Breaking News

نیومونٹ نے کونگا کے ماحولیاتی اثرات کے جائزے کی تفصیلات پیش کر دیں

AsiaNet 47675

ڈینور، 9 دسمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نیومونٹ مائننگ کارپوریشن (این وائی ایس ای: NEM) نے آج کونگا منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کے تجزیے [http://www.yanacocha.com.pe/sala-de-prensa/ultimas-noticias/informe-final-eia-proyecto-conga ] (EIA) کی اضافی تفصیلات پیش کی ہیں، جن کی منظوری اکتوبر 2010ء میں دی گئی تھی۔ پیرو میں وزارت توانائی و کان کنی کی جانب سے منظوری سے قبل کونگا کے ای آئی اے پر 12 اداروں کی جانب سے نظر ثانی کی گئی ۔ عوامی مشغولیت کا عمل پڑوسی برادریو، کاہامارچا خطے اور دیگر مقامات کے تقریباً 13 ہزار افراد کی منظوری کی جانب بتدریج بڑھ رہا ہے۔

نیومونٹ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ اوبرائن نے کہا کہ “کانگو نے اس عمل کی پیروی کی ہے جو حکومت پیرو نے ملک میں کان کنی کے منصوبہ جات کے بارے میں دنیا کی سب سے جامع تحقیق کے بارے میں مرتب کیا ہے۔ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے تجزیے 13 سال تک پھیلی جامع تحقیق کی بنیاد پر مرتب کیے گئے جنہیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور معتبر اداروں نے کیا تھا۔ عوامی مشغولیت کا عمل شفاف اور ہر اس شخص کے لیے کھلا تھا جو تین سالہ عرصے کے دوران اپنی بات کرنا یا تشویش کا اظہار کرنا چاہتا تھا۔

حقائق نامہ میں کونگا کے آبی تحفظ کے منصوبے کے بارے میں پیش کیے گئے کلیدی حقائق [http://www.newmont.com/sites/default/files/u87/Conga_Project_Water_Fact_Sheet_12_7_11.pdf ] میں شامل ہیں:

–  چار آبی ذخائر چار جھیلوں کی جگہ لیں گے جو کونگا کی ملکیت پر اثر انداز ہیں؛

–  یہ آبی ذخائر ان جھیلوں میں موجود پانی سے دو گنا زیادہ پانی محفوظ کرنے کی گنجائش رکھتی ہیں؛ اور،

– آبی ذخائر کا پانی سالانہ باری کی بنیاد پر ڈاؤن اسٹریم کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

کونگا کی ملکیت میں موجود چار جھیلوں کو آبی ذخائر میں تبدیل کرنے کی تجویز ایک قابل بھروسہ اور سالانہ باری کی بنیاد پر پانی کی فراہمی کے ذریعے کسانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے، جو اِس وقت خشک موسم کے دوران ناقابل اعتبار آبی رسد کا سامنا کر رہے ہیں۔ کونگا کے ماحولیاتی انتظام کے منصوبے میں منصوبے کی تعمیر و آپریشن کے دوران آبی معیار کا تحفظ برقرار رکھنا شامل ہے۔

نیومونٹ کے بارے میں

1921ء میں قائم اور 1925ء سے عوامی سطح پر تجارت کرنے والا نیومونٹ (http://www.newmont.com) دنیا کی سب سے بڑے سونے کی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کولوراڈو میں صدر کا حامل ادارہ 35 ہزار سے زائد ملازمین اور ٹھیکے دار رکھتا ہے، جن کی اکثریت امریکہ، آسٹریلیا، پیرو، انڈونیشیا اور گھانا میں ادارے کے مرکزی آپریشنز میں کام کرتی ہے۔ نیومونٹ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں شامل واحد گولڈ کمپنی ہے اور 2007ء میں ڈاؤن جونز کے سسٹین ایبلٹی ورلڈ انڈیکس کا حصہ بننے کے لیے منتخب کی جانے والی پہلی گولڈ کمپنی بنی۔ نیومونٹ کی صنعتی رہنما کارکردگی ماحولیاتی انتظام، صحت اور اپنے ملازمین کی حفاظت اور میزبان برادریوں اور حصص یافتگان کے لیے قدر اور مواقع کی تخلیق سے ظاہر ہوتی ہے۔

ذریعہ: نیومونٹ مائننگ کارپوریشن

رابطہ: برائے ذرائع ابلاغ

عمر جبارہ

+1-303-837-5114

omar.jabara@newmont.com؛

ڈائنا ریبرگر

+1-303-967-9455

diane.reberger@newmont.com،

برائے سرمایہ کار

جان سیبرگ

+1-303-837-5743

john.seaberg@newmont.com؛

کرلی اینڈرسن

+1-303-837-6049

karli.anderson@newmont.com

از نیومونٹ

Check Also

Ghazanfar Azzam Resigns as CEO of Mobilink Bank, Haaris Mahmood Chaudhary Steps in as Interim

Islamabad, Ghazanfar Azzam has resigned from his position as President and CEO of Mobilink Bank after a 12-year tenure, during which the bank achieved significant growth and enhanced its digital capabilities. The Board of Directors has named Haaris Mah...

The post Ghazanfar Azzam Resigns as CEO of Mobilink Bank, Haaris Mahmood Chaudhary Steps in as Interim appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *