Breaking News

ٹومس شوز نے اپنے تیسرے سالانہ جوتوں کے بغیر ایک دن کا اعلان کر دیا

نیویارک، 4 مارچ/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ہر خریدے گئے جوتے کے ساتھ ٹومس ایک ضرورت مند بچے کو جوتوں کی نئی جوڑی دیتا ہے۔ ایک برائے ایک۔

جوتوں کی ایک جوڑی کسی بچے کی زندگی پر کیا اثرات ڈال سکتی ہے اس کی جانب توجہ دلانے کی کوشش کے طور پر ٹومس شوز نے اپنے تیسری سالانہ بغیر جوتے کے ایک دن مہم کا اعلان کیا ہے جو دنیا بھر کے ہر شخص سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ 8 اپریل کو ننگے پیر رہے۔ وینس سے لٹل روک اور دبئی سے لندن تک دنیا بھر میں ننگے پیر تقریبات کی منصوبہ بندی پہلے ہی کی جا چکی ہے جبکہ مزید پر کام جاری ہے۔

8 اپریل کو اجتماعی و انفرادی طور پر دنیا کے ان حصوں میں جوتوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا جہاں بچوں کے پیر کمزور کرنے والی بیماریوں کے خلاف غیر محفوظ ہیں۔ دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں کئی بچے بغیر جوتوں کے پرورش پاتے ہیں، اور غذا و پانی، طبی مدد کے حصول   اور اسکول میں حاضر ہونے کے لیے (جہاں یونیفارم کے طور پر اکثر جوتوں کی ضرورت ہوتی ہے) بغیر جوتوں کے میلوں پیدل چلتے ہیں۔ ان علاقوں میں بیماریوں کی ایک بڑی وجہ مٹی میں پائے جانے والے طفیلی کیڑے ہیں۔

بغیر جوتوں کے ایک دن کے شرکاء اپنے عزم کا اعادہ کر سکتے ہیں اور تقریبات میں شمولیت یا انہیں منظم کر سکتے ہیں اور http://www.OneDayWithoutShoes.com پر یکساں خیالات کے حامل افراد سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ ویب سائٹ افراد کو اپنی وڈیوز، تصاویر اور بغیر جوتوں کے ایک دن کے تجربات کو شیئر کرنے کے لیے ایک مقام فراہم کرے گی۔ ہر شخص جو http://www.OneDayWithoutShoes.com پر کسی تقریب کے حوالے سے جواب دے گا کے پاس ٹومس شو ڈراپ میں جگہ حاصل کرنے کا موقع دستیاب ہوگا (چند شرائط لاگو ہوں گی)۔ جیتنے والوں کا اعلان 10 مئی کو ہوگا۔ بغیر جوتوں کے ایک دن کی ٹی شرٹیں خریدنے کے لیے تھریڈ لیس پر http://www.threadless.com/loves/tomsoneday پر 22 مارچ سے ستیاب ہوں گی۔

ٹومس شوز کے بانی اور سب سے زیادہ جوتے عطیہ  کرنے والے بلیک مائیکوسکی کہتے ہیں کہ “ایک جوتے بنانے والا ادارہ لوگوں سے ننگے پیر چلنے کا مطالبہ کرے؟ مجھے معلوم ہے یہ عجیب و غریب لگتا ہے، لیکن بہت خوشی ہے کہ لوگ ایک مرتبہ پھر بغیر جوتوں کے ایک دن منائیں گے۔ ہم نے لوگوں سے اُس دن، یا دن کے چند لمحے، حتیٰ کہ چند منٹ ہی، ننگے پیر رہنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں اندازہ ہو کہ ہر روز لاکھوں بچے کیسے برداشت کرتے ہیں۔ شعور اور احساس تبدیلی کے محرک ہیں۔”

مسئلہ بہت بڑا لیکن حل بالکل سادہ ہے۔ جوتے پہننا اور بنیادی حفظان صحت کے اصول غیر محفوظ سڑکوں اور غلیظ مٹی سے ہونے والے انفیکشن اور بیماریوں دونوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ننگے پیر ایک زندگی کا تصور کر کے ہم سب اُن حالات کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ 8 اپریل کو ٹومس شوز کا ساتھ دیجیے اور جوتوں کے بغیر ایک دن کی حمایت میں ننگے پیر چلیے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.OneDayWithoutShoes.com

ٹومس شوز کے بارے میں

2006ء میں امریکی سیاح بلیک مائیکوسکی نے ارجنٹائن کے ایک گاؤں میں بچوں سے دوستی کی اور پایا کہ ان کے پاس اپنے پیروں کو بچانے کے لیے جوتے نہیں ہیں۔ ان کی مدد کی خواہش رکھ کر انہوں نے ٹومس شوز قائم کیا، ایک ایسا ادارہ جو بکنے والے ہر جوتے کی جیسی ایک اور نئی جوڑی ضرورت مند  بچوں کو دیتا ہے۔ ایک برائے ایک۔ اب تک ٹومس دنیا بھر میں اپنے شراکت داروں کے ذریعے بچوں کو 4 لاکھ نئے جوتوں کی جوڑیاں دے چکا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.TOMS.com/oneday۔

ذریعہ: ٹومس شوز

رابطہ: ڈیبرا تھوم

dthom@hlgrp.com

یا

جولیا روٹنر

jruttner@hlgrp.com

+1-212-529-5533 x 271

دونوں برائے ایچ ایل گروپ

Check Also

President, PM vow to safeguard workers’ rights and dignity

President Asif Ali Zardari and Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif have expressed government's resolve to bolster labours' welfare and safeguard their rights. In their separate messages on the occasion, President Asif Ali Zardari reiterated gover...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *