میکسیکو یو این ڈبلیو ٹی او ایگویکٹو کونسل کے 94 ویں اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار

کیمپیچ، میکسیکو، 24 اکتوبر 2012ء/ پی آر نیوز وائر–

میکسیکو اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (UNWTO) کی ایگزیکٹو کونسل کے 94 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے وزرائے سیاحت اور قومی نمائندگان کے خیرمقدم کے لیے تیار ہے، جو 24 اور 25 اکتوبر کو کیمپیچ کے شہر میں ہوگا۔ اس اجلاس میں 50 سے زائد ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے، جو سیاحت کی موجودہ حالت کا تجزیہ اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے حکمت عملیاں مرتب کریں گے – کہ عالمی سیاحوں کی تعداد کس طرح بڑھائی جائے اور ملازمت کے نئے مواقع کس طرح تخلیق کیے جائیں۔

میکسیکو کی وزیر سیاحت گلوریا گیویرا نے کہا کہ اس اہم اجلاس کے لیے میزبان کی حیثیت سے یو این ڈبلیو ٹی او اراکین میں سے میکسیکو کا انتخاب اس کے لیے ایک اعزاز  ہے۔

وزیر گیویرا نے کہا کہ عالمی مالیاتی بحران کے باوجود سیاحت کی صنعت اقتصادی ترقی کے لیے سہارا ہے اور کیمپیچ میں یو این ڈبلیو ٹی او کا کام سیاحت کے فروغ کے لیے طریقوں کو شناخت کرنا ہے۔

یو این ڈبلیو ٹی او کی ایگزیکٹو کونسل کے 94 ویں اجلاس کی کارروائی سیکرٹری جنرل طالب رفاعی کریں گے، جو بین الاقوامی تقریبات میں میکسیکو کی گرمجوشی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہ چکے ہیں، جیسا کہ وزرائے سیاحت کا چوتھا اجلاس (T20) اور ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کا پہلا علاقائی اجلاس برائے امریکین، جو گزشتہ مئی میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس کی میزبانی کا موقع حاصل کرنے کے لیے میکسیکو نے سربیا اور مصر جیسے ممالک کا مقابلہ کیا۔ یو این ڈبلیو ٹی او کے نمائندگان نے اتفاق کیا کہ کیمپیچ اس تقریب کے انعقاد کے لیے بہترین مقام ہے، کیونکہ یہ میکسیکو کی مایائی دنیا کی کشش اور ثقافتی گوناگونی کو ظاہر کرتا ہے۔ رواں سال مایائی تقویم میں ایک خاص موقع کو ظاہر کرتا ہے جب ایک عہد کا اختتام اور اک عہد کا آغاز ہوگا۔

اکتوبر 2011ء سے میکسیکو ایگزیکٹو کونسل میں مقام کا حامل ہے، جو یو این ڈبلیو ٹی او کا سب سے اعلیٰ فیصلہ کن ادارہ ہے، جو فیصلوں  کے نفاذ کے لیے ضروری اقدامات اور جنرل اسمبلی کے لیے سفارشات مرتب کرتا ہے۔

یو این ڈبلیو ٹی او میں میکسیکو کی حیثیت اسے امریکین میں کثير المقاصد پالیسی کے فروغ اور ساتھ ساتھ خطے میں سیاحوں تعداد میں اضافے میں مدد دے گی۔

ساتھ ساتھ چودہویں قومی کانگریس اور آٹھویں بین الاقوامی کانگریس برائے سیاحتی تحقیق اور امریکین علاقائی اجلاس برائے یو این ڈبلیو ٹی او نالج نیٹ ورک بھی کیمپیچ میں ہوں گے۔ ان تقریبات میں دنیا بھر سے محققین اور دانشور شرکت کریں گے۔

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *