Breaking News

مائیکروسافٹ اور فونے نے باہمی-لائسنسنگ معاہدے کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کرلیا

معاہدے کی تجدید نو صارفی سمعی-بصری مصنوعات کی ایک رینج کا احاطہ کرتی ہے

ریڈمنڈ، واشنگٹن اور اوساکا، جاپان، 27 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– بدھ کو مائیکروسافٹ کارپوریشن اور فونے الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ (“فونے الیکٹرک”) نے اعلان کیا کہ وہ صارفی سمعی-بصری مصنوعات کی ایک رینج کا احاطہ کرنے والے پیٹنٹ کراس-لائسنسنگ معاہدے کی تجدید نو کے ساتھ کامیابی شراکت داری کو مضبوط کر رہے ہیں۔

Microsoft company logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO

صدر مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ نک سائیہوگیوس نے کہا کہ “مائیکروسافٹ اور فونے الیکٹرک اپنے صارفین کے لیے بہتر تجربات بنانے کے لیے ایک دوسرے کی جدت طرازیوں سے فائدہ اٹھانا جاری رکھیں گے۔ یہ کراس-لائسنسنگ معاہدہ ایک آئی پی-رہنمامعیشت کے فوائد، مصنوعات کی انٹرآپریبلٹی کی حوصلہ افزائی اور اداروں کے درمیان تحقیق و ترقی کے فوائد کو تیز کرنے کی ایک اور مثال ہے۔

فونے الیکٹرک کے ملکیت دانش (آئی پی) لائسنسنگ کے افسر جوجی اوکادا نے کہا کہ “کراس-لائسنسنگ شراکت داریاں بہتر تعاون اور ٹیکنالوجی شیئرنگ کو مضبوط کرتی ہیں۔ ہم مائیکروسافٹ کے ساتھ کام جاری رکھنے میں مستقل قدر دیکھتے ہیں جو ہمارے تمام صارفین کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہے۔”

فونے الیکٹرک فونے اور فلپس، میگناووکس، ڈی ایکس براڈٹیک، ایمرسن، سانیو اور کوڈیک جیسے کئی دیگر برانڈز کے تحت دنیا کا معروف ساخت گر ہے۔

آئی پی لائسنسنگ سے مائیکروسافٹ کی وابستگی

یہ پیٹنٹ معاہدہ ایک صحت مند اور متحرک ٹیکنالوجی ماحول کو یقینی بنانے میں آئی پی کے اہم کردار کی ایک اور مثال ہے۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے دسمبر 2003ء میں اپنے آئی پی لائسنسنگ پروگرام کے بعد سے وہ 1,200 سے زیادہ لائسنسنگ معاہدے، بڑھتے ہوئے تعاون اور مختلف صنعتوں میں جدت طرازی میں داخل ہوچکا ہے۔ مائیکروسافٹ کے لائسنسنگ پروگرام کے بارے میں مزید معلومات http://www.microsoft.com/iplicensing پر دستیاب ہے۔

فونے الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

1961ء میں قائم شدہ اور اوساکا، جاپان میں صدر دفاتر رکھنے والا فونے الیکٹرک ٹوکیو سیکورٹیز ایکسچینج فرسٹ سیکشن (6839) میں ایل سی ڈی ٹی ویز، ڈی وی ڈیز/بلو-ریز اور متعلقہ مصنوعات، پرنٹرز اور انٹیناز بنانے والے معروف ادارے کی حیثیت سے مندرج ہے، جو فونے اور عالمی صارفی برقی مصنوعات کی مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے تحت جاری ہوتی ہیں۔ فونے الیکٹرک اہم اصل آلات بنانے والے (او ای ایم) اور فراہم کنندگان کی حیثیت سے بھی معروف ہے۔

فونے کی مصنوعات شمالی امریکا میں اس کے فروخت کرنے والے ماتحت اداروں فونے کارپوریشن اور پی اینڈ ایف یو ایس اے، وسطی/جنوبی امریکا میں پی اینڈ ایف میکسیکانا اور ایشیا بھر میں فونے سیلز و مارکیٹنگ اداروں کی جانب سے فروخت کی جاتی ہیں۔

فونے گروپ فونے کے علاوہ مختلف برانڈز کے تحت مصنوعات فروخت کرتا۔ فونے مصنوعات اپنے معیار اور معقول قیمت کی وجہ سے عالمی مارکیٹوں میں مضبوط اور مستحکم ساکھ رکھتی ہیں۔ فونے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.funai.jp/en/ اور www.funai.jp/en/guidance/history.html۔

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ کے بارے میں

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ ایل ایل سی 2014ء میں مائیکروسافٹ کے پیٹنٹ پورٹ فولیو کے حصول، انتظام اور لائسنس کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں

مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: “MSFT” @microsoft) موبائل ترجیحی، کلاؤڈ ترجیحی دنیا میں ایک معروف پلیٹ فارم اور پیداواری ادارہ ہے، اور اس کا مقصد ہر شخص اور ہر ادارے کو زیادہ حاصل کرنے کے لیے طاقت دینا ہے۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]