Breaking News

عالمی رہنماؤں کی جانب سے مستقبل کے شہروں کے لیے محفوظ پانی میں ماحول دوست سرمایہ کاری کے ساتھ ورلڈ واٹر ویک کا آغاز

Asianet 45996

اسٹاک ہوم، سویڈن، 22 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اسٹاک ہوم میں 2011ء ورلڈ واٹر ویک (عالمی ہفتہ آب) کے افتتاحی سیشن میں جمع ہونے والے عالمی رہنماؤں نے تیزی سے شہروں میں تبدیل ہوتی دنیا میں خوراک، توانائی اور پانی کی قلت کے خطرات کو مزید بڑھنے سے روکنے اور قحط، سیلاب اور آلودگی سے محفوظ رہنے کے لیے آفات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والے بنیادی ڈھانچے اور بہتر آبی انتظام میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

پریس کٹ، پس منظر کے اعداد و شمار، تصاویر اور وڈیو کے لیے دیکھئے: http://www.worldwaterweek.org/media

2050ء تک شہروں میں رہنے والی آبادی دنیا کی کل آبادی کے 80 فیصد تک پہنچ جانے کی توقع  ہے۔ یہ بیشتر اضافہ ایسے علاقے کے ارد گرد ہوگا جو آبی قلت اور تباہ کن سیلابوں دونوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔

واٹر ویک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹیٹیوٹ (SIWI) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آندرس بارنتل نے خبردار کیا کہ “ہم دنیا بھر کے کئی شہروں میں  فراہمی و نکاسی آب کی جنگ ہارنے کے خطرے سے دوچار ہیں، اور یہ ایسی لڑائی ہے جس میں شکست کی ہمارے پاس کوئی گنجائش نہیں۔”

ہفتے کے دوران شریک ماہرین شہروں، زراعت، صنعت، توانائی کی سہولیات اور گھروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے محدود آبی وسائل کو استعمال کرنے کے بہتر آپشنز کو تلاش کریں گے۔

جناب بارنتل نے مزید کہا کہ “شہر عظیم مالیاتی فوائد اور پانی اور فضلے کے اضافہ شدہ از سر نو استعمال کے لیے، اور پانی اور توانائی کے مزید موثر استعمال کے لیے، بنیادی ڈھانچے کی موثر ترقی کے شاندار مواقع فراہم کرتے ہیں۔ “

سویڈن کی وزير برائے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون گونیلا کرالسن نے زور دیا کہ “ترقی کے لیے صاف پانی اور نکاسی آب کی فراہمی تک رسائی میں اضافہ اہم محرک قوت ہے۔ عملدرآمد نہ کرنے کا نقصان بہتر عملکاری، ماحول دوست پانی کے وسائل کے انتظام پر آنے وال ےاخراجات سے کہیں زیادہ ہے۔”

ہفتے کے دوران سویڈن کے بادشاہ عزت مآب شاہ کارل شانزدہم گستاف یونیورسٹی آف وسکونسن کے پروفیسر اسٹیفن آر کارپینٹر کو مشہور زمانہ اسٹاک ہوم واٹر پرائز پیش کریں گے جو ان کو جھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے مشہور کام پر دیا جائے گا۔ ہفتے کے دوران پیش کیے جانے والے دیگر انعامات میں اسٹاک ہوم جونیئر واٹر پرائز اور اسٹاک ہوم انڈسٹری واٹر پرائز شامل ہیں۔

اسٹاک ہوم میں ورلڈ واٹر ویک کے بارے میں

اسٹاک ہوم میں ورلڈ واٹر ویک دنیا کے آبی حوالے سے سنجیدہ ترین مسائل سے نمٹنے کے لیے سالانہ اجلاس ہے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹیٹیوٹ (SIWI) کی جانب سے منعقد کیا گیا اجلاس نئی سوچ اور حل ترتیب دینے کے لیے 2500 عالمی ماہرین، پیشہ ور، فیصلہ سازوں اور کاروباری جدت طرازوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

http://www.worldwaterweek.org

ذریعہ: اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹیٹیوٹ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *