سی پی ایچ آئی کی فارما کوالٹی بائے ڈیزائن QbD) 2012ء) کانفرنس

احمد آباد، بھارت، 13 اگست 2012ء/پی آرنیوزوائر–

24 تا 26 ستمبر 2012ء، گجرات، بھارت

سی پی ایچ آئی کانفرنسز آپ کے لیے ایک دو روزہ تکنیکی کانفرنس، فارما کیو بی ڈی 2012ء، لایا ہے جو 24 سے 25 ستمبر کو احمد آباد، بھارت میں منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب میں 26 ستمبر کو ہونے والی ایک خصوصی ورکشاپ بھی شامل ہے تاکہ اسٹیٹ-ایز کی جانب سے ڈیزائن-ایکسپرٹ سافٹویئر کے استعمال پر ڈی او ای کے براہ راست مظاہرے سے فائدہ اٹھانا بھی شامل ہے۔

معروف ادویات ساز اداروں کے کوالٹی اور آر اینڈ ڈی سربراہان سہ روزہ تقریب میں اپنی شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں، جن میں ڈاکٹر بھوپندر سنگھ بھوپ، پروفیسر (فارماسیوٹکس اینڈ بایوفارماسیوٹکس)، یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز، پنجاب یونیورسٹی، سندیپ تیواری، ریجنل ٹیکنیکل مینیجر، جنوبی ایشیا، کلرکون، دنیش کمار، سربراہ اینالٹیکل ڈیولپمنٹ، الکیم لیبارٹریز، کرشن کے وینکٹش، سینئر ڈائریکٹرو سربراہ، پروسیس انجینئرنگ-فارمولیشنز، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز اور دیگر شامل ہیں۔

اس تقریب کی توجہ صرف صنعتی کیس اسٹڈیز پر نہیں بلکہ یہ ادویات ساز اداروں کو مصنوعات کے حیاتی چکر میں نفاذ کے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ایک اصولی طریقہ شامل کرنے کر کے کیو بی ڈی کے لیے تیاری پکڑنے میں مدد دینے پر بھی مرکوز ہوگی۔

لازم شرکت تکنیکی ورکشاپ آپ کو بنیادی شماریات اور کوالٹی بائے ڈیزائن کے بارے میں ڈیزائن آف ایکسپیریمنٹس (DOE) کا اجمالی جائزہ لینے میں مدد دے گی۔ ایجنڈہ خصوصی طور پر ادویات ساز اداروں میں کام کرنے والے سائنسدانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ ساتھ ادویات سازی میں تحقیق، پیشرفت، ٹیکنالوجی کی منتقلی یا کمرشلائزیشن کے لیے اپنی بیشتر کوششیں لگا دینے والے اداروں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ خصوصی ایک روزہ ورکشاپ میں اسکریننگ اور کریکٹرائزیشن کے لیے فریکشنل فیکٹوریل ڈیزائنز کے استعمال کو تلاش کریں۔

دیکھئے کہ رسپانس سرفیس ڈیزائن کے ذریعے بہترین کارکردگی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے اور اپنی آپریٹنگ ونڈو اور “ڈیزائن اسپیس” کے تعین کے لیے وقفوں کو استعمال کرنا سیکھیں ۔

مکمل پروگرام دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.pharma-qbd.com/ahmedabad/pr۔

سی پی ایچ ایل انڈيا ایک یو بی ایم برانڈ اور بھارتی ادویات سازی کی صنعت کے لیے سب سے بڑا اور اہم ترین مقام ہے۔ ہر سال سی پی ایچ آئی تقریباً 850 نمائش کنندگان اور 30 ہزار مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتا ہے اور ہمیں بھارتی ادویات سازی کی صنعت میں تمام کلیدی فیصلہ سازوں تک بے مثال رسائی دیتا ہے۔

یو بی ایم دنیا میں دوسرے سب سے بڑے آزاد نمائش منتظم یو بی ایم پی ایل سی کا ماتحت ادارہ ہے۔ یہ بھارت میں سب سے بڑا نمائش منتظم ہے، جو ملک بھر میں مختلف مقامات پر26 نمائشوں کا ذمہ دار ہے۔ ادارہ بھارت بھر میں کانفرنس پروگراموں کے انتظامات اور تجارتی جرنلز اور جرائد کی اشاعت میں شامل ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.ubmindia.in۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

محترمہ آسان بانو

کسٹمر سروسز ایگزیکٹو

سی پی ایچ آئی کانفرنسز

+91(022)4046-1466

conferences-india@ubm.com

ذریعہ: سی پی ایچ آئی کانفرنسز انڈیا

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *