Breaking News

معروف امپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے 80 ویں منزل پر نئی دستاویزی انداز کی نمائش کے ذریعے مہمانوں کے تجربے کو شاندار بنا دیا

AsiaNet 45514

نیو یارک، 18 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

مستقل تنصیب دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت کی انجینئرنگ اور تعمیر کی تاریخ کی حامل ہے

اپنی تعمیر کے 80 ویں سال میں موجود امپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے آج ایک نئی مستقل نمائش کا اعلان کیا ہے جو اس عالمی شہرت یافتہ عمارت کی حیرت انگیز تاریخ،انجینئرنگ اور تعمیر کا احاطہ کرتی ہے۔ نیو یارک شہر کے اسکائی اسکریپر میوزیم کے کیرول ولس کی زیر نگرانی یہ تنصیب دنیا کی معروف ترین دفتری عمارت کی 80 ویں منزل پر واقع ہے اور یہ عمارت کی مشاہدہ گاہ کا دورہ کرنے والے ہر مہمان کے تجربے کو مزید شاندار اور بہتر بنائے گی۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110718/NY35596 )

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کمپنی کے انتھونی ای مالکن نے کہا کہ “550 ملین ڈالرز سے زاغد کے امپائر اسٹیٹ ری بلڈنگ پروگرام کے حصے کے طور پر ہم نے اپنے مشاہدہ گاہ کے تجربے کو مکمل طور پر بہتر بنا دیا ہے۔ شاندار انداز میں بحال کی گئی ہماری آرٹ ڈیکو ماسٹر پیس لابی سے لے کر امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی انجینئرنگ اور تعمیر کی غیر معمولی و بے مثال کارہائے نمایاں کے اس جشن تک، ہم نے ہر سال اپنے لاکھوں مہمانوں کے لیے بالکل نئی پیشکش تخلیق کی ہے۔” انہوں نےمزید کہا کہ “80 ویں منزل پر نئی نمائش گاہ ماہرین تعمیرات ، معمار اور مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جو ہمارے عمارت پر توانائی بچت کارکردگی کے انقلابی کام کے بارے میں 2 ملین ڈالرز کی ملٹی میڈیا نمائش گاہکے ساتھ ہیں اور ہر مہمان کے لیے تعلیمی اہمیت پیش کرتی ہے۔”

اسکائی اسکریپرز میوزیم کے آرکائیوز میں سے حاصل کردہ موادکے ساتھ نمائش گاہ تین بنیادی موضوعات کو پیش کرتی ہے:

–        رفتار: تعمیر نے صرف 11 ماہ لیے جن میں 7 اپریل 1930ء کو پہلا فولادی کھمبا لگنے سے لے کر 31 مارچ 1931ء کو عمارت کی تکمیل تک – جو یکم مئی 1931ء کو عمارت کی باضابطہ افتتاحی تقریبات سے پورا ایک مہینہ قبل تیار ہوئی

–        حجم: ہر زاویہ نظر سے عظیم الجثہ، ایک ریکارڈ توڑ برج کو مواد اور آلات کی بڑی تعداد دراکر تھی جو اب بھی دنیا میں انسان کے تعمیر کردہ بلند ترین اور بڑے ترین اجسام میں سے ایک ہے

–        فولاد: عمارت کا فولادی ڈھانچہ غیر معمولی طور پر پیچیدہ انداز میں ڈیوائن کیا گیا ہے، اور اس کی تعمیر تمام تر پہلوؤں سے غیر معمولی ہے، حتیٰ کہ آج بھی۔

نمائش متعدد غیر معمولی اعداد و شمار                کے ساتھ ساتھ 3400 سے زائد کارکنوں کی ماضی کی یادگار تصاویر اور لمحات کو از سر نو پیش کرتی ہے جنہوں نے تاریخ تخلیق کرنے میں مدد دی تھی۔ دستاویزات میں وقتاً فوقتاً کھینچی گئی تصاویر، تعمیراتی خاکےاور نقوش، تعمیراتی یادداشتیں، اور روزانہ حساب کتاب کی دستاویزات جنہیں دیواری تصویر، بینرز، دو پینلوں اور سیون اسٹینڈز کی   صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ ایک بے مثال انداز میں نمائش نے 1931ء کے مناظر کو ظاہر کرنے کے لیے کھڑکیوں کا استعمال کیا ہے، جو اس دور کے ایک غیر تصوراتی نظارے پیش کرتی ہیں۔

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ آنے والے افراد 86 ویں اور 102 ویں منزل پر واقع عالمی سطح پر معروف مشاہدہ گاہوں کی طرف جاتے ہوئے اس نمائش کو دیکھتے ہیں۔ عمارت روزانہ، سال کے تمام 365 دن صبح 8 سے رات 2 بجے تک کھلی رہتی ہے۔ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.esbnyc.com۔

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں

مین ہٹن کے وسط میں 1454 فٹ (بنیاد سے انٹینا تک) بلند امپائر اسٹیٹ بلڈنگ “دنیا کی معروفترین دفتری عمارت” ہے۔ بنیادی ڈھانچے، عوامی علاقوں اور سہولیات میں نئی سرمایہ کاری کے ساتھ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے دنیا بھر کی مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے درجہ اول کے کرایہ داروں کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ اس فلک شگاف عمارت کا جدید نشریاتی ٹیکنالوجی نظام نیو یارک شہر کی مارکیٹ کے تمام اہم ٹیلی وژن اور ریڈیو اسٹیشنوں کی مدد کرتا ہے۔ امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس کی جانب سے کیے گئے ایک پول کے مطابق امپائر اسٹیٹ بلڈنگ امریکہ کی پسندیدہ ترین عمارت ہے۔ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی مشاہدہ گاہ دنیا کے پسندیدہ ترین تفریحی مقامات میں سے ایک ہے اور خطے کا نمبر ایک سیاحتی مقام ہے۔ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.esbnyc.com، http://www.facebook.com/EmpireStateBuilding، یا @ESBObservatory[http://twitter.com/ESBObservatory]۔

روابطہ برائے ذرائع ابلاغ

ایڈلمین پبلک ریلیشنز

ڈینیل ہرنانڈیز لیون،

+1-212-277-3738،

daniel.hernandez@edelman.com

بلیئر گارسن،

+1-212-704-4494،

blair.garson@edelman.com

ذریعہ: امپائر اسٹیٹ بلڈنگ

Check Also

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi visits Karachi, lauds Sindh’s IT and welfare initiatives

Karachi, Federal Interior Minister Mohsin Raza Naqvi met with Sindh Governor Kamran Khan Tesori at Governor House to discuss security, law enforcement, and other mutual concerns. Their meeting emphasized collaborative efforts to enhance peace and orde...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *