Breaking News

سیراوژن نے معروف ماہر ماحولیات جوناتھن پوریٹ کی تقرری کا اعلان کر دیا

AsiaNet 44261

ملٹن کائنز، انگلستان،18 اپریل / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

کم – توانائی روشنی کی ٹیکنالوجی میں معروف ادارے سیراوژن نے جوناتھن پوریٹ کی بطور ماحولیاتی مشیر تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانیہ کے سب سے ممتاز ماحولیات کے ماہرین میں سے ایک جناب پوریٹ مجلس منتظمین کو عالمی اور علاقائی ماحولیاتی مشکلات اور مواقع پر صلاح مشورہ دیں گے۔

سیراوژن کی ایجاد کردہ ہائی ایفی شیئنسی پلازما (ایچ ای پی) ٹیکنالوجی آج روشنیوں کے بازار میں کم ترین توانائی سے زیادہ – روشنی کا حصول فراہم کرتی ہے۔

سیراوژن چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم رائینولڈز نے کہا کہ “میں جوناتھن کو سیراوژن میں خوش آمدید کہنے پر بہت مسرور ہوں جیساکہ زیادہ سے زیادہ ادارے ماحولیاتی مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے ہمارے کم – توانائی روشنی کے حلوں کی جانب رخ کر رہے ہیں۔ اپنی مہارت اور قابل ذکر تجربہ  کے ساتھ  جوناتھن اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم عالمی ماحولیاتی رجحانات اور معاملات کے برابر رکھ سکیں۔”

جناب پوریٹ نے کہا کہ “سیرا وژن کے ساتھ شامل ہونا میرے لیے بہت ولولہ انگیز ہے۔ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ تمام ادارے حقیقی طور پر اپنی توانائی کے استعمال میں کمی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ سیرا وژن کی ٹیکنالوجی صارفین اور استعمال کنندگان کو اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے قابل بناتی ہے اور اسی اثناء میں بہتر روشنی کا  فائدہ پہنچاتی ہے۔ میں مستقبل میں ٹم رائنولڈز اور ان کے رفقاء کے ساتھ ان کے ماحولیاتی منصوبے اور ماحول دوست سند اعتبار کی ترقی میں کام کرنے کی جانب دیکھ رہا ہوں۔”

مدیران کا پس منظر

سیرا وژن لمیٹڈ نجی برطانوی ادارے ہے جو ہائی ایفی شیئنسی پلازما (ایچ ای پی)ٹیکنالوجی  کی تیاری میں دنیا کی رہنمائی کررہا ہے۔ روایتی روشنی، فلوریسینٹ اور ایل ای ڈی روشنی ٹیکنالوجیز سے ایک بالکل مختلف ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے الیکٹروڈ کے بغیر ایچ ای پی روشنیاں زیادہ توانائی والی ایپلی کیشز کے لیے متعدد اہم فوائد پیش کرتی ہیں۔

انقلابی نئی ٹیکنالوجی کی تنصیب نے توانائی اور کاربن ڈائی آکسائڈ میں 50 فیصد سے زائد کی بچت کو ظاہر کیا۔ طویل معیاد،زیادہ روشنی جمع کرنے کی مہارت، جھٹکے کا تیز وقت، اور روشنی زائل کرنے کے لینیئر نظام کے ذریعے اضافی توانائی کی بچت  کے مزید  فائدے کے ساتھ ادارے کی ٹیکنالوجی کاروباری ایپلی کیشز کی وسیع صف میں پسندیدہ روشنی بن گئی ہے۔

توانائی کی 100 واٹ سے 5 ہزار واٹ رینج کے ساتھ سیراوژن کی ایچ ای پی ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز بشمول صنعتی، کاروباری، سہولت اور سڑکوں پر ہونے والی روشنی، اسٹوڈیو روشنی اور فائبر آپٹک تنصیبات کے لیے موزوں ہے۔

فورم فار دا فیوچر کے بانی ڈائریکٹر جوناتھن پوریٹ ماحولیاتی ترقی پر ایک ممتاز مصنف، ناشر اور مبصر ہیں۔ وہ پہلے 1980ء میں فرینڈز آف دا ارتھ کے ڈائریکٹر تھے اور پائیدار ترقی کمیشن کے ابتدائی چیئر تھے جس سے وہ 2009ء میں دستبردار ہوئے۔ وہ ماحولیات کے معاملات پر متعدد اداروں اور انجمنوں کے مشیر اور ویسیکس واٹر اور ولموٹ ڈیکسون کے غیر – انتظامی ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب سرمایہ داری: گر عالمی امور کے طور پر تحریر کی۔

اس اعلامیہ کے ساتھ منسلک تصاویر ملاحظہ فرمائیں

http://www.ceravision.com/page/press-images

سیراوژن کے بارے میں مزید معلومات کے لیےدیکھیں http://www.ceravision.com

ذریعہ: سیراوژن لمیٹڈ

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے کیتھرائن ویٹی سے   فون +44(0)7775-794-848 یا ای میل katharine.witty@ceravision.co.uk پر رابطہ کریں۔

Check Also

Flag hoisting ceremony held in Kohala

A flag hoisting ceremony was held at Kohala, the entry point of Azad Jammu and Kashmir. Flags of Pakistan and Azad Kashmir were hoisted. Representatives of civil administration, Pakistan Army, police, civil society and media attended the ceremony. ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *