Breaking News

امریکا میں پہلے یونین پے کریڈٹ کارڈ کا اجرا ہوگیا

شنگھائی، چین، 28 اپریل 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 28 اپریل کو یونین پے انٹرنیشنل نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (امریکا) (جسے آگے “آئی سی بی سی یو ایس” کہا جائے گا) کے ساتھ (62 کے کارڈ نمبر سے شروع ہونے والے) امریکا میں پہلے یونین پے کریڈٹ کارڈ مشترکہ طور پر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ یہاں کسی چینی کمرشل بینک کے جاری کردہ اولین کریڈٹ کارڈ بھی ہیں۔ کائی جیانبو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل، وانگ سی چوان، نائب صدر آئی سی بی سی اور لوان جیان شینگ صدر آئی سی بی سی پیونی کارڈ سینٹر نے اجرا کی تقریب میں شرکت کی۔ چینگ چیوئی، چینی قونصل جنرل نیو یارک بھی مبارکباد کے لیے موجود تھے۔

یونین پے اور آئی سی بی سی بین الاقوامیت کی یکساں حکمت عملیوں کے ساتھ ایک دوسرے کے اسڑریٹجک شراکت دار ہیں۔ وہ یونین پے کارڈ قبولیت، اجرا اور جدید ادائیگی میں ملک کر کام کرتے ہیں۔ یونین پے کی بین الاقوامی سطح پر مسلسل پھیلتی ہوئی قبولیت عالمی کارڈ یافتگان کی ادائیگی طلب کو پورا کرتی ہے، جو آئی سی بی سی جیسے بین الاقوامی جاری کنندگان کے بھی صارف ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل ‘چینی بینکوں’ کی بیرون ملک توسیع میں بھی مدد دیتا ہے۔ اب تک وہ آئی سی بی سی کے ساتھ 20 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں کارڈ کے اجرا میں تعاون کرچکا ہے جن میں کینیڈا، نیوزی لینڈ اور سنگاپور شامل ہیں۔

157 ممالک اور خطوں میں یونین پے قبولیت نیٹ ورک پر قبول کیے جانے والے یونین پے کریڈٹ کارڈز، چین اور ایشیا بحر الکاہل کے دیگر ممالک کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں، اور ساتھ ساتھ امریکا میں چینی شہریوں اور دونوں طرف کے طلبہ کے لیےمحفوظ، باسہولت اور ترجیحی ادائیگی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ دو اقسام پیش کی گئی ہیں: “ترجیحی کارڈز” اور “پریمیئر کارڈز”؛ اول الذکر سالانہ فیس کے بغیر ہے اور نقد واپسی پیش کرتا ہے جبکہ موخر الذکر زیادہ نقد واپسی اور وی آئی پی خدمات فراہم کرتا ہے۔

کائی جیانبو نے کہا کہ چین-امریکا سفری سال دونوں ممالک کے درمیان افراد کی سطح پر تبادلے کو فروغ دے گا اور یونین پے کارڈز زیادہ آسان اور بہتر ادائیگی خدمات پیش کرے گا۔ امریکا میں یونین پے نیٹ ورک اب کارڈ یافتگان کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے ساتھ ساتھ زبردست رعایتوں اور بہتر تجربات فراہم کررہا ہے۔ یونین پے آن لائن ادائیگی بڑے ای-تاجروں اور معروف جامعات میں بھی دستیاب ہے۔ بہتر ادائیگی ماحول کے ساتھ ہم نے یونین پے کارڈز کے اجرا میں آئی سی بی سی کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ مقامی رہائشیوں کے لیے نئے ادائیگی کےمواقع پیش کریں، زیادہ امریکی صارفین کی چین کی جانب توجہ حاصل کریں اور باہمی تبادلے کو سہارا دیں۔

اب تک 54 ملین یونین پے کارڈز بیرون ملک جاری کیے جا چکے ہیں۔ امریکا میں یونین پے کا سروس سسٹم بہتر ہو رہا ہے۔ یونین پے کارڈز اب تقریباً تمام مقامی اے ٹی ایمز پر قبول کیا جاتا ہے۔ 80 فیصد مقامی تاجر یونین پے کارڈز کے ساتھ دستخطی ادائیگی اور یونین پے کارڈز کے ساتھ پن پیڈز سپورٹ پن ادائیگی کو قبول کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Check Also

Kashmiri Shawl Weavers’ 1865 Uprising Recognized as Early Labor Rights Movement

Srinagar, As International Workers' Day celebrations highlight the famous 1886 labor protests in Chicago, a historic event from Kashmir gains attention for its earlier impact on labor rights. The Shawl Baaf Tehreek, or Shawl Weavers' Uprising, which o...