار ہوتا ہے جو ہاتھ کو 2.6 انچ (66 م م) طویل بلیڈ پر ہاتھ پھسلنے سے محفوظ کرتا ہے۔

نیا بچوں سے محفوظ رکھنے کا لاک میکنزم چاقو کو محفوظ بناتا ہے تاکہ یہ استعمال کے وقت اور بند کرنے کے بعد بھی محفوظ رہے (کھلی ہوئی صورت میں بلیڈ مقفل ہو جاتا ہے اور اس میں کسی قسم کا ارتعاش پیدا نہیں ہوتا، جو درست ترین کٹائی کی سہولت دیتا ہے)۔

دستےکے لیے پولی پروپلین کو منتخب کیا گیا ہے کیونکہ پولیمر کا بے مثال مالیکیولر ڈھانچہ قبضے کے ٹوٹے بغیر ان گنت مرتبہ موڑنا ممکن بناتا ہے اور یوں یہ خصوصیت زندگی بھر کی ضمانت دیتی ہے۔

پروڈکٹ کی خصوصیات: 85.6 x 2.2 م م (کریڈٹ کارڈ کے جتنا حجم)

ہدایات برائے مدیران – ہائی ریزولیوشن تصاویر/وڈیو فلکر کے ذریعے ڈاؤنلوڈ کریں [http://www.flickr.com/photos/65697476@N04 ]

این سنک لیئر ڈیزائن کے بارے میں

1964ء میں این سنک لیئر کی جانب سے بنایا گیا این سنک لیئر ڈیزائن ایک ڈیزائن ہاؤس ہے جو عالمی مارکیٹوں کے لیے انتہائی جدید صارفی مصنوعات ڈیزائن اور تیار کرتا ہے، جس کے لیے وہ خصوصی ڈیزائنرز اور انجینئرز کی اپنی ٹیم استعمال کر رہا ہے۔

ٹیم کو ہدایات این سنک لیئر اورگرانٹ سنک لیئر دیتے ہیں۔

اعلیٰ ترین معیار اور جدت طرازی پر یقین رکھنے والی این سنک لیئر ٹیم نے دنیا کی کئی پہلی مرتبہ بنائی گئی مصنوعات متعارف کروائی ہیں: لائٹ بلیڈ (1987ء کا دنیا کا پہلا انتہائی پتلا فلیش لائٹ)، فلیش کارڈ (کروڑوں کی تعداد میں بکنے والا 1993ء کا انتہائی پتلا فلیش لائٹ)، اسمارٹ لائٹ (1988ء کا پہلا اسمارٹ فلیش لائٹ) اور ایون (1997ء میں متعارف کروائی گئی پہلا سفید ایل ای ڈی اور کریڈٹ کارڈ کے حجم کا فلیش لائٹ)۔ ادارہ کے ڈیزاغنز متعدد عجائب گھروں کی مستقل کلیکشن میں موجود ہیں، جس میں شامل ہیں:

نیو یارک کا میوزیم آف ماڈرن آرٹ [http://moma.org ]اور سائنس میوزیم آف لندن [http://www.sciencemuseum.org.uk ]۔

پریس روابط:

‘این سنک لیئر کا کارڈشارپ جیبی چاقوؤں کے لیے وہی کچھ کر رہا ہے جو میک بک ایئر لیپ ٹاپس کے لیے کر رہی ہے’ – instash.com

[http://www.instash.com/iain-sinclair-cardsharp-utility-knife ]

‘یہ ایک چاقو نہیں ہے، یہ ایک چاقو ہے!! بڑے بلیڈ کے ساتھ کریڈٹ کارڈ ‘ – inventorspot.com

[http://inventorspot.com/articles/thats_not_knife_knife_swissarmystyle_credit_card_multitool_big_b ]

‘گیجٹ شائقین کے لیے رواں سال کی “لازمی” فہرست’ – mobilemag.com

[http://www.mobilemag.com/2010/12/20/cardsharp-the-credit-card-that-transforms-into-a-knife ]

‘کارڈشارپ کتنا پتلا ہے؟ آپ کی میک بک ایئر سے بھی پتلا، بلاشبہ’ – geek.com

[http://www.geek.com/articles/gadgets/credit-card-sized-knife-will-take-care-of-pickpockets-once-and-for-all-20101222 ]

‘گرامر-نازیوں کے لیے ایک تہہ ہونے والا چاقو’ – wired.com

[http://www.wired.com/gadgetlab/2010/12/cardsharp-a-folding-knife-for-grammar-nazis ]

‘سویس آرمی قلمی چاقو اس کریڈٹ کارڈ بلیڈ کے سامنے کچھ بھی نہیں’ – dvice.com

[http://dvice.com/archives/2010/12/swiss-army-knif-2.php ]

‘جب آپ کو اپنے بٹوے میں ایک بلیڈ رکھ کر کرنے کی ضرورت ہو، اور وہ بھی انداز کے ساتھ، این سنک لیئر سامنے آتے ہیں اور یہ شاندار چھوٹی خوبصورت چیز ڈیزائن کرتے ہیں’ – walyou.com

[http://walyou.com/cardsharp-pocketknife ]

‘آپ کو جب بھی خود کو جیمز بانڈ جیسا بننے کی خواہش ہو، تو آپ کو این سنک لیئر کے ‘کارڈشارپ’ کی ضرورت ہے’ – trendhunter.com

[http://www.trendhunter.com/trends/iain-sinclair-cardsharp ]

‘شاندار انداز میں ڈیزائن کیا گیا چاقو جو ہر اس جگہ فٹ ہو سکتا ہے جہاں آپ کا کریڈٹ کارڈ جگہ پا سکتا ہے’ – novoparatus.com

[http://www.novoparatus.com/2010/12/28/iain-sinclair-cardsharp-knife ]

‘عجیب بات لگتی ہے، لیکن میں مچھلی کا شکار کرنے جا رہا ہوں۔ اگر آپ اچھی مصنوعات کے ڈیزائن کو چاہتے ہیں تو کارڈشارپ آپ کے لیے بھی ہے۔ سخت ڈیزائن کے چاہنے والوں کو خوبصورت کارڈشارپ کی ضرورت ہے’ – getaddictedto.com

[http://www.getaddictedto.com/cardsharp-utility-knife ]

‘آپ کو نہیں معلوم ہوگا کہ کب آپ کو ایک چاقو کی ضرورت پڑتی ہے، کیا آپ کو معلوم ہے؟ اگر آپ مسلسل فضائی سفر کرنے والے ہیں، مذاکرات کار یا خفیہ ایجنٹ ہیں جو کئی خطرات کا سامنا کرتے ہیں، تو اس بات کے امکانات ہمیشہ رہتے ہیں کہ ایک روز آپ کے بٹوے میں چاقو ہونا چاہیے’ thecoolgadgets.com

[http://thecoolgadgets.com/cardsharp-ian-sinclairs-folding-security-knife-credit-card-size ]

ذریعہ: این سنک لیئر ڈیزائن لمیٹڈ

Check Also

Sindh govt committed to eradicate malnutrition: CM Murad

Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah has said provincial government is committed to eradicate malnutrition to safeguard the future of children. Speaking at a workshop in Karachi today, he said Sindh government is dedicated to overcome stunting r...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *