Breaking News

متریکا دیوکوتا کو دوسرے سالانہ ڈاکٹر گوئزلین “بریکنگ دی چینز آف اسٹگما” کے ایوارڈ کا فاتح قرار دے دیا گیا

-بیلجیئم کا عجائب گھر اور جانسن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایل ایل سی دیوکوتا کے دلوں کو تبدیل کرنے والے کام کو اعزاز بخشے گا

گھینٹ، بیلجیئم، 10 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

نیپال کی انجمن کوشش کے بانی متریکا دیوکوتا کو ذہنی بیماری سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے انتھک جدوجہد پر ڈاکٹر گوئزلین کے ” بریکنگ دی چینز آف اسٹگما” ایوارڈ 2013ء کا فاتح منتخب کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر گوئزلین ایوارڈ پروگرام میوزیم ڈاکٹر گوئزلین اور جانسن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایل ایل سی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ جانسن پروگرام کے لیے مالیاتی اور مخصوص مدد فراہم کرتا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے کو 50 ہزار ڈالر کا انعام ملتا ہے جسے ذہنی و دماغی امراض کے حوالے سے معاشرتی رویوں کو تبدیل کرنے لیے مزید کام کی خاطر استعمال کرنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر گوئزلین ایوارڈ انتخابی کمیٹی کی جیوری رکن اور اپنی عصبیاتی بیماری کے بارے میں کتاب لکھنے والی سری ہوستویدت نے کہا کہ “ڈاکٹر گوئزلین ایوارڈ دنیا بھر میں ذہنی صحت سے منسلک رویوں کے نہ نظر آنے والے نتائج کے خلاف جدوجہد کرنے والے افراد کی نمائندگی کرتا ہے۔ دیوکوتا ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہیں جنہوں نے اس داغ کو دھونے کی کوشش کی، اور ہم ذہنی صحت کی برادری میں ان کے اہم کام کو اعزاز بخشتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔”

جناب دیوکوتا نے 2004ء میں ذہنی مریضوں کے حقوق کے فروغ کے لیے ایک کمیونٹی سپورٹ آرگنائزیشن کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے کوشش کی بنیاد رکھی۔ لفظ “کوشش” کا مطلب نیپالی زبان میں “جدوجہد کرنا” ہے اور یہ انجمن ذہنی صحت اور نفسیاتی  امراض کے حامل افراد کو مرکزی دھارے میں لانے کی جدوجہد کرتی ہے۔ انجمن اکثر و بیشتر ذہنی امراض سے متاثرہ افراد کے مبلغ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی ہے، اور پالیسیوں اور ان امراض کے حوالے سے عوامی نقطہ نظر میں بہتر لانے کی خواہاں ہے، اور ساتھ ساتھ مریضوں کو اپنے موکل خود بننے کے لیے بااختیار بھی بناتی ہے۔”

دیوکوتا نے کہا کہ “ذہنی مرض کے نتیجے میں بدنامی کا سامنا کرنے والے مریضوں کی جانب سے کام کرنا بہت اطمینان بخش کام ہے۔ اپنی متعدد کوششوں کے ذریعے ہم نیپال میں ذہنی صحت کے بنیادی ڈھانچے اور پالیسی میں واضح تبدیلیاں شروع ہوتے دیکھ چکے ہیں۔ میری نظریں اپنے کام کو جاری رکھنے اور ذہنی مرض کے نتیجے میں بدنامی کا سامنا کرنے والوں کے حقوق کو آگے لانے پر مرکوز ہیں۔”

کوشش برادری کی سطح پر مدد پر زور دیتی ہے، جس میں ذہنی مرض کے علاج کے لیے طبی، نفسیاتی اور سماجی طریقے شامل ہیں۔ انجمن مریضوں کے لیے مختلف خدمات فراہم کرتی ہے، جن میں برادری کی بنیاد پر اپنی مدد آپ پروگرام، ٹرانزٹ ہوم  سروسز اور ایک پیئر سپورٹ پروگرام شامل ہیں۔ کوشش اپنے موقف کو پھیلانے اور ذہنی امراض سے متاثر ہونے والے مریضوں کی معاشرے میں قبولیت کے لیے سوشل میڈیا بھی استعمال کرتی ہے۔

کوشش نیپال سوشل ویلفیئر کونسل 2008ء کی منظوری کے ساتھ ایک غیر سرکاری انجمن ہے جو ضلع کاٹھمنڈو میں مندرج ہے۔ ذہنی مرض کے لیے این جی او مدد نیپال میں ضروری ہے، کیونکہ حکومتی اخراجات کا 1 فیصد سے بھی کم حصہ ذہنی صحت کے علاج کے لیے مختص ہے۔

میوزیم ڈاکٹر گوئزلین کے جنرل مینیجر برادر رین اسٹاک مین نے کہا کہ “جناب دیوکوتا کی جانب سے ذہنی مرض کے شکار افراد کی جذباتی وکالت نے نیپال میں ذہنی مریضوں کے لیے ایک واضح اثر ڈالا ہے۔ ان کے کام نے مریضوں کو اپنی وکالت خود کرنے کی صلاحیت دی ہے اور ذہنی مرض کے حوالے سے عوامی معلومات میں اضافہ کیا ہے۔”

ڈاکٹر گوئزلین “بریکنگ دی چینز آف اسٹگما” ایوارڈ ڈاکٹر جوزف گوئزلین (1797ء تا 1860ء) کے نام پر اور ان کے ورثے کے اعزاز میں ہے، وہ بیلجیئم کے پہلے ماہر نفسیات تھے جنہوں نے ذہنی مرض کے حامل افراد کے لیے سائنسی بنیادوں پر علاج مرتب کیا اور وہ مریضوں کے بہت سچے وکیل تھے۔ میوزیم ڈاکٹر گوئزلین اور جانسن ایک عظیم ورثے کے حامل ادارے ہیں اور ذہنی مرض پر تحقیق، علاج اور تعلیم  کے شعبے سے طویل المیعاد وابستگی رکھتے ہیں ۔ 25 سے زیادہ سالوں سے میوزیم عوام میں شعور اجاگر کرنے اور ذہنی مرض کے علاج کے حوالے سے غلط فہمیوں اور بدگمانیو کے خاتمے کے لیے موجود ہے۔

جانسن کی جانب سے اس ایوارڈ کی کفالت اس کی ذہنی مرض کے شکار افراد کے لیے حل تلاش کرنے سے 50 سال سے زیادہ کی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ایوارڈ جانسن فارماسیوٹیکل کمپنیوں جانسن اینڈ جانسن کے ہیلتھی مائنڈز منصوبے کا اہم جز ہے، جو دماغ کے امراض اور خرابیوں کے نئے عملی حلوں کی دریافت کو تیز کرنے کے لیے حیاتی ٹیکنالوجی، ادویات سازی اور سرکاری شعبے کے شراکت داروں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کا مقصد رکھتا ہے، اور ساتھ ساتھ دماغی صحت کی برادری اور متعدد وکالتی انجمنوں اور منصوبوں کی مدد بھی کرتا ہے۔

ایم ڈی گلوبل تھراپیٹک ایریا ہیڈ فار نیوروسائنس، جانسن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایل ایل سی حسینی کے مانجی نے کہا کہ “جانسن متریکا دیوکوتا کے شاندار تعلیمی و وکالتی کام اور نیپال میں دماغی صحت سے جڑے بدنامی کے داغ کو دھونے سے وابستگی کو تسلیم کرتے ہوئے خوش ہے۔ جناب دیوکوتا ان وکیلوں کی بہترین خوبیوں کی مثال پیش کرتے ہیں جو دماغی امراض کے حامل افراد کی مستقل مدد کر رہے ہیں، ایک ایسا ہدف جو جانسن میں ہمارے کام کے عین مطابق ہے۔”

آج، ذہنی صحت  کے عالمی دن کے موقع پر، ممبئی، بھارت کے تاج محل پیلس ہوٹل میں جناب دیوکوتا کی کامیابیوں کا جشن منایا جائے گا۔

تقریب میں سفری نمائش بریکنگ دی چینز آف اسٹگما کی خصوصی نمائش بھی شامل ہوگی۔ یہ نمائش ذہنی صحت کی تاریخ کے عالمی جائزے اور ذہنی مریضوں کے فن کے انتخاب پر مبنی ہے۔

میوزیم ڈاکٹر گوزلین نے 24 جنوری 2013ء کو ڈاکٹر گوزلین “بریکنگ دی چینز آف اسٹگما” ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں طلب کی تھیں۔ دنیا بھر سے 40 سے زائد نامزدگیاں موصول ہوئی، جس کے بعد بین الاقوامی دماغی صحت کے وکیلوں اور شعبے کی معروف شخصیات نے فاتح  پر غور کیا۔

ڈاکٹر گوزلین “بریکنگ دی چینز آف اسٹگما” ایوارڈ کے بارے میں

دنیا بھر کی انفرادی شخصیات ادارے اور منصوبے جنہوں نے ذہنی صحت سے نمٹنے، یا اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے کوئی کار نمایاں انجام دیا ہو ڈاکٹر گوئزلین “بریکنگ دی چینز آف اسٹگما” ایوارڈ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ایوارڈ کسی ایک انفرادی شخصیت (شخصیات)، ادارے یا منصوبے کودیا جا سکتا ہےجس نے:

  • ذہنی صحت کے شعبے میں ثقافتی اور/یا سماجی سطح کے وسیع تر تناظر میں کوئی قابل ذکر کارنامہ انجام دیا ہے ؛
  • دماغی صحت کی حالت کے بارے میں موجود بدنامی کے داغ کو کم کرنے کے لیے حقیقتاً اپنا حصہ ڈالا ہو؛
  • ذہنی صحت کی جانب توجہ دلائی ہو؛ اور
  • یہ سب کچھ جذبے، تخلیق اور جدت طرازی کے ساتھ کیا ہو۔

جیوری ان پر مشتمل ہے:

  • لیزا اپگنانیسی – لندن میں مقیم مصنفہ، انگلش پین کی سابق صدر، لندن میں فریڈ میوزیم کی سابق چیئر آف ٹرسٹیز
  • سری ہوستویدت – مضمون نگار، ناول نگار اور شاعرہ
  • ڈاکٹر اسٹیو ہائے مین –براڈ انسٹیٹیوٹ آف ایم آئی ٹی اینڈ ہارورڈ میں ڈائریکٹر اسٹین لے سینٹر فار سائیکاٹرک ریسرچ ، ون مائنڈ فار ریسرچ سائنٹیفک مشاورتی بورڈ کے چیئر
  • پیٹرک کینیڈی – سابق امریکی رکن کانگریس اور سابق بانی/شریک چیئرمین ون مائنڈ فار ریسرچ
  • ڈاکٹر ایلن لیشنر – چیف ایگزیکٹو آفیسر امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سائنس
  • ڈاکٹر برنارڈ سابے – یونیورسٹی آف اینٹورپ پروفیسر میڈیکل سائیکولوجی اینڈ سائیکاٹری ، اور ڈفل میں سنٹ-نوربیٹرس سائیکاٹرک ہسپتال سائیکاٹرسٹ/سائیکوتھراپسٹ

میوزیم ڈاکٹر گوزلین کے بارے میں

میوزیم ڈاکٹر گوزلین 1986ء میں گھینٹ، بیلجیئم میں قائم کیا گیا تھا اور یہ نفسیاتی علاج کی تاریخ کو ایک مکمل مجموعے کی صورت میں ششماہی تبدیل ہوتی موضوعاتی نمائشوں کے سلسلے کے ذریعے پیش کرتا ہے۔ میوزیم نفسیاتی علاج کی تصاویر ایک سلسلہ، جامع وثائق کی دو صدیوں اور نفسیاتی علاج کی تاریخ کا احاطہ کرتا ایک جامع کتب خانہ رکھتا ہے۔ مجموعی طور پر میوزیم عوام میں شعور اجاگر کرنا اور انہیں ذہنی مرض کے علاج سے وابستہ غلط فہمیوں بدگمانیوں کو درست کرنا چاہتا ہے۔ میوزیم ڈاکٹر گوزلین ہر سال 65,000 افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتا ہے۔

ڈاکٹر جوزف گوزلین کے بارے میں

ڈاکٹر جوزف گوزلین (1797ء تا 1860ء) دماغی مرض کے شکار افراد کے لیے ایک سرگرم عمل شخصیت اور بیلجیئم کے پہلے ماہر نفسیات تھے جنہوں نے ان افراد کے لیے سائنسی بنیادوں پر علاج فراہم کیا۔ دماغی مرض کے شکار افراد کے سچے وکیل کی حیثیت سے ڈاکٹر گوزلین نے مریضوں کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کی اور ان کی سماجی حیثیت کو بہتر بنایا۔ انہوں نے ذہنی مرض کے بارے میں تدریس دی اور وسیع پیمانے پر اشاعتیں کروائیں اور اپنے ہم عصر افراد کی جانب سے انہیں بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا۔

ڈاکٹر گوزلین ایوارڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.drguislainaward.org۔

رابطہ:

پیٹرک الیگارٹ
میوزیم ڈاکٹر گوزلین
+32 479.33.28.67
allegaert.patrick@gmail.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]