Breaking News

ٹی ایچ ایکس (ر) نے ڈیون ایچ ڈی (ٹ م)، ایپ سن(ر)، انڈی آڈیو لیبس اور شارپ (ر) کی جانب سے پہلی ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر (ٹ م) حامل صارفی برقی ڈیوائسز کا اعلان کر دیا A

AsiaNet 47997

لاس ویگاس، 11 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بلوفوکس انکارپوریٹڈ، ڈیلکس ڈیجیٹل اسٹوڈیوز اور ری:فائن 2012ء میں مستقبل کی بلو-رے، ڈی وی ڈی، اسٹریمنگ ٹائٹلز اور دیگر میں ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر ٹیکنالوجی کو شامل کریں گے

(سی ای ایس 2012- رینے ساں ہاسپٹلٹی سویٹس #632 اور #639) ٹی ایچ ایکس لمیٹڈ نے آج معروف صارفی برقیات (سی ای) آلات بنانے والوں کی جانب سے پہلی ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر (ٹ م) حامل صارفی برقی ڈیوائسز کا اعلان کر دیاہے، ان اداروں میں ڈیون ایچ ڈی (ایچ ڈی)، ایپسن (ر)، انڈی آڈیو اور شارپ (ر) شامل ہیں۔  آج کے صارفین کو موویز دیکھتے، گیمز کھیلتے یا گھر پر موسیقی سنتے ہوئے مواد کے فارمیٹس، ڈیوائس کی پسند اور سیٹنگز کی بڑھتی ہوئی پیچیدہ رینج کا سامنا ہے۔ ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر ایک ٹیکنالوجی ہے جو ڈیجیٹل میڈیا کو اسمارٹ کونٹینٹ میں تبدیل کر دیتا ہے، جو سی ای ڈیوائسز کو خود کار انداز میں سب سے موزوں آڈیو اور وڈیو سیٹنگز منتخب کرنا ممکن بنا رہی ہے، یوں فنکار کی خواہش کے تحفظ کے ساتھ ساتھ گھریلو تفریح کے تجربے کو سادہ تر بنا رہا ہے۔ ٹی ایچ ایکس اور اس کے شراکت دار رواں ہفتے سی ای ایس 2012ء میں اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اسکاٹس ڈیل، ایریزونا میں قائم اِن-اسٹیٹکے پرنسپل اینالسٹ گیری کافولڈ نے کہا کہ “صارفین پیچیدہ و نازک میڈیا آلات استعمال کر رہے ہیں جن کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ اس کے لیے مواد بھی اس سےکہیں زیادہ پھیلتی ہوئی سروسز کی فہرست میں سے آ رہا ہے۔ صارفین کے لیے کوئی راستہ نہیں کہ مواد کے ہر نمونے کی پس منظر تفصیلات کو ہر مخصوص آلے کے لیے انفرادی طور پر سنبھال سکیں۔ ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر صارفین کے لیے اعلیٰ صارفی تجربے کو  آسان بناتا ہے تاکہ وہ جدید آلات کے ساتھ آنے والی تمام خصوصیات کا بہترین لطف اٹھا سکیں۔ یہ آلات بنانے والوں کو عام مارکیٹ سے اپنی مصنوعات کو حقیقتاً مختلف انداز کا بنانے ، اور یہ مواد کے مالکان کو فن کاروں کو اپنے کام کو صارفین تک اس طرح پہنچانے کا موقع دیتا ہے جیسا کہ وہ سنانا اور دکھانا چاہتے ہیں۔ ٹی ایچ ایکس نے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر کسی کے لیے ایک زبردست خدمت کی ہے۔”

یہ کس طرح کام کرتا ہے

ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر ٹیکنالوجی تقریباً ہر سی ای آلے یا میڈیا کی ہر قسم میں انکوڈ کی جا سکتی ہے – جن میں اسٹریمنگ مواد، بلو-رے اور ڈی وی ڈی ڈسکس، سی ڈیز، آڈیو فائلیں، ڈاؤنلوڈ اور دیگر شامل ہیں۔ لینس سے پوسٹ-پروڈکشن، ٹی ایچ ایکس میڈيا ڈائریکٹر آڈیو اور وڈیو مواد کی مخصوص تخلیقی و تکنیکی خصوصیات کو پکڑتا ہے، جیسا کہ:

– مواد کی قسم (بالفاظ دیگر گیم، مووی، تصویر، وغیرہ)

– سمتی تناسب یا ضخامت (تاکہ تعین کیا جا سکے کہ ڈسپلے اسکرین میں مواد کس طرح فٹ ہوگا)

– فلم گرین (افیکٹ کے لیے)

– آیا مواد 2ڈی ہے یا 3ڈی (اور 3ڈی کی کون سی قسم)

– کمرے کا حجم (بہترین آڈیو کے تعین کے لیے)

-سراؤنڈ ساؤنڈ

تخلیق کار اور مواد کے ایڈیٹرز ان تفصیلات کو ریکارڈ کرنے کے قابل ہیں کہ مواد کو کس طرح دکھائے اور سنائے جانے کا ارادہ تھا، جو ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کے حامل آلات – جیسا کہ بلو رے پلیئرز، سیٹ ٹاپ باکسز، اے وی آرز، ایچ ڈی ڈسپلے- کو  سب سے موزوں پلے بیک سیٹنگز کے خودکار انتخاب کی سہولت دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک صارف گیم کھیلنے سے ایک مووی دیکھنے کی جانب جاتا ہے تو ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر اس پیغام کو پہنچاتا ہے اور ڈیوائسز کو درست سیٹنگ پر خودکار انداز میں بھیجنا ممکن بناتا ہے۔ تجرباتی نقطہ نظر سے یہ پوسٹ پروڈکشن ٹیموں کو رنگوں کے خصوصی توازن کو مقرر کرنے کی سہولت دیتی ہے تاکہ کم روشنی کی حامل موویز کالے رنگ کی موزوں سطحوں کو حاصل کر سکیں، اور صارفین کو صرف ایک سیاہ اسکرین دیکھنے کے مقابلے میں مختلف سیاہ رنگوں کے درمیان تصویروں کا فرق محسوس ہو۔

کسی بھی قسم کے ڈیجیٹل میڈیا کو ‘اسمارٹ کونٹینٹ’ میں تبدیل کرنے کی یہ صلاحیت صنعت اور صارفین کے لیے ایک بڑی جست کی نمائندہ ہے جو زیادہ سادہ، اور بہتر، زیادہ گہرے گھریلو تفریح کے تجربے کے خواہاں ہیں۔

ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کی کامیابیاں

ٹی ایچ ایکس نے 2011ء کا بیشتر حصہ اضافی شراکت داریوں کے قیام اور سی ای ڈیوائسز کو طاقت دینے والی سلیکون چپس سے لے کر اسٹریمنگ میڈیا مواد اور بلو رے ڈسکس تک میں ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کو نافذ کرنے کے لیے اجازت ناموں کے معاہدوں پر عملدرآمد میں گزرا۔

ٹی ایچ ایکس لمیٹڈ کے سینئر نائب صدر رک ڈین نے کہا کہ “معروف سی ای ساخت گروں، چپ بنانے والوں، مواد کے خالقین اور مصنف کی تنصیبات کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کے ذریعے ٹی ایچ ایکس اس ٹیکنالوجی کو صارفین کے گھروں تک لانے کے وعدے کو پورا کر رہا ہے۔ ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر سی ای نظام کا ایک کلیدی حصہ دار ہے، جو نئی سی ای ڈیوائسز میں ‘حیرت کے عنصر’ کو شامل کر رہا ہے جو گھریلو تفریحی آلات میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین چاہتے ہیں۔ ٹی ایچ ایکس ٹیکنالوجیز صرف صارفین کے لیے چیزوں کو آسان کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔ ہمارا ہدف بدستور صارفین کے تجربات سے کہیں بڑھ کر انہیں تجربہ فراہم کرناہے۔”

نئی ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر ڈیوائسز

ڈیون ایچ ڈی [http://www.dune-hd.com ] مصنوعات معیار، لچک اور کارکردگی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اپنی نوعیت کی بہترین مصنوعات تسلیم کی جاتی ہیں۔ ٹی ایچ ایکس نے ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر ٹیکنالوجی کے حامل پہلے آلات کے طور پر ڈیون ایچ ڈی میڈیا پلیئرز -ڈیون ایچ ڈی میکس [http://dune-hd.com/hd_players/current/135-dune-hd-max.html ] اور ڈیون ایچ ڈی اسمارٹ بی 1 [http://dune-hd.com/hd_players/current/134-dune-hd-smart-b1.html ]- کا انتخاب کیا ہے، کیونکہ یہ تقریباً آڈیو اور وڈیو فارمیٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ موجودہ ڈیون ایچ ڈی میڈيا پلیئرز ایک خود کار فرم ویئر اپ گریڈ عمل کے ذریعے ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر ٹیکنالوجی شامل کرنے کے قابل ہیں۔ مستقبل کی ڈیون ایچ ڈی مصنوعات اپنے اصلی فرم ویئر میں ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کو سپورٹ کریں گی۔

ایپسن [http://www.epson.com/cgi-bin/Store/jsp/Projectors/Home.do?BV_UseBVCookie=yes ] دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پروجیکٹر برانڈ ہے۔ پروجیکشن کے بانی کی حیثیت سے اپنے ابتدائی ایام سے ایپسن ایسے پروجیکٹ پیش کرنے سے بھرپور وابستگی رکھتا ہے جو ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور معیار میں سب سے آگے ہوں۔ ٹی ایچ ایکس سی ای ایس 2012ء میں ٹی ایچ ایکس سویٹ میں ایک ایپسن ماڈل پر ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، یوں ایپسن اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا پروجیکٹر ساز ادارہ ہے۔ گو کہ موجودہ پروجیکٹرز ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کے حامل نہیں، لیکن ایپسن مستقبل کے ماڈلز میں ٹی ایچ ایکس ڈائریکٹر پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

انڈی آڈیو لیبس [http://www.indyaudiolabs.com ] ایک جدید اے وی سسٹم سہولت، گنجائش اور طاقت تینوں فراہم کرتا ہے۔ اس کی ایکورس مصنوعات سماعت پسند کارکردگی اور خصوصیات اعلیٰ قدر، موزوں قیمت کی حیثیت سے تسیلم کی جاتی ہیں جو ایکورس اے سی ٹی 4 [http://www.acurusav.com/acurus%20product%20page.html ] کو پہلے ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر سے لیس پری ایمپلی فائر بنانے کے لیے فطری پسند بناتی ہے۔ جدید ہائی ڈیفی نیشن ہوم تھیٹر کے مرکز کی حیثیت سے ڈیزائن کردہ اے سی ٹی 4 انڈی آڈیو لیب کے حال ہی میں جاری کردہ ایکورس اے 2000 سیریز ملٹی-چینل ایمپلی فائرز کے ساتھ مل کر ایک طاقتور و ہموار ہب بنتے ہیں۔ ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کے حامل 7.1 سراؤنڈ پری ایمپ پری پروسیسر 2012ء کی دوسریسہ ماہی میں صارفین کے لیے دستیاب ہونے کی توقع ہے۔

شارپ [http://www.sharpusa.com/ForHome.aspx ] اپنی بے مثال برقی مصنوعات کے باعث دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، جس میں 60 انچ سے زیادہ کے اسکرین سائز کے حامل ٹی وی برانڈ میں نمبر ون رہنا بھی شامل ہے۔ ایلیٹ ایل ای ڈی ایل سی ڈی ٹی ویز نے http://elitelcdtv.com/elite-lcd-hdtv-overview/?utm_source=google&utm_medium=cpc&utm_campaign=elite_brand&gclid=CPfeuPyVma0CFQR5hwodQRUiag ذی شعور ٹیکنالوجی شوقین، سماعت پسندوں، وڈیو پسندوں اور پرتعیش صارفین کو ایک بے مثال ہوم تھیٹر تجربہ دیا۔ ایلیٹ ٹی ویز سیڈیا 2011ء میں ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنے والے پہلے آلات تھے۔ ایلیٹ ٹی ویز جدید ٹیکنالوجیز کا حامل ہے جن میں ٹی ایچ ایکس سرٹیفکیشن، سیاہ رنگ کی زبردست سطحیں، حیران کن تفصیلات اور ناقابل یقین گہرائی شامل ہیں۔ گو کہ موجودہ ایلیٹ ماڈلز ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کے حامل نہیں، لیکن شارپ مستقبل کے ماڈلز میں ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

نئی ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر تخلیق کاری تنصیبات

سی ای صنعت میں کشش پیدا کرنے والا ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر تفریحی صنعت کی جانب سے بھی بڑے پیمانے سپورٹ کیا جا رہا ہے، جس میں صنعت کے سب سے بڑے اور معروف ترین مواد تیار کردہ کرنے والے خدمات فراہم کنندہ کے ساتھ دستخط شدہ معاہدے شامل ہیں۔ نتیجتاً 2012ء میں اسٹورز اور الیکٹرانک ڈلیوری سروسز میں ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کے حامل کہیں زيادہ بلو رے، ڈی وی ڈی اور اسٹریمنگ ٹائٹلز دیکھیں گے۔

– لاس اینجلس اور لندن میں دفاتر اور فوکس ہوم انٹرٹیمنٹ، لائنز گیٹ، سونی پکچرز ہوم انٹرٹینمنٹ، والٹ ڈزنی ہوم انٹرٹینمنٹ، وارنر برادرز ہوم وڈیو اور دیگر جیسے کلائنٹس رکھنے والا بلو فوکس انکارپوریٹڈ [http://www.blufocus.com/index.cfm ] ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کو سپورٹ کرنے کے لیے درکار مواد متعلقہ معلومات، یا “اسمارٹ کونٹینٹ” تخلیق کرنے کے لیے ایک اہم تنصیب ہے۔ بلوفوکس پہلی ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول تنصیب ہے، جو ایپس، ڈیجیٹل ڈاؤنلوڈز، بلو رے، ڈی وی ڈی اور دیگر کی فہرست میں تازہ اضافہ ہے ۔

– ڈیلکس ڈیجیٹل اسٹوڈیوز [] امریکہ میں پہلی تخلیق کاری تنصیب ہے جس نے ستمبر 2011ء میں امریکہ میں ٹی ایچ ایکس سرٹیفائیڈ اور ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کی حامل اسٹار وارز: دی کمپلیٹ ساگوان پیش کی۔ دنیا کی سب سے بڑی بلو رے اور ڈی وی ڈی تخلیق کاری تنصیب کی حیثیت سے ڈیلکس 95 سے زائد سالوں سے فلم سازوں اور ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کے لیے لازمی اور قابو بھروسہ شراکت دار ہے۔

– ری:فائن [http://www.refine-group.com ] برطانیہ میں پہلا ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر شراکت دار ہے، جو بی ٹی وژن، ہولو اور آئی ٹیونز کو 3ڈی بلو رے ڈسکس اور ڈیجیٹل مواد فراہم کرنے والا تخلیق کار ہے۔ ری:فائن کی پہلی ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کا حامل بلو رے ٹائٹل، ٹرتھ اور ڈیئر، از شو بکس میڈیا گروپ، فروری 2012ء میں جاری کیا جائے گا۔

اضافی ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کی حامل ڈیوائسز اور مواد 2012ء بھر میں جاری ہونے کی توقع ہے۔

ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر 2011ء جھلکیاں

– جنوری میں سی ای ایس میں ٹی ایچ ایکس نے ایپسن، جے وی سی، ایل جی اور اونکیو کے ساتھ ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر نے شراکت داریوں کا اعلان

– اپریل میں این اے بی میں ٹی ایچ ایکس نے اعلان کیا کہ رووی کی روکسیو ناؤ اسٹریمنگ میڈیا سروس کے ذریعے لاکھوں سبسکرائبرز کے لیے 10 ہزار سے زائد اسٹریمنگ میڈیا میں ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر شامل کیا گیا

– ستمبر میں سیڈیا میں ٹی ایچ ایکس نے معروف چپ ساز اداروں بشمول اینالوگ ڈیوائسز اور سلیکون امیج کی جانب سے سپورٹ کا اعلان کیا جو سی ای آلات میں ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کارگزاری کو شامل کرنے کو آسان بنائے گی؛ مزید برآں کوانٹم ڈیٹا انکارپوریٹڈ کے ساتھ جاری شراکت داری کے ذریعے کوانٹم ڈیٹا کی تجرباتی آلات کی فہرست میں ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر موزوں افعال کی شمویلت کا اعلان کیا

– ستمبر میں ہی اعلان کیا گیا کہ ٹی ایچ ایکس نے پہلی ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر حامل بلو رے ڈسک ٹائٹل “اٹار وارز: دی کمپلیٹ ساگا” کے لیے لوکاس فلمز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جو ٹی ایچ ایکس سرٹیفائیڈ بھی ہوگی۔ ساگا نے فروخت کے عالمی ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کیٹلاگ بلو رے ڈسک ہے۔

سی ای ایس 2012ء میں ٹی ایچ ایکس

ٹی ایچ ایکس سی ای ایس 2012ء کے رینے ساں ہاسپٹلٹی سویٹس میں ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر کو پیش کرے گا، ساتھ ساتھ شو میں چند مزید اعلان بھی کرے گا۔ سی ای ایس 2012ء میں ٹی ایچ ایکس کی تازہ ترین خبروں کے بارے میں ٹی ایچ ایکس کامپیکٹ اسپیکر سسٹم http://www/thx.com/press-releases/thx-unveils-new-thx-compact-speaker-system-certification-program-to-meet-consumer-demand-for-higher-quality-sound-in-smaller-rooms (ٹ م) اور ٹی ایچ ایکس ایمپلی فائر ٹیکنالوجی http://www.thx.com/press-releases/thx-announces-high-efficiency-analog-amplifier-technology خبری اعلامیے ملاحظہ کریں۔

ٹی ایچ ایکس کے بارے میں

بڑی اسکرین سے آپ کی اسکرین تک، ٹی ایچ ایکس [http://www.thx.com ] دلچسپی تفریحی تجربات کے لیے آپ کے جذبے کو مہمیز بخشتا ہے۔ جارج لوکاس کی جانب سے قائم کردہ اور دنیا بھر میں شائقین کی جانب سے تسلیم کیا گیا ٹیایچ ایکس عالمی معیار کے سینماز، معروف آڈیو سسٹمز، 3 ڈی ایچ ڈی ٹی ویز اور بلاک بسٹر موویز کے ڈیزائن اور سرٹیفکیشن کا دوسرا نام ہے۔ ٹی ایچ ایکس ٹیکنالوجیز کی حامل مصنوعات اپنے شعبے میں اپنے شعبے میں معیار کی علامت ہیں، چاہے سینما میں ہو، گھر میں یا سڑک پر۔

“ٹی ایچ ایکس” اور “ٹی ایچ ایکس میڈیا ڈائریکٹر” ٹی ایچ ایکس لمیٹڈ کے ٹریڈ مارکس ہیں۔ ٹی ایچ ایکس چند قانونی حلقوں میں رجسٹرڈ ہیں۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ شارپ اور تمام متعلقہ ٹریڈ مارکس شارپ کارپوریشن اور/یا ملحقہ اداروں کے ٹریڈ مارکس یا رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں۔

ذریعہ: ٹی ایچ ایکس لمیٹڈ

رابطہ: جین ریلز از ٹی ایچ ایکس لمیٹڈ، +1-415-492-3949، jralls@thx.com؛ یا

جیسن اینریکوئز از ویبر شینڈوِک، +1-415-215-9498، jenriquez@webershandwick.com، برائے ٹی ایچ ایکس لمیٹڈ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *