Breaking News

ورلڈ ٹی وی ڈاٹ کام 1.0 پر منتقل – ہر کوئی اپنا ٹی وی چینل جاری کر سکتا ہے

AsiaNet 44703

لندن، 20 مئی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

افراد او کاروباری ادارے ٹی وی اور ویب دونوں کے لیے وڈیو کو تیزی سے منظم اور جاری کر سکتے ہیں

ورلڈ ٹی وی ڈاٹ کام (http://worldtv.com)نے آج اپنے ٹی وی چینل ویب وڈیو پبلشنگ پلیٹ فارم کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ 4 سال کی تیاری اور 200 ممالک میں تجرباتی صارفین کی جانب سے ڈھائی لاکھ سے زائد چینلز تخلیق کرنے کے بعد، ورلڈ ٹی وی اب سروس کی وڈیو پبلشنگ کے حل اور آسان استعمال پیش کرنے کے مکمل مظاہرے کے قابل ہے ، جس نے اسے دنیا بھر بہت مقبول بنایا ہے۔

ورلڈ ٹی وی ایک پلیٹ فارم ہے جو کسی بھی فرد یا ادارے کو اپنے ٹی وی چینل تخلیق کرنے کی سہولت دیتا ہے جو ویب یا ٹی وی پر ظاہر ہو سکتا ہے۔ ٹیلی وژنز کی نئی نسل جو ویب سے منسلک ہوجاتی ہے پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہے جو سام سنگ، سونی اور پیناسونک کی پیش کردہ ہے۔ ‘کنیکٹ شدہ’ اور ‘اسمارٹ’ ٹی ویز جیسے جیسے عام ہوتے جائیں گے، کسی ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت بڑھتی چلی جائے گی جو ایسے ٹیلی وژنز پر وڈیوز جاری کر سکے۔ ورلڈ ٹی وی واحد ٹی وی کے لیے اجراء کرنے والاو واحد خود-پیش کردہ پلیٹ فارم ہے۔

صارفین یوٹیوب اور ویمیو جیسی ویب سائٹ سے حاصل کردہ وڈیوز کی کلیکشنز بنا سکتے ہیں اور اپنی وڈیوز بھی کلاؤڈ-بیسڈ وڈیو لائبریری میں شامل کر سکتے ہیں۔ وہ فل اسکرین ویب ٹی وی چینل ؛ اسمارٹ ٹی وی پر دیکھنے کے قابل روایتی ٹی وی چینل جاری کر سکتے ہیں؛ اور اس مواد سے مکمل نئی وڈیو ویب سائٹس بنا سکتے ہیں۔ ورلڈ ٹی وی کے آسان انٹرفیس کے ساتھ متعدد نتائج کو منظم کرنا بہت زیادہ آسان ہے۔

ورلڈ ٹی وی ڈاٹ کام کے بانی اور سی ای او ایلکس کلائیو نے کہا کہ “عرصۂ دراز سے ٹی وی براڈکاسٹنگ کے دروازے افراد اور کاروباری اداروں پر بند رہے ہیں۔ کنیکٹ شدہ ‘اسمارٹ ٹی ویز’ میں نئی جدت کے ساتھ کسی بھی فرد کا اپنے ٹی وی چینل دنیا بھر کے سامنے نشر کرنے کا خواب ایک حقیقت بن چکا ہے۔”

بنیادی ورلڈ ٹی وی سروس مفت ہے، اضافی خصوصیات انتہائی کم قیمت پر ‘ استعمال پر ادائیگی ‘ کے ایک جدید ماڈل کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔

ورلڈ ٹی وی کے باضابطہ ‘وی 1.0’ اجراء میں کئی بہتریاں شامل ہیں – ایک نیا از سر نو تیار شدہ ڈیزائن، کئی نئی خصوصیات، اور نیا ان-ایپلی کیشن پے منٹس کا نظام۔ مزید تفصیلات http://worldtv.com/pages/features پر دستیاب ہیں۔

صحافیوں اور بلاگرز کے لیے ہدایت: تمام خصوصیات کو جانچنے کے لیے وی آئی پی دستیاب ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے http://worldtv.com/epk ملاحظہ کیجیے۔

ورلڈ ٹی وی کے بارے میں

ورلڈ ٹی وی جدید ترین ویب ایپلی کیشن ہے جو صارفین کو ویب یا ٹی وی پر اجراء کے لیے اپنا ٹی وی چینل تخلیق، منظم کرنے اور چلانے کی سہولت دیتی ہے۔ ورلڈ ٹی وی کے ساتھ کوئی بھی ٹی وی براڈکاسٹر بن سکتا ہے۔

ذریعہ: ورلڈ ٹی وی ڈاٹ کام

رابطہ: ایلکس کلائیو یاا ایشلے بالچن

+44-845-686-2000

reception@worldtv.com

 

Check Also

چائنا کے درآمد شدہ دھلے ہوئے پر اور نیچے کی پہلی کھیپ، کسٹم کلیئرنس نگرانی میں اصلاحات کے لئے پائلٹ سامان، گوانگژی میں کامیابی سے کسٹمز کلیئر ہوگئے۔

گویگانگ، چین، 11 اپریل، 2024 /شنہوا-ایشیا نیٹ /– گویگانگ میں جیالو فیدر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *