Breaking News

صارفی وی آر اور اسمارٹ گھر سہولیات نے چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر میں قدم رکھ دیا

گوانگ چو، چین، 27 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

37 واں چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیسٹیول(گوانگ چو) مارچ میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا جس میں 8 روزہ تقریب کے دوران ریکارڈ توڑ 3,868 نمائش کنندگان اور 168,881 مہمانوں نے شرکت کی۔

At CIFF (Guangzhou) 2016, Landbond released its “fitting room” for furniture which allows customers to “try on” the furniture in their own home using the VR headset.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160427/0861603878-a

2016ء سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) نے چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کمپلیکس اور پولی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایکسپو میں میزبانی کی جس کا موضوع “اسمارٹ اینڈ کسٹمائزیشن” تھا جس میں چین، امریکا، سنگاپور، اٹلی اور دیگر ممالک سے جدید ترین مصنوعات اور ڈیزائن کی نمائش کی گئی۔

اب جبکہ ورچوئلریئلٹی صارفین کی مارکیٹ میں داخل ہوتی جا رہی ہے، فرنیچر کمپنیاں بھی مستقبل کے خوابناک گھر بنانے کے لیے وی آر ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہی ہیں۔ لینڈبونڈ نے ایک پریس کانفرنس کی میزبانی کی اور پہلے وی آر گھریلو تجربے کا نظام بنایا، جو فرنیچر کے لیے “معقول جگہ” دیتا اور صارفین کو خریدنے سے پہلے اپنے گھر میں فرنیچر کا “تجربہ” کرنے کے لیے وی آر ہیڈسیٹ استعمال کرنا ممکن بناتا ہے۔

ایک-میں-تمام سمعی و بصری مکمل بیٹھک اسمارٹ گھریلو اور دفتری مصنوعات کے ساتھ ساتھ اسمارٹ میٹریسزجو آپ کے سونے کے طریقوں کو ریکارڈ اور ٹریک کر سکیں، اور برقی دفتری میزیں جن کی بلندی مرضی کے مطابق رکھیجا سکے، روبوٹک بازوؤں، 3ڈی پرنٹنگ، خودکاراسپرے پینٹنگ اور اسمارٹ سینسر کنٹرول پیش کرنے والے نئے ماڈلز بھی عوام کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

ایشلے فرنیچر چین میں خوردہ کے سینئر نائب صدر برائے چین پال دوتا نے تبصرہ کیا کہ ہر سال سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) ادارے کو تعاون کے نئے اچھے تعلقات بنانے میں مدد یتا ہے۔

دوتا نے کہا کہ “رواں سال سی آئی ایف ایف ہمارے برانڈ کو بہتر اظہار اور تشہیر کے مواقع دیے۔ ہمیں اپنے صارفین کی جانب سے بہت فیڈبیک اور حوصلہ افزائی ملی اور ہم نے کئی ممکنہ شراکت دار پائے، جو کاروباری نمو کو برقرار رکھنے کے لیے بہت کارآمد ہے۔”

37 ویں سی آئی ایف ایف(گوانگ چو) نے نہ صرف بین الاقوامی طور پر شہرت یافتہ سینکڑوں برانڈز اور کمپنیوں کو پیش کیا، بلکہ طویل المیعاد شراکت داریاں بنانے میں مدد کے لیے فورمز اور آرٹ شوز کی بھی میزبانی کی۔

Paul Dotta, senior VP of China retail at Ashley Furniture China, said that every year CIFF (Guangzhou) helps the company establish good cooperation relations.

ٹام کونلی، صدر اور سی ای او ہائی پوائنٹ مارکیٹ اتھارٹی، نے 18 مارچ کو افتتاحی تقریب کے دوران اعلان کیا کہ ہائی پوائنٹ سی آئی ایف ایف کے ساتھ ایک تزویراتی شراکت داری قائم کر رہا ہے۔ ہسپانوی کاریگر کرسٹوبال گیبارون بھی اپنی معروف مجسمہ نمائش “دی مسٹریز آف کولمبس” کے نو فن پارے سی آئی ایف ایف کے ہسپانوی موضوع پر نمبر 1 گلوبل گارڈن لائف اسٹائل فیسٹیول میں لائے۔

سی آئی ایف ایف (شنگھائی) 7 ستمبر کو شنگھائی کے 400,000 مربع میٹر رقبے پر پھیلے نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں چار روزہ 38 ویں سی آئی ایف ایف (شنگھائی) کی رونمائی کرے گا۔ یہ مقام اب ایک مکمل آپریشنل کمرشل مرکز ہے اور اسے بہتر خدمات اور اٹلی، جاپان، ترکی اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک کے نمائشی گروپوں کی مدد حاصل ہے۔

سی آئی ایف ایف کے بارے میں

1998ء میں شروع ہونے والا چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر (سی آئی ایف ایف) سال میں دو مرتبہ گوانگ چو (مارچ) اور شنگھائی (ستمبر) میں ہوتا ہے۔ گزشتہ 37 سیشنز کے کامیاب تجربے کے بعد سی آئی ایف ایف چین کی فرنیجر صنعت کے بادپیما، ایشیا کے فرنیچر سورسنگ مرکز اور عالمی معیار کے لیے نمبر 1 پلیٹ فارم کی حیثیت سے تسلیم کیا جا چکا ہے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160427/0861603878-b|
تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160427/0861603878-a
تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160427/0861603878-b

Check Also

Moderate Earthquake Strikes Kishtwar in Jammu and Kashmir

Srinagar, A 3.4 magnitude earthquake hit the Kishtwar district of Jammu and Kashmir late Wednesday night, stirring concern among local residents. The earthquake was of moderate intensity and was felt across the region. According to Kashmir Media Ser...