Breaking News

ونسٹن اینڈ اسٹران نے ہیوسٹن دفتر قائم کرنے کے لیے 40 سے زائد ہاؤری املاک دانش و تجارتی وکلاء شامل کرلیے

AsiaNet 43817

شکاگو، 18 مارچ 2011ء / پی آر نیوز وائر  – ایشیا نیٹ /

ونسٹن اینڈ اسٹران نے آج اعلان کیا ہے کہ 40 ہاؤری املاک دانش و تجارتی وکلاء نے اس میں شمولیت اختیار کرلی ہے جن کا گروہ ونسٹن کی اپنی عالمی آئی پی اور قانونی چارہ جوئی کے اعمال کی تکمیل کرے گا۔

( لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20070820/AQM151LOGO )

نئے شراکت داروں کی ایک اچھی خاصی  شرح فی صد  کی ونسٹن میں شمولیت فی الحال ہاؤری  کے سابق قانونی ادارے کے دفتر واقع ہیوسٹن میں ہورہی ہے  جن کی ایک تعداد نے 2000 میں ہاؤری کے ساتھ اس کے انضمام سے قبل آرنلڈ، وائٹ اور ڈرکی کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں۔ ہیوسٹن میں موجودگی نے  ونسٹن کے دفاتر کی مجموعی تعداد کو 15 تک بڑھا دیا ہے۔

ادارے کے چیئرمین ڈین کےویب نے کہا کہ “ہم  ان ہاؤری کے ساتھیوں اور مشق کرنے والوں کو ونسٹن میں خوش آمدید کہنے پر مسرور ہیں۔ ہماری پہلے سے موجود آئی پی اور قانونی کاروائیاں کے لیے اس کی اجتماعی توانائیاں بہترین ہیں۔”

ہیوسٹن دفتر میں شریک دفتری منتظم اسٹیفن ایچ۔ سیگل نے کہاکہ “ہم اس موقع کو ہیوسٹن میں ہاؤری کی آئی پی اور معاشرتی مقدمہ  سازی کے لیے خاص طور پر پرکشش قابل کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ ونسٹن پہلے ہی اہم صنعتوں جیسے دوا سازی اور اقتصادی اداروں  میں مستحکم نمائندگی کا حامل ہے۔”

ونسٹن کے وسیع –ادارہ جاتی شریک منتظم ٹام فٹزگرالڈ نے اضافہ کیا کہ “اس عظیم ہاؤری جماعت کی شمولیت ونسٹن کے وسیع – ادارہ جاتی اسٹریٹجک کاروباری منصوبے کی تکمیل میں ایک اور قدم ہے۔ ہم ایسے تمام افعال کو بڑھائیں گے جو صارف کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کریں  اور ہمارے پہلے سے قائم پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون فراہم کریں۔”

2008ء سے ونسٹن مصلحت کے ساتھ  چند ابھرتی ہوئی مارکیٹوں جیسے بیجنگ، چارلوٹ، ہانگ کانگ اور شنگھائی میں اپنی نمائندگی کو مستحکم کیا ہے۔ دریں اثنا اس نے اپنے متعدد  دفاتر بشمول شکاگو، واشنگٹن، ڈی سی، لاس اینجلس، نیو یارک اور سان فرانسسکو کے لیے مختلف قانونی اداروں سے تجربے کار گروہوں اور مقدمات کی پیروی کرنے والے شراکت داروں کی خدمات حاصل کیں۔ حال ہی میں ادارے نے نامور آئی پی مقدمہ سازوں  رچرڈ پرائس اور گریتھ مورگن کو اپنے لندن کے دفتر اور مائیکل مورے کو اپنے نیویارک کے دفتر میں شامل کیا ہے۔

شمالی امریکا، ایشیا اور یورپ میں 15 دفاتر کے حامل اس بین الاقوامی کاروباری قانونی ادارے کے متعلق مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں www.winston.com۔

www.twitter.com/WinstonLaw

ذریعہ: ونسٹن اینڈ اسٹران ایل ایل پی

رابطہ: ڈیرل وین ڈچ، کمیونی کیشنز مینیجر، +1-312-558-6185، dvanduch@winston.com، برائے ونسٹن اینڈ اسڑان ایل ایل پی

Check Also

Information Group’s probationers visit Radio Pakistan Headquarters in Islamabad

A batch of probationers of the Information Group visited Radio Pakistan Headquarters in Islamabad today [Thursday]. Director General Radio Pakistan Saeed Ahmed Shaikh briefed the delegation about working of the state broadcaster. The delegation show...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *